شِو کمار بٹالوی کا واحد، یادگار، نایاب انٹرویو

ماہی احمد

لائبریرین
ابھی سنا نہیں ہے، میچ بریک میں سنتی ہوں۔
انکل نے پوسٹ کیا ہے تو اچھا ہی ہوگا اس لئیے ریٹنگ دے دی :)
 
آخری تدوین:

اوشو

لائبریرین
بصد تلاش شو کی ایک ویڈیو اور ان کی آواز میں تین آڈیو فائلز ہی دیکھنے کو ملیں ۔
پنجابی زبان کی اعلی شاعری اور اچھوتے استعارات و لب و لہجے کے حامل کے شاعر کو ایسی سشتہ اور نفیس لہجے میں اردو بولتے دیکھ کر تو دل خوش ہو جاتا ہے۔ اور سونے پہ سہاگہ ان کا اپنی شاعری پڑھنے کا انداز۔ یہ گیت جو انہوں نے سنایا۔ میں نے بہت سے گلوکاروں کی آواز میں سنا لیکن جو لطف ، سوز و گداز اور گہرائی ان کی اپنی آوز میں ملی کسی اور کی آواز میں نہ ملی۔
اپنی قسم کا واحد بندہ تھا۔ بہت جلدی چلا گیا۔ لیکن شاید اسے خود بھی اس بات کا اندازہ تھا جسے وہ اپنے ایک اور گیت میں کہہ گیا ۔

اساں تاں جوبن رُتے مرنا!
ٹُر جانا اساں بھرے بھرائے!

اور واقعی جب ان کی شاعری اپنے جوبن پر تھی تو یہ چلانا کر گئے۔

ایسے ایسے تلمیحات و استعارات کسی بھی اور شاعر کے بس کی بات نہ تھی ۔ آخر میں جو گیت ہے اس میں بھی اس کا مظاہرہ دیکھا جا سکتا ہے۔

یارڑیا ! رب کر کے مینوں
پین برہوں دے کِیڑے وے
نیناں دے دو صندلی بوہے
جان صدا لئی بھیِڑے وے

برہوں دے کیڑے، نیناں دے صندلی بوہے، اور "یارڑیا" کا لفظ ۔ کیا بات ہے ۔ بہت اعلی

شو واقعی برہوں دا سلطان اے

خوش رہیں شاہ جی
بہت شکریہ

آخری تدوین:
اوشو شِو کمار کے بارے میں آپ اتنا کچھ جانتے ہیں
میں نے تو محفل پر آنے کے بعد ان کی شاعری پڑھی ہے
تلاش کے باوجود یہ ہی ایک ویڈیو ملی
پزیرائی کا شکریہ
شاد و آباد رہیں
 
اوشو

لائبریرین
اوشو شِو کمار کے بارے میں آپ اتنا کچھ جانتے ہیں
میں نے تو محفل پر آنے کے بعد ان کی شاعری پڑھی ہے
تلاش کے باوجود یہ ہی ایک ویڈیو ملی
پزیرائی کا شکریہ
شاد و آباد رہیں

شو کے بارے میں مجھے بچپن سے تجسس ہے جب میں نے پہلی بار خان صاحب کی آواز میں "مائے نی مائے" سنا تھا تو والد صاحب سے پوچھا تھا کہ یہ کس کی شاعری ہے۔ تو مجھے شو کمار بٹالوی کا نام پتا چلا۔ پھر میں نے ان کی کتاب"شرینہہ دے پھُل" بھی ڈھونڈی ۔ اس کتاب میں شو کمار کے بارے میں بہت تفصیلی معلومات موجود ہیں۔ جو انہی صاحب نے لکھی ہیں جو ان کا انٹرویو لے رہے ہیں۔
یہ کتاب بھی تقریبا 10 سال پہلے ملی مجھے تب سے شوِ کا شیدا ہوں۔ بہت سے گلوکاروں کی آواز میں بہت شو کمار کا بہت سا کلام میرے پاس پڑا ہے جو اکثر سنتا ہوں۔ اور سر دھنتا ہوں۔
 
بہت خوب آپ کے ذوق سلیم کا تو میں متعرف ہوں :)
 
Top