مبارکباد شکاری کو سالگرہ مبارک

زین

لائبریرین
شکاری (زاہد بھائی ،یہی نام ہے نا :confused:) کی آج سالگرہ ہے ۔

میری اور اہل محفل کی جانب سے انہیں‌سالگرہ بہت بہت مبارک ہو:)
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم شکاری جی
اللہ تعالی آنے والے سالوں میں بھی آپ کو اپنی رحمتوں برکتوں سے نوازے آمین

نایاب
 

طالوت

محفلین
مبارکباد قبول کریں شکاری ۔۔ (ممکن ہے یہ مبارکباد ان کے بلاگ پر جا کر دینی پڑے)
وسلام
 

تعبیر

محفلین
thsweetblossomhb2.gif

شکاری تو لگتا ہے کہ خود ہی شکار ہو گئے ہیں
 

شکاری

محفلین
شکاری (زاہد بھائی ،یہی نام ہے نا :confused:) کی آج سالگرہ ہے ۔

میری اور اہل محفل کی جانب سے انہیں‌سالگرہ بہت بہت مبارک ہو:)

زین یاد رکھنے کا شکریہ

سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو۔

اس خوشی میں آج کیا شکار کیا؟

شمشاد بھائی آپ کی مبارک باد قبول ہوئی۔ شکار کیا کرنا تھا دو دن سے خود ہے شکار ہوگیا۔ شالگرہ والے دن یعنی یکم جولائی کو صبح صبح اپنی سالگرہ پر ایک پوسٹ‌لکھ کر بلاگ پر لگائی اور نیٹ بند کردیا اور رات کو جیسے ہی محفل کو لاگ ان ہوا لائٹ نے لاگ آف کردیا:( پھر کل بھی سارا دن نیٹ نہیں‌چلا سکا آج آن لائن ہوا تو یہ دھاگہ ملا ہے۔

ماوراء اور اسٹرینجر بہت بہت شکریہ:)
 

شکاری

محفلین
السلام علیکم
محترم شکاری جی
اللہ تعالی آنے والے سالوں میں بھی آپ کو اپنی رحمتوں برکتوں سے نوازے آمین

نایاب

نایاب شکریہ اور آپ کی اس دعا پر آمین بھی:)

مبارکباد قبول کریں شکاری ۔۔ (ممکن ہے یہ مبارکباد ان کے بلاگ پر جا کر دینی پڑے)
وسلام

طالوت آپ جہاں بھی جا کر مبارک باد دیں آپ کی طرف سے مبارک قبول کی جائے گی۔
ویسے اس سلسلے کی ایک پوسٹ‌ میں نے اپنے بلاگ پر بھی لگا دی تھی۔
 

شکاری

محفلین
واث، علی ذاکر، فہیم آپ تینوں کا بہت شکریہ۔

شکاری تو لگتا ہے کہ خود ہی شکار ہو گئے ہیں

ہاں جی اپنی سالگرہ کے موقع پر میں خود ہی شکار ہوگیا تھا:sad2:۔ لیکن ابھی آپ کی طرف سے لگائی گئی پکچر شکار ہوچکی ہے۔

مبارک ہو زاہد بھائی ۔
:rolleyes:

جنم دن مبارک بھائی جی

اللہ سبحان و تعالٰی آپ پر اپنی رحمتیں نچھاور فرمائیں

آمین راجہ صاحب اللہ آپ کی دعا قبول فرمائے۔

سالگرہ کی بہت مُبارک ہو جناب شکاری صاحب ۔

شاہ جی آپ نے بہت بہت مبارک دی اور میں نے بہت بہت مبارک لے بھی لی :) شکریہ
 

شکاری

محفلین
نیا شکار، ساری، سالگرہ مبارک ہو۔

بابا جانی ابھی تک میرا کوئی لائف پارٹنر نہیں‌ ہے اس لیے ساری ہی سالگرہ میری ہے۔ شکریہ
(شاید آپ کی یہی مراد تھی۔)

سالگرہ کی مبارک قبول فرمائیں۔

معلوم ہوتا ہے آج کے دن ہی سب کچھ "قبول" کروالیں گے:battingeyelashes:۔ فرحان میں نے قبول کیا(کی)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم زاہد بھائی ، آپ کو سالگرہ بہت مبارک ہو ، سالگرہ کے حوالے سے کوئی خاص بات اگر شیئر کرنا چاہیں ؟ بچپن میں سالگرہ کس طرح گذرتی تھی اور اب کیسے گذرتی ہے ؟
 
Top