جاسمن
لائبریرین
اردو محفل اور میرا ساتھ دس سالہ ہے۔ ان دس سالوں میں کئی محفلین بوجہ معطل ہوئے۔ کئی محفلین نے اپنی مصروفیات کو اردو محفل پہ ترجیح دی۔ کچھ نے دوسرے سوشل میڈیاز کو چُنا۔ ایک بڑی تعداد اُن کی بھی ہے کہ جو مہمان کے طور پہ آتے ہیں، جھانکتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔
لیکن ان میں ایک قسم ایسے محفلین کی بھی ہے، جو ناراض محفلین ہیں۔ نیرنگ خیال نے ایک لڑی غائب اراکین یا تائب اراکین پہ بنائی تھی۔ اور اس میں ایسے محفلین کابھی ذکر ہوتا رہتا ہے۔
اور آج میرا مخاطب بھی یہی ناراض محفلین ہیں۔
کئی بار یہ بات ہوئی کہ اپنے دوستوں اور خاص طور پہ رشتہ داروں، گھر والوں سے بھی ناراضگی ہو جاتی ہے۔ شکر رنجی، غلط فہمیاں ہو جایا کرتی ہیں۔ لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ بہتر یہی ہوتا ہے کہ معاف کیا جائے۔ تعلقات بحال کیے جائیں۔ جوڑنے والا بنا جائے۔
اردو محفل میں بھی مختلف الخیال لوگ ہیں۔ وکھرے وکھرے مزاج کے انسان یہاں بھی ہیں جیسا کہ آپ کے دفتر میں، آپ کے کام کی جگہ پہ، آپ کے رشتہ داروں میں، آپ کے پڑوس میں ، آپ کے دوستوں میں ہوتے ہیں۔ کبھی کبھی کسی کے ساتھ مزاج کا کوئی پہلو ٹکرا بھی جاتا ہے۔ تکرار بھی ہو جاتی ہے۔ نوبت لڑائی تک بھی خدانخواستہ پہنچ جاتی ہے/پہنچ سکتی ہے۔ اگر معاف کر سکتے ہیں تو معاف کر دیں ورنہ اس شخص سے قطع تعلق کر لیں۔
بالفرض کسی ایک محفلین سے آپ کی ناراضی ہو گئی تو پوری کی پوری محفل چھوڑ دینا تو انصاف نہیں ہے۔ کیا آپ ایک پڑوسی کی وجہ سے محلہ چھوڑ سکتے ہیں؟
ایک رشتہ دار کی وجہ سے سب رشتہ دار چھوڑ سکتے ہیں؟ ایک ساتھی کی وجہ سے اپنے کام کی جگہ چھوڑ سکتے ہیں؟
تو پھر اردو محفل کیسے چھوڑ سکتے ہیں؟ بھئی جس سے مسئلہ ہے، اسے نظر انداز کر دیں، اس سے بات نہ کریں۔ بالکل سادہ حل۔
خواتین کو کسی مرد محفلین سے تحفظات ہیں تو اسے نظر انداز کی گولی ماریں۔ ایک فرد/چند افراد کو چھوڑیں، پوری محفل کیوں چھوڑتے ہیں؟
اردو محفل نے آپ کو تفریح دی، محبت دی، محبت کرنے والے پُرخلوص محفلین دیے، علم دیا، کتنی باتیں، کتنے ہنر سکھائے، آپ کو اظہار کے مواقع دیے، آپ کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع دیے۔۔۔ اور آپ نے کیا کیا؟ کسی ایک/چند کی وجہ سے محفل کو ہی خداحافظ کہہ دیا!
اگر آپ اس فرد/ان افراد سے ناراض ہو کر اردو محفل چھوڑ چکے ہیں تو اردو محفل بھی آپ سے خفا ہے۔
جاؤ ہم بھی نہیں بولتے بس!