تعارف شکیب اپنے تعارف کے لیے یہ بات کافی ہے

تجمل حسین

محفلین
آج کل کے حالات میں اگر کوئی شخص اپنی آخرت سنوارنے کے لئے کسی ایک گناہ سے بھی بچنے کے لئے عزم مصمم رکھتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس کے دل میں ایمان کی حرارت موجود ہے۔ کسی کے ایسے جذبے کی قدر کرنا چاہئے۔ شکیب بھائی نے یہ کب کہا کہ وہ اور بہت سے گناہوں سے پرہیز یا ان سے احتیاط نہیں کرتے!!
میں نے یہ بات کسی کو شرمندہ کرنے کے لئے نہیں کہی بلکہ شکیب بھائی کی حوصلہ اور قدر افزائی کے لئے عرض کی۔
محترم جہاں تک میں سمجھا ہوں انہوں نے یہ بات شکیب بھائی کے لیے نہیں بلکہ عارف صاحب کے لیے لکھی ہے۔ :)
 
آوازِ دوست

محفلین
آج کل کے حالات میں اگر کوئی شخص اپنی آخرت سنوارنے کے لئے کسی ایک گناہ سے بھی بچنے کے لئے عزم مصمم رکھتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس کے دل میں ایمان کی حرارت موجود ہے۔ کسی کے ایسے جذبے کی قدر کرنا چاہئے۔ شکیب بھائی نے یہ کب کہا کہ وہ اور بہت سے گناہوں سے پرہیز یا ان سے احتیاط نہیں کرتے!!
میں نے یہ بات کسی کو شرمندہ کرنے کے لئے نہیں کہی بلکہ شکیب بھائی کی حوصلہ اور قدر افزائی کے لئے عرض کی۔
لئیق احمد صاحب کیا کہیں اورکیا نہ کہیں بات کیا تھی اورآپ کہاں لے گئے خیرنیکی کی طلب جس راہ سے بھی ہو قابلِ قدر ہی رہتی ہے۔ ہم تو آپ کی بات سمجھ چُکے کبھی آپ بھی سمجھ سکیں تو خوشی ہو گی۔ میری ناقص رائے کے مطابق آج کے دور میں اگر کسی میں صرف موسیقی سُننے کا ہی واحد عیب ہے تو وہ بندہ کسی بھی غوث، قُطب، ابدال یا قلندر سے کم نہیں۔ ایسے شخص کے جوتے اُٹھانا بھی فخر کی بات ہو گی ۔ دُنیا میں ہم اکثر بوٹی حلال اور شوربا حرام کی صورتِ حال دیکھتے ہیں مقصد اِس بلا سے بچنا ہے۔
 
جناب میں آپ کی بات سمجھ گیا تھا۔ :)
آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ گانے بجانے کی نسبت اور بھی بڑے بڑے گناہ ہیں جن سے بچنا زیادہ ضروری ہے۔
میں یہ عرض کرنا چاہ رہا ہوں کہ اگر کوئی بندہ کسی گناہ سے بچے رہنے کے عزم مصمم کا اظہار کر رہا ہے تو ہمیں اس کی حوصلہ افزائی کرنا چاہئے بجائے اس کے کہ اس کی توجہ اس طرف مبذول کرائی جائے کہ وہ ان گناہوں سے بچنے کی کوشش کرے کہ جن کے بارے میں ہمیں علم بھی نہیں کہ وہ کرتا بھی ہے یا نہیں۔
 
شکیب

محفلین
میوزک سے زیادہ قابلِ احتیاط چیزوں کی طویل فہرست کا بھی خیال کریں فی زمانہ اگر آپ اسے لوگوں کی ایذا رسانی کے لیے استعمال نہیں کرتے اور اِس کے اچھے بُرے اثرات اپنی ذات تک رکھتے ہیں تو یہ شائد آخری چیز ہو جو کسی کی آخرت خراب کر دے۔ :)
عاجز نے صرف میوزک کی تخصیص اس لیے کی ہے کہ "گانے" کا ذکر آیا تھا۔ وگرنہ میں ہر حلال کو حلال اور حرام کو حرام خیال کرتا ہوں۔ جیسے شراب حرام ہے، سود حرام ہے، خون حرام ہے، کسی کو تکلیف دینا حرام ہے، زنا بشمول بدنظری حرام ہے۔۔۔انما المیتۃ والدم ولحم الخنزیر الآیۃ۔ اور بریانی حلال ہے، شیر خورمہ عید کا حلال ہے، اپنی بیوی حلال ہے(کھانے کے لیے نہیں)، گوشت تو "بے حد" حلال ہے۔
 
الشفاء

لائبریرین
اھلاً وسھلاً مرحبا شکیب صاحب۔۔۔:)

خوش آمدید، بھائی۔ اَلفقیرُ فخری۔

خوش آمدید شکیب احمد صاحب۔ سرورِکونین صلی اللہ وآلہ وسلم نے ایک حدیث کے مطابق فقراء کو اپنا فخر قرار دیا ہے۔[/QUOTE

یہ شائد یوں ہے کہ الفقرُ فخری۔۔۔
 
Top