مبارکباد شگفتہ بہن کو ماسٹر میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم دوستو،

مجھے دلی خوشی ہے کہ اردو محفل کی قابل افتخار رکن سیدہ شگفتہ نے ماسٹرز میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ انہیں میری اور تمام دوستان محفل کی جانب سے دلی مبارک قبول ہو۔اللہ تعالی آپ کو اسی طرح زندگی کے تمام امتحانوں میں سرخرو فرمائے۔ آمین۔
 
پورے فورم کے لیے تو خوشی کی بات ہے ہی مگر لائبریری ٹیم کے لیے تو نعرے لگانے والی خبر ہے کہ ان کی سربراہ نے یہ میڈل حاصل کیا ہے۔

صد شکر کہ کبھی میڈل تو ہاتھ نہ لگا مگر کم از کم نسبت ہوگئی ، رضوان اب چار دانگ عالم میں مشہور کردو کہ ہم گولڈ میڈیلسٹ سربراہ کی زیر نگرانی کام کررہے ہیں۔ میں ذرا لسٹ بنا لو ان بندوں کو جنہیں چڑانا مقصود ہے اور جو جو بغیر میڈل کے باس کے ساتھ کام کررہے ہیں انہیں بھی مراسلہ بھیج دوں کہ بھائیوں اور بہنوں تم لوگ محنت تو بہت کررہے ہو مگر کیا فائدہ لیڈر تو کوئی میڈل والا ڈھونڈ لو پہلے ، پلٹ کر پوچھیں تو ہم اپنی باس کا گولڈ میڈل دکھا کر ٹھنڈا کردیں گے۔

ایک کھانے پینے والی پارٹی کا بندوبست کر لیا جائے ۔۔۔۔اے کارکنانِ لائبریری ٹیم ۔۔۔۔۔۔ ایسے موقع قسمت سے میسر آتے ہیں اور کھانے پینے کا تو موقع اللہ دے اور بندہ لے۔ :lol:
 

الف عین

لائبریرین
بہت بہت مبارک شگفتہ۔ خدا مزید ایسی کامیابیاں عطا کرے۔ اور محب کے ساتھ مل کر منصوبہ بناؤ کہ کیسے خوشیاں منائ جائیں
 

جیہ

لائبریرین
مبارک
مبارک ہو شگفتہ بہن

:best: :congrats:
وہ جی ایک بات کہنی تھی اگر میڈل سے ایک تولہ ہمیں بھی مل جائے تو۔۔۔۔ :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
دلی خوشی ہوئی اور تہہ دل سے مبارک باد

اللہ کریم مزید کامیابیاں اور خوشیاں عطا کرئے۔ آمین۔

محب واقعی ہماری ٹیم کے لیے باعث صد افتخار ہے ان کا میڈل۔
 
باعث صد افتخار تو ہے شمشاد مگر اس خوشی کے موقع کو ایک چھوٹا سے جشن میں بدلنے کی ضرورت ہے ورنہ پھر کیا فرق ہم میں اور دوسرے کارکنان میں جو اپنے سربراہان کے کارہائے نمایاں کی صرف زبانی مبارکباد دے کر رہ جاتے ہیں۔

میرے ذہن میں لائبریری کا تعارف اب کچھ یوں بن رہا ہے۔

اردو کی پہلی ڈیجیٹل لائبریری اردو گولڈ میڈیلسٹ شگفتہ کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے جنہوں نے دنیا بھر سے محنتی ، ذہین اور مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے کے ساتھ ساتھ اردو سے محبت کرنے والوں کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو اداروں کے برابر کام کر رہی ہے۔ شگفتہ نے اپنے سکول کی تعلیم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کالج ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اب حال ہی میں ماسٹرز میں پرانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے امیتازی نمبروں سے کامیابی حاصل کی اور گولڈ میڈل حاصل کیا جس کے ایک تولہ پر نقاب پوش کارکن کی نظر بھی ہے۔ شگفتہ کو شروع سے ہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے انہوں نے لائبریری کے پراجیکٹ کو بھی سنوارا۔ ان کے مستقبل کے منصوبوں میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔( منصوبوں میں تو جتنا زبانی جمع خرچ ہوجائے کم ہوتا ہے) ۔ ہمیں قوی امید ہے کہ جس طرح شگفتہ اب تک کامیابیوں سے رشتہ جوڑتی آئی ہیں اور لگن ، محنت ان کا شعار رہی ہے ، آئیندہ بھی وہ زندگی میں کارہائے نمایاں انجام دیتی رہیں گی۔ اپنی عمدہ اور باصلاحیت ٹیم کو جو پوری دنیا سے چھانٹ کر بنائی گئی ہے (ساتھ ساتھ ٹیم کی بھی تعریف کرنی ہے نہ ) اس مقام تک لے جائیں گی جہاں وہ دوسروں کے لیے مثال ٹھہرے گی۔ آئیں ہمارے ساتھ شامل ہوں اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔( کافی زیادہ خواب لکھ دئیے جائیں )
 

دوست

محفلین
مبارکاں جی مبارکاں۔
یہ تو بڑی خوشی کی بات ہے کوئی مٹھائی شٹھائی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
لگتا ہے اسی لیے اس لڑی میں کہیں شگفتہ بہن کا نام و نشان نہیں۔ :wink:
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
شگفتہ بہن، کویہ گولڈمیڈل ملنے پر بہت بہت بہت ۔۔۔۔۔۔۔ مبارک بادقبول ہو۔ اورمیں دعاگوہوں کہ زندگی کے ہرامتحان میں اللہ تعالی آپ کو کامیابیوں سے سرفرازکرے اورخوشیاں سے آپکادامن بھرے (آمین ثم آمین)
والسلام
جاویداقبال
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت بہت مبارکباد باس صاحبہ، لیکن یہ تو پتہ چلے کہ کس عظیم یونیورسٹی کے اور کس شعبہ ہائے تعلیم کے حصے میں یہ اعزاز آیا ہے کہ وہ ہماری باس صاحبہ کو گولڈ میڈل سے نوازیں۔ لگے ہاتھوں یہ بھی بتا دیں‌ کہ کہیں وہی چکر تو نہیں جیسے میری کزن نے برانز میڈل حاصل کیا تھا (کہ اس کی ماسٹرز میں کل تین طالبات تھیں بشمول میری کزن کے :D)
قیصرانی
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

آپ سب کے پیغامات پڑھ کر میری وہی حالت ہوئی جو غیر متوقع خوشی ملنے کی صورت میں ہوتی ہے ۔ پہلے میں اپنی صم بکم عمی حالت پر قابو پالوں تو پھر کچھ کہنے کے قابل ہو جاؤں اور آپ سب کا الگ الگ شکریہ ادا کر سکوں اور دیکھ سکوں کہ محب علوی پارٹی کی تیاری ٹھیک طرح کر رہے ہیں یا نہیں۔ مجھے اس حالت میں بھی پورا شک بلکہ یقین ہے کہ محب علوی دراصل کارکنان کی آڑ میں کسی اور کی نہیں بلکہ میری ہی جیب ہلکی کروانے کی کوشش میں نہ ہوں کہیں :)
 
یہ بھی خوب کہی آپ نے شگفتہ :)

گولڈ میڈل لیں آپ ، اعزاز ہو ہمارے لیے
محنت کریں آپ ، وصول کر لیں ہم
گم صم ہو لیں آپ، لکھ بول لیں ہم
جیب ہلکی کریں آپ ، پارٹی کر لیں ہم

انصاف کا تقاضہ تو یہی ہے ،پارٹی کر لینے دیں میں نے پھر باقی ٹیموں کو مراسلے بھی لکھنے ہیں ، پچھلا نمونہ جو میں نے لکھا ہے اس پر بھی روشنی ڈال دیں تاکہ اسے مکمل کر کے اگلے پچھلے حساب چکا دوں کچھ لوگوں کے ساتھ :lol:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
۔

آپ کا یہ مصرعہ


محب علوی نے کہا:
جیب ہلکی کریں آپ ، پارٹی کر لیں ہم

انصاف کا تقاضہ تو یہی ہے ،پارٹی کر لینے دیں میں نے پھر باقی ٹیموں کو مراسلے بھی لکھنے ہیں ، پچھلا نمونہ جو میں نے لکھا ہے اس پر بھی روشنی ڈال دیں تاکہ اسے مکمل کر کے اگلے پچھلے حساب چکا دوں کچھ لوگوں کے ساتھ :lol:


کچھ وزن اور بحر دونوں سے باہر نہیں لگ رہا ذرا دیکھیں تو:)

پارٹی کچھ ادبی نوعیت کی رکھ لیں تو میں اپنی حالت سے باہر آنے کو تیار ہوں ۔
 
Top