مبارکباد شگفتہ بہن کو ماسٹر میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم فیصل بھائی خیریت سے ہیں آپ سب فیملی ؟ دعا کے لیے بہت شکریہ اور سعود بھائی کا بھی شکریہ گرد جھاڑنے کے لیے ، یہ دھاگہ جب کھلا تھا تب یہاں شکریے کے بٹن نہیں ہوا کرتے تھے اسی بہانے شکریہ ادا کرنے کا موقع بھی مل گیا ۔

اور ناں بھیا جی پہلے تو یہ بتائیں ناں ذرا کہ محنت میں نے کی اور مبارک استانی جی کودی جا رہی ہے :raisedeyebrow:

 
السلام علیکم فیصل بھائی خیریت سے ہیں آپ سب فیملی ؟ دعا کے لیے بہت شکریہ اور سعود بھائی کا بھی شکریہ گرد جھاڑنے کے لیے ، یہ دھاگہ جب کھلا تھا تب یہاں شکریے کے بٹن نہیں ہوا کرتے تھے اسی بہانے شکریہ ادا کرنے کا موقع بھی مل گیا ۔

اور ناں بھیا جی پہلے تو یہ بتائیں ناں ذرا کہ محنت میں نے کی اور مبارک استانی جی کودی جا رہی ہے :raisedeyebrow:


معذرت خواہ ہوں کہ تفصیلی جواب نہ دے پایا جی الحمدللہ سب خریت سے ہیں شازی اور طلحہ واپس اب دبئی میں ہیں اور طلحہ اسکول بھی جارہا ہے دیگر احوال آنکہ کچھ نیا نہیں ہے وہی روز و شب وہی راستے وہی منزلیں وہی راہبر
 

آبی ٹوکول

محفلین
میری طرفسے بھی سید زادی کو بہت بہت مبارک ہو ہمارے لیے اور تمام اہل محفل کے لیے یہ بات باعث فخر ہے ۔ ۔ اگر پتا چلتا کہ سیدہ نے کونسے مضامین میں ایم کیا ہے تو مزید خوشی ہوتی ۔ ۔والسلام
 

کاشفی

محفلین
السلام علیکم ، دعاؤں کے لیے بہت شکریہ کاشفی بھائی ۔ ۔ ۔ گولڈ میڈل پارٹی ہونا ہے یہاں پر آپ کو بھی دعوت ہے اس سلسلے میں ۔

وعلیکم السلام سسٹر۔۔۔۔ دعوت کے لیئے شکریہ بہت بہت۔۔۔ شرکت شاید ممکن نہ ہو۔۔معذرت۔۔۔ اس لیئے کہ کل سے میں نومبر دسمبر تک بہت زیادہ بزی ہو جاؤنگا۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا جارہا ہوں۔۔
اللہ رب العزت آپ کو خوش و خرم رکھے۔۔۔آمین ثم آمین۔صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔

ویسے دعوت میں کھانے پینے کی جو چیزیں ہونگی اتنی چیزیں آپ مجھے دسمبر میں کھلا دیجئے گا۔۔۔۔ جزاک اللہ۔
:happy:
 
السلام علیکم

سعود بھائی ، یہ دھاگہ کیسے کس طرح دیکھ لیا آپ نے :blushing: تھینکس بہت خوشی ہوئی اتنا اچانک اسے دوبارہ دیکھ کر ۔ ۔ ۔ لیکن اس دھاگے میں مبارک باد وصول کرنا کافی مہنگا پڑتا ہے اپنے پاس سے سونا بھی دینا پڑتا ہے اور ساتھ میں جیب الگ سے بھی ہلکی کرنا پڑتی ہے :skull: پچھلی بار بھی ٹریٹ کے نام پر میری سب رقم محب علوی اینڈ کو نے تیاریوں کے لیے لی تھی تب سے تیاریاں مکمل ہونے کا انتظار ہے اب تک ۔ ۔ ۔ اب عید پر سب سے عیدی لے کر پارٹی کروانا پڑے گی :happy:

بیٹا میں کبھی کبھار گوگل بوٹ کا پیچھا کرتا ہوں اور محفل کے پرانے کونون کھدروں کی سیر کرتا رہتا ہوں۔ ایسے ہی آثار قدیمہ کھنگالتے ہوئے یہ میڈل بھی ایک الماری میں سجا مل گیا۔

اور پارٹی کی فکر نہ کریں اس خوش کن خبر کے بعد مکمل اسپانسرشپ میری جانب سے بلا کسی ایڈورٹائزنگ بینر کے۔ بس اب یہ کسی طور انجام پا ہی جائے۔

گرد :happy: :happy:

شکریہ سعود بھائی دھاگے پر سے گرد جھاڑنے کا :happy:

۔ ۔۔ ۔ میرا گولڈ میڈل تو اتنا شاندار سا ہے ، عید کے بعد تصویر لگاتی ہوں :party:


میں منتطر ہوں گا بہت شدت کے ساتھ۔
 
Top