شگوفے انتہائی ادب کے ساتھ

x boy

محفلین
حج کے موقع پر پیش آنے والے چند دلچسپ واقعات؛ ایک پولیس والے نے بیان کیئے جو حج کے انتظامات کیلئے وہاں ملازمت پر تھا:

1: ایک بوڑھی مصری عورت شیطان کو ہر بار کنکری مارتے ہوئے کہتی: اور یہ ایک اور لے کتے کے بچے۔ ہم نے اسے کہا؛ حاجن، ایسا کہنا جائز نہیں ہے۔ وہ بولی: تمہارا رشتے دار لگتا ہے کیا؟

2: ایک لبنانی حاجی ایسے دعا مانگ رہا تھا: یا اللہ بس مجھے کوئی اپنے ذوق کے مطابق اچھی سی چیز عطا کر دیجیئے۔

3: مصری عورت خانہ کعبہ کی طرف پیٹھ کرکے دعا کر رہی تھی۔ دوسری عورت نے کہا؛ بہن اس طرف منہ کرکے دعا مانگو۔ کہنے لگی: بس تو چپ رہ، دیکھ نہیں رہی ادھر اللہ میاں کے پاس کتنا رش لگا ہوا ہے۔

4: ایک مصری حاجی جمرات (شیطان) کے پاس کھڑا کہہ رہا تھا؛ دیکھ ابلیس، نا تو میں تجھے یہاں مارنے کیلئے آیا ہوں اور نا ہی تجھے گالیاں دینے کیلئے۔ بس میری دو باتیں سُن لے؛ تو مجھے میرے حال پر چھوڑ دے، میں تجھے تیرے حال پر چھوڑ دیتا ہوں۔

5: مصری حاجن اپنی دو سالہ بچی کو اٹھا کر کہہ رہی تھی؛ یا اللہ اس کی شادی کرا دینا۔

6: ایک مصری حاجی کو سعودی حکومت کے حج انتظامات اتنے اچھے لگے کہ اس نے ایک ٹیلی ویژن کے نمائندے کو (آن ایئر) اپنے تاثرات بتاتے ہوئے کہا: اگر سچ پوچھو تو میں بس یہی کہنا چاہتا ہوں کہ جسے حج کرنا ہو اُسے چاہیئے کہ اپنا حج بس سعودی عرب میں ہی آ کر کرے۔

7: ایک مصری عورت کہتی ہے میں جمرات (شیطانوں) کے پاس کھڑی تھی کہ میں نے ساتھ کھڑی عورت کو کہتے سنا: یا اللہ تو ان سب کو چھوڑ اور بس میری بات سُن لے۔

8: ایک مصری حاجی کعبہ مشرفہ کو دیکھتے ہوئے یہ دعا مانگ رہا تھا: یا اللہ مجھے عشرہ مبشرہ میں داخل فرما دے۔ ایک دوسرے حاجی نے اس کی یہ دعا سنی تو اسے کہنے لگا؛ ساتھ یہ بھی بتاتا رہ کہ اللہ پاک ان عشرہ مبشرہ میں کس کو باہر نکال کر تجھے ان عشرہ میں داخل فرما دے؟

اللهم تقبل منا ومن الحجاج حجهم ، واغفر لنا ولهم ، ياالله .

از : محمد سلیم بھائی
 
تجمل حسین

محفلین
خوب است۔
مصریوں کے علاوہ اور کوئی حج کرنے نہیں گیا ؟
:)
یا باقی قومیں بہت سمجھدار ہیں ؟

2: ایک لبنانی حاجی ایسے دعا مانگ رہا تھا: یا اللہ بس مجھے کوئی اپنے ذوق کے مطابق اچھی سی چیز عطا کر دیجیئے۔
ویسے میں بھی یہی کہنے لگا تھا لیکن لبنانی بھی دیکھ لیا۔ :)

:LOL:
 
Top