شھید بھٹو

شھید بھٹو جو جدید پاکستان کے بانی اور قائد عوام ہیں‌کی اج سالگرہ کا دن ہے۔
شھید بھٹو کو فوجی ٹولے نے پھانسی لگا کر شھید کیا۔ یہ وہی فوجی ٹولہ ہے جو متحدہ پاکستان کے توڑنے کا ذمہ دار ہے اور اب جدید پاکستان کو توڑنے کے درپے ہے۔
میری تمام انصاف پسند لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ شھید بھٹو اور شھید بے نظیر بھٹو کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کریں۔
 

تلمیذ

لائبریرین
اللہ باری تعالےٰ ان کی مغفرت کریں اور اپنے جوار رحمت میں جگہ دیں، آمین۔
 

سیفی

محفلین
ہمت بھائی۔ ۔ ۔ ۔ اللہ پاک کا کرم ہے۔
مطالعہ سے واقعی وسعتِ نظرمیں اضافہ ہوتا ہے مگر احتیاط لازم ہے کہ اس وادئِ پرخار میں بہت سے بھیڑیے بھی بکریوں کا پیرہن پہنے پھر رہے ہوتے ہیں۔ پتہ تو تب چلتا ہے جب رگِ جاں سے خون کا آخری قطرہ بھی نچڑ جاتا ہے
امید ہے آپ میری بات سمجھ گئے ہوں گے۔
 

سیفی

محفلین
ہمت برادر

سمجھانے کی کیا بات ہے۔ مطالعہ کی غرض سے لی گئی ہر کتاب ، فائدہ بخش نہیں ہوتی اور نہ ہی ہر مصنف قارئین سے مخلص ہوتا ہے۔ نسلِ نو کی برین واشنگ کے لئے بہت سے مصنفین اپنے قلم کا سودا کر چکے ہیں۔
 
Top