شہاب نامہ ۔۔۔ تبصرہ ، تجاویز ، استفسار

تلمیذ

لائبریرین
مجھے یہاں کی لائبریری میں کتابوں کے برقیانے کے عمل کے طریق کار(Procedure) کے متعلق کچھ زیادہ علم نہیں تاہم میں پروف ریڈنگ کے ساتھ اپنی خصوصی دلچسپی، شوق اورتجربے کے باعث محفل کو اپنی مخلصانہ خدمات پیش کرنا چاہتا ہوں اور اس شعبے کے ناظم صاحب سے گذارش ہے کہ اگر وہ میری مستند اور بلا غلطی پروف ریڈنگ سے استفادہ کرنا چاہیں تومجھے حکم فرمائیں۔ میں حاضر ہوں۔ اورمثبت ہونے کی صورت میں کمپیوٹرمیں میری کم علمی کے پیش نظر تکنیکی پہلووں کےمتعلق تھوڑی رھنمائی بھی فرمائیں تو ممنون ہوں گا۔ مزید یہ کہ میں اس میں قطعا“کوئی مضائقہ نہیں سمجھتا اگر لائبریری ٹیم میں میرا نام شامل نہیں ہوتا (کیونکہ میں پڑھ چکا ہوں کہ اس مزید ارکان شامل کرنے کی گنجائش نہیں)۔
 

رضوان

محفلین
تلمیذ صاحب لائبریری میں تو نئے اراکین کی اشد ضرورت ہے۔ آپ کے تعاون کی پیشکش پر ازحد مشکور ہیں اور جلد ہی سیدہ شگفتہ یا قیصرانی آپکو پروف ریڈنگ کے حوالے سے کتاب کا بتا دیں گے۔ آپ یا کوئی بھی ساتھی لائبریری ٹیم کا رکن بن سکتا ہے جو کتابوں کے حوالے سے کام میں ہاتھ بٹانا چاہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
تلمیذ نے کہا:
نبیل صاحب

ملاحظہ کریں یہ تانا بانا:

http://www.urduweb.org/mehfil/groupcp.php?g=523
جناب محترم تلمیذ صاحب، ابھی اس دھاگے پر دوبارہ سے دیکھیں۔ آپ کا نام لائبریری ٹیم میں‌شامل ہو چکا ہے۔ :)
محترمہ شگفتہ صاحبہ جو کہ ہماری لائبریری ٹیم کی سربراہ ہیں، وہ پروف ریڈنگ کے حوالے سے آپ کی رہمنائی کرتی ہیں
امید ہے کہ آپ تیار ہوں‌گے :)
قیصرانی
 

زیک

مسافر
تلمیذ نے کہا:
نبیل صاحب

ملاحظہ کریں یہ تانا بانا:

http://www.urduweb.org/mehfil/groupcp.php?g=523

تلمیذ یہاں “بند“ کا مطلب کچھ فرق ہے۔ اصل میں یہ closed کا غلط ترجمہ ہے۔ لائبریری ٹیم کا گروپ closed ہے یعنی آپ خود سے اس کے ممبر نہیں بن سکتے بلکہ آپ کو گروپ کے ناظم کو کہنا پڑتا ہے۔ ناظم خیر دیکھ چکا ہے اور آپ کو رکن بنا بھی چکا ہے۔ اب کام کے لئے تیار ہو جائیں۔
 
تلمیذ اب جبکہ آپ پر ہرا رنگ ڈالا جاچکا ہے اور آپ لائبریری ٹیم کے رکن بن چکے ہیں تو کچھ چھوٹی موتی خدمت کا موقع دیا جائے آپ کو لکھنے لکھانے سے متعلق یا پہلے پروف ریڈنگ سے ہی کام کا آغاز کرنا چاہیں گے۔
 

تلمیذ

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
تلمیذ اب جبکہ آپ پر ہرا رنگ ڈالا جاچکا ہے اور آپ لائبریری ٹیم کے رکن بن چکے ہیں تو کچھ چھوٹی موتی خدمت کا موقع دیا جائے آپ کو لکھنے لکھانے سے متعلق یا پہلے پروف ریڈنگ سے ہی کام کا آغاز کرنا چاہیں گے۔

ٹیم میں میں شامل کرنے، اس بارے میں وضاحت اور خیر مقدم کیلئے سب کا شکر گزار ہوں اور پروف ریڈنگ کیلئے تیار بھی، بس ذرا طریق کارمیں تھوڑی سی رہنمائی درکار ہوگی
 

الف عین

لائبریرین
تلمیذ صاحب، آپ کے تعاون کا شکریہ، ناظم نہ سہی، ایک فعّال رکن کی طرف سے۔ میرا مشورہ ہے کہ جو کتابیں پوسٹ ہو چکی ہیں ان میں سے آپ خود ہی منتخب کر لیں اور اس کے استفسار اور تجاویز والے تانے بانے، یہ میرا تھریڈ کا ترجمہ ہے، میں پوسٹ کر دیں کہ میں اس کتاب کی پروف ریڈنگ کر رہا ہوں۔ آف لائن بھی کر سکیں تو مکمل کر کے کسی بھی ٹیم رکن کو ذ پ کر دیں۔ میرا مشورہ مانگیں تو میں وہاب کی ٹائپ کی ہوئ کتاب دیوانِ میر کا مشورہ دوں گا جو میری فہرست میں کئ دن سے ہے لیکن میں دوسری کتابوں میں لگا ہوا ہوں۔
 

تلمیذ

لائبریرین
شکریہ اعجاز صاحب۔ دیوان میر سے ہی میں آغاز کردیتا لیکن ابھی تھوڑی دیر پہلے مجھے کسی اور تانے بانے میں شگفتہ نے ‘زاویہ‘ کے بارے میں کہا ہے اور وہ میرے پاس ہے بھی۔(یعنی زاویہ 1) میں انہیں ھاں میں جواب دینا چاہتا ہوں لیکن وہ تانا بانا مجھ سے کہیں کھو گیا ہے اور نصف گھنٹے سے تلاش کر رھا ہوں :cry: کیونکہ میں ابھی تک محفل کی ‘ پیچیدگیوں‘ سے اتنا مانوس نہیں ہوا۔ بہر حال اگر وہ یہاں سے ہی پڑھ لیں اور مزید ہدایات سے نواز دیں تو مشکور ہوں گا۔ رہنمائی مجھے فقط تکنیکی پہلو میں ہی درکار ہے

شکریہ
 

الف عین

لائبریرین
جب آپ لاگ ان کریں تو میری طرح اس سطر پر کلک کریں کہ آپ کے لاگ ان کے بعد کے خطوط۔ اور اگر آپ انڈیکس پی ایچ پی پر جا رہے ہیں تو پچھلے 24، 48 یا 72 گھنٹوں کے پیغامات پر بھی کلک کر سکتے ہیں۔ تاکہ پیغامات گم نہ ہو جائیں
 

تلمیذ

لائبریرین
جی ہاں وہ تو میں کلک کرتا ہوں لیکن صفحہ تمام جوابات نہیں دکھاتا فقط موضوعات کی نمائش کرتا ہے جن میں‌متعدد ذیلی موضوع تلاش کو مزید دشوار کر دیتے ہیں
 

دوست

محفلین
تلمیذ صاحب آپ ایسے کریں گوگل کی مدد لے لیا کریں۔ واوین میں تانے بانے کا عنوان لکھ کر اس کو گوگل پر تلاش کرلیا کریں ایسے
"خوش آمدید" www.urduweb.org/mehfil
اس کو اسی طرح جب آپ گوگل تلاش کے خانے میں رکھیں گے تو محفل میں خوش آمدید پر مشتمل تمام دھاگے آپ کے سامنے آجائیں گے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم بد تمیز

شہاب نامہ کے ضمن میں ذپ میں تفصیل سے لکھا تھا آپ کے ذپ کے جواب میں۔ اس کی کاپی دوبارہ بھیج رہی ہوں اور مختصر یہاں بھی لکھ دوں کہ شہاب نامہ پر میں نے جو کام کر لیا تھا وہ یورپ کے صوفی تک ہے۔
 
Top