شکریہ ساجد صاحب ۔ میں سوچتا ہوں کہ مہوش بہن ثبوت دیں تو میںعدالت جاؤں ۔۔دیکھیے کب ملتے ہیں۔
مغل بھائی،
یوٹیوب پر لقمان شو کے تمام 8 حصے دستیاب ہیں۔
http://www.youtube.com/results?search_type=&search_query=sharif+extra+judicial+killings&aq=f
۔ کیا یہ حیرت کی بات نہیں کہ دیگر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں شہباز شریف اور اسکی ماورائے عدالت قتل کرنے کی فطرت پر بمع ویڈیو ثبوت لگائے جانے والے اتنے بڑے الزام اور سکینڈل کے خلاف یا حق میں ایک لفظ بھی نہیں سامنے آیا ہے؟
۔ کیا یہ حیرت کی بات نہیں اتنے بڑے الزام کے بعد شہباز شریف اتنا عرصہ گذر جانے کے باوجود بالکل چپ بیٹھا ہوا ہے اور ابھی تک اُسے ہمت نہیں ہوئی کہ اگر یہ الزام غلط ہے تو جا کر عدالت میں لقمان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی کرے؟
چلیں ہتک عزت کا دعوی نہیں کرتا تو پریس کانفرنس بلا کر اس ویڈیو کو جھوٹا ہی قرار دے دے۔
چلیں پریس کانفرنس نہیں کرتا تب بھی اخبارات میں دو چار لائنوں میں ہی اس ویڈیو کی تردید کر دے۔
کیا آپ کو نہیں لگتا کہ شہباز شریف سے لیکر پورا الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا اس خبر کے بارے میں چھان بین کرنے، یا اسکی تردید کرنے کی بجائے اس وقت فقط اور فقط اس خبر کو دبانے کے چکر میں لگے ہوئے ہیں؟
آپ ذرا خود سوچئیے۔
ویسے میں آپ کی خدمت میں عرض کر دوں کہ یہاں پر کچھ [سارے نہیں] لوگ ایسے ہیں جو ثبوت مانگنے کا صرف بلا وجہ تکلف ہی کر رہے ہیں۔ اول تو کسی ثبوت کو انہوں نے ماننا نہیں ہے، اور اگر مان بھی لیا تو شہباز شریف کو بے گناہ [بلکہ ہیرو] بنانے کے لیے نتھو گورائیہ کا قصہ لیکر آ جائیں گے۔
ثبوت تو کھل کھلا کر ویڈیو میں پیش ہو ہی چکا ہے۔ اور اسکے بعد صرف عدالتی کاروائی ہی ہو سکتی ہے۔ شہباز شریف کا ماورائے عدالت قتل کروانا کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ میں تو صرف اس بات پر انگشت بدندان ہوں کہ ہمارا میڈیا جو کہ مشرف صاحب کے خلاف چھوٹی سے چھوٹی خبر اور جھوٹی سے جھوٹی خبر کو بھی سنسنی بنا کر پیش کرتا تھا اور بار بار پیش کرتا تھا، وہ اتنی بڑی خبر کے بعد اتنا عرصہ گذر جانے کے باوجود ایسا چپ ہے کہ اس کی طرف سے شہباز شریف کی طرح ایک لفظ نہیں سامنے آیا۔
**************
از طالوت:
ویڈیو اگرچہ اب دستیاب نہیں مگر ۔۔۔
میرے پاس جرمنی میں تو یہ ویڈیو ابھی تک چل رہی ہے۔ سعودی حکومت اپنی رائے کے خلاف کوئی بات میڈیا میں نہیں آنے دیتی۔ چنانچہ ہو سکتا ہے کہ انہوں نے سعودیہ میں اس ویڈیو پر پابندی لگا دی ہو۔
از طالوت:
احباب کی گفتگو سے لگتا ہے کہ یہ وہ ویڈیو ہے جو نیوز ون کے پروگرام لقمان مبشر کی ویڈیو ہے ۔۔ جو لانگ مارچ سے پہلے دکھائی گئی اور لقمان مبدشر جو خود کو قوم کا "مصلح" سمجھتے ہیں غیر محسوس طور پر شریف برادران خصوصا شہباز کے خلاف حکومتی پراپگینڈا کا حصہ بنے نظر آتے ہیں ۔۔
میں نے پہلے بھی عرض کیا تھا کہ آپ لوگوں کے نام جو یوں بگاڑتے ہیں، اور پھر اس پر پھر عذر بھی پیش کرنے لگتے ہیں، تو یہ چیز کبھی آپ کو نفع نہیں دے گی اور کوئی عذر کام نہ آئے گا کیونکہ قران اس مسئلے پر صاف ہے کہ کفار کے بتوں تک کو برے ناموں سے نہ پکارو۔
میں تو آپ کو سمجھا چکی۔ باقی آپ جانیں اور اللہ جانے۔ میں تو صرف آپکے لیے دعاگو ہی ہوں کہ یہ صاف بات آپ کو سمجھ میں آ جائے۔امین۔
نیز، کیا آپ کو یاد ہے کہ کس طرح آپ لوگ مجھ پر اعتراضات کرتے تھے جب میں حامد میر وغیرہ کے خلاف ثبوتوں کے ساتھ ثابت کر رہی تھی کہ یہ بذات خود لبادہ اوڑھے ہوئے انتہا پسند ہیں اور جامعہ حفصہ اور طالبان کے حمایتی ہیں اور اسی لیے مشرف صاحب کے انتہائی مخالف ہیں۔ مگر اس پر آپ لوگ الٹا مجھ پر ہی تنقید کرنا شروع ہو گئے کہ میں بلا وجہ حامد میر پر اعتراض کر رہی ہوں۔
مگر اب میڈیا میں ایک آواز آپکے نظریات کے مخالف اٹھی ہے تو چھوٹتے ہیں آپ نے اسے برے برے نام دینا شروع کر دیے اور ساتھ میں ہر طرح کے الزامات بھی۔
مگر شاید میں آپ کے یہ ڈبل سٹینڈرڈز دکھا کر گناہ کر رہی ہوں کیونکہ شاید آپ کے لیے تو ہر ایسی چیز حلال ہے۔
مجھے اس سے غرض نہیں کہ یہ لقمان بذات خود کیسا بندہ ہے یا کیا کرتا ہے۔ بلکہ میرے نزدیک مسئلہ اس ویڈیو کا ہے جو اس نے پیش کی ہے۔ مسئلہ شہباز شریف اور اسکی ماورائے عدالت قتلوں کا ہے۔ مسئلہ دیگر میڈیا کے ڈو رخے رویے کا ہے جس سے صاف پتا چلتا ہے کہ وہ کتنا Biased ہے اور یکطرفہ پروپیگنڈا کرتا ہے۔ یعنی میڈیا کے اس بڑے حصے کے اپنے نطریات ہیں جو کہ وہ میڈیا کے پروپیگنڈہ کی پاور کے زور پر آج نہیں تو کل عوام پر مسلط کر دے گا۔ یہی میڈیا آج کی تاریخ کا "بادشاہ گر" ہے۔ [پرانے زمانے میں "بادشاہ گر" کی اصطلاح اُن سازشی لوگوں کے لیے استعمال ہوتی تھی جو کہ خود تو بادشاہ نہیں بن سکتے تھے، مگر اپنی سازشوں کے زور پر شاہی خاندان سے اپنی مرضی کے مطابق چلنے والے کمزور شہزادوں کو بادشاہ بنوا دیا کرتے تھے]
از طالوت:
چلیے اس دھاگے پر تو آپ نے جواب نہیں دیا ، یہاں بتا دیں آپ کو شہباز کی ایڈمنسٹریشن کا کوئی براہ راست مشاہدہ کرنے کا موقع ملا ہے ؟ جب کہ مجھے اس کا ذاتی تجربہ ہے ، اگر آپ پسند کریں گی تو لکھ دوں گا ۔۔
کیا کراچی میں شہباز شریف کا ماورائے عدالت سینکروں لوگوں کے قتل عام کرنے کا مشاہدہ آپ کو نہیں ہوا؟
کیا اب بھی سمجھ میں نہیں آئی کہ کراچی کی عوام جو پاکستان میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ ہے، وہ کیوں ابھی تک متحدہ کو اور الطاف حسین کو ووٹ دے رہی ہے؟