شہر حیدرآباد (انڈیا) کی متنوع و منفرد تصاویر

ابوشامل

محفلین
حیدرآباد (ہندوستان) سےہجرت کر کے کراچی آنے والی آبادی کی بہت بڑی تعداد بہادر آباد نامی علاقے میں رہائش پذیر ہے اور اپنے آبائی شہر سے ان کے لگاؤ کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ انہوں نے یہاں بھی ایک چہار مینار کھڑا کر لیا ہے۔ لیجیے اس کی دو تصاویر ملاحظہ کیجیے۔ ایک تصویر حالیہ قومی انتخابات 2008ء کے دوران کی ہے اس وجہ سے یہ چہار مینار کے بجائے کسی ایم کیو ایم (ایک جماعت کا نام) مینار لگ رہا ہے :)
4c68a422029ca71c5dfac8drw3.jpg

2278659493abc90bbea3ofx5.jpg
 

ابوشامل

محفلین
میرا ایک سوال ہے کہ کیا حیدر آباد (ہندوستان) میں کراچی بیکری نامی کوئی مشہور دکان ہے کیا؟
 

ابوشامل

محفلین
لیں جی میں نے اپنے ادارے کے photo section سے رابطہ کر کے ایک تازہ ترین تصویر منگوا لی ہے کراچی کے چار مینار کی اور حیرتناک بات یہ ہے کہ تصویر بھی کل شب ہی کی ہے :) یہ مندرجہ بالا دونوں تصاویر سے زیادہ بہتر ہے:
8052304bu6.jpg
 

الف عین

لائبریرین
ابو شامل۔ کراچی بیکری یہاں کی مشہور ترین بیکری ہے۔ دو ایک سال پہلے انہوں نے ہی کراچی فاسٹ فوڈ بھی کھولا ہے عابد روڈ،، جسے پرانے لوگ عابد شاپ اور نئی نسل Abidsکہتی ہے۔ اس کے علاوہ سکندر آباد میں ایک کراچی سٹور بھی ہے مہاتما گاندھی روڈ پر، اگر میں بھول نہیں رہا تو۔۔۔
دہلی اور شمالی ہند میں اکثر شہروں میں لاہور پنجاب ہوٹلیں بھی ہیں۔۔لاہور کے سکھوں کی، جس طرح دوسے شہروں میں سندھیوں نے کراچی نام کے سٹورس کھول رکھے ہیں۔
ایک زمانے میں میرا سوال تھا یہاں محفل میں کہ کیا پاکستان میں بھی کہیں اسی طرح ’دہلی دربار‘ ہوٹلیں یا یہاں کے شہروں کے نام پر دوکانیں بھی ہیں۔
اس وقت تو محض اس چار مینار کا پتہ چلا ہے۔
 

عندلیب

محفلین
الف عین انکل ، کراچی بیکری والوں کی اپنی ویب سائیٹ بھی ہے یہاں
جو حیدرآباد کا ہو اور کراچی بیکری کو نہ جانے یا وہاں کے ایٹمز کو نہ چکھے ، تو اس کے حیدرآبادی ہونے میں ضرور شبہ کیا جانا چاہئے ;)

ابوشامل بھائی ، کراچی کے چارمینار ماڈل کی تصویر دیکھ کر خوشی ہوئی۔ شئر کرنے کا بہت شکریہ۔
 

ابوشامل

محفلین
اعجاز صاحب یہاں کراچی میں تو دہلی، بمبئی، کلکتہ، بنارس اور ہندوستان کے طول و عرض میں پھیلے شہروں اور صوبوں اور مقامات کے نام پر اتنی دکانیں ہیں کہ ان کا شمار کرنا بھی مشکل ہے۔ میں کچھ چیدہ چیدہ اور مشہور جگہوں کے نام بتا دیتا ہوں۔ کراچی کا ایک اہم ریستوران "لال قلعہ" کے نام سے شاہراہ فیصل پر واقع ہے۔ رہائشی علاقوں میں فی الوقت بنارس کالونی اور اس کا بنارس چوک، دہلی کالونی، مدراس کالونی، حیدرآباد کالونی، دھوراجی کالونی، بِہار کالونی، آگرہ تاج کالونی، سی پی برار سوسائٹی، اودھ ہاؤسنگ سوسائٹی، یو پی سوسائٹی (جہاں کا یو پی موڑ بہت مشہور ہے) اور سادات امروہہ سوسائٹی ہی یاد آ رہے ہیں۔ دکانوں میں فی الوقت میرٹھی کباب، قنوج عطر ہاؤس، بنارس سلک ہاؤس، بمبئی ریسٹورنٹ، دہلی ربڑی ہاؤس، دہلی کے مشہور دہی بڑے (اتنا لمبا دکان کا نام) اور بمبئی ہوٹل ذہن میں آ رہے ہیں بلکہ کراچی کی مشہور فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ کی کافی دکانیں ہندوستان سے ہجرت کر کے آنے والے افراد نے اپنے آبائی شہروں اور علاقوں کے ناموں پر رکھی ہوئی ہیں۔ کراچی کے چپے چپے میں مہاجرین اپنے آبا و اجداد کے شہروں کی یاد اسی طرح تازہ کر رہے ہیں شاید ان کا خراج تحسین پیش کرنے کا انداز یہی ہے۔ موقع ملا تو تصاویر ضرور شیئر کروں گا۔
 

ARHAM

محفلین
السلام علیکم !
ابو شامل بھائی۔۔۔
ابھی تک کراچی کا چار مینار دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا ۔۔۔۔ سنا بہت تھا اس بارے میں ۔۔۔۔ چلیں آپ نے دیدار کرادیا ۔۔۔۔
آپ حیدرآباد کالونی کراچی کے دکن اچار گھر اور چاکنہ ہاؤس کے بارے میں بھی تو بتائیں ۔۔۔ :grin:
حیدرآباد کالونی میں ایک زمانے تھا جب صرف حیدرآبادی ہی رہتے تھے ۔۔۔ اب کافی تعداد میں حیدرآبای وہاں سے دوسرے علاقوں میں منتقل ہو گئے ہیں ۔۔۔۔
اور ان کی جگہ میمن برادری نے لے لی ہے ۔۔۔
میں نے ڈاکٹر عبدلواسع شاکر کے سفر نامہ میں دکن میں کراچی بیکری کے بارے میں پڑھا تھا ۔۔۔۔ جس پر راقم خود حیران اور خوش تھے ۔۔۔

کراچی پاکستان کا وہ واحد شہر ہے جس میں نا صرف پاکستان بھر سے نلکہ دینا کے ہر ملک کے باشندے مل جائیں گے ۔۔۔۔ اس لحاظ سے کراچی کا دامن پوری دنیا کی عوام کے لیے بہت وسیع ہے ۔۔۔
 

ساجداقبال

محفلین
راولپنڈی میں سکستھ روڈ پر ہے ”انبالہ سویٹس“۔ ہندوستانی ناموں‌کے ریسٹورنٹ کافی سارے ہیں پنڈی شہرمیں۔ سردست یہی یاد تھا۔
 

ابوشامل

محفلین
ہمارے علاقے (ملیر) کے دو مزید مقامات یاد آ گئے ایک انبالہ سویٹ اور دوسرا دکن اچار گھر۔ علاوہ ازیں شاہراہ فیصل کی دہلی سویٹس (مٹھائی کی دکان) اور صدر کا کلکتہ آرمی اسٹور (فوجی و سرکاری وردیوں کی دکان)۔
 
Top