شہنشاہِ پاکستان کا خطاب

اظہرالحق

محفلین
آج رات کو شہنشاہ پاکستان ، عالی مرتبت ، جناب جنرل پرویز مشرف قوم سے خطاب فرمائیں گے ، انکی اسی تقریر کی کچھ جھلکیاں پیش ہیں ۔ ۔ ۔

- ہم دھشت گردوں کے آگے نہیں جھکیں گے ، وزیرستان سے اسلام آباد تک حکومت کی رِٹ کی رَٹ لگائیں گے ، کراچی کی بات کچھ اور ہے
- امریکہ سے لیکر چین تک سب نے اس آپریشن کو جلد کرنے کو کہا تھا ، مگر ہم نے تحمل سے کام لیا ، جو آدھے گھنٹے میں ختم ہو گیا
- ہم نے بہت سارے لوگوں کی جانیں بچائیں ، اب وہ ہی ہمیں برا کہتے ہیں ، سب برین واش کا نتیجہ ہے ، اسلئے اب ہم سبکو واش کریں گے
- ہم نے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا یہ لوگ ہماری ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں ۔ ۔ اور ہم نے ہر رکاوٹ کی ڈھانے کا عزم کر رکھا ہے
- یہ سمجھتے ہیں صرف یہ مسلمان ہیں ، میں بھی مسلمان ہوں اور اس سے بہتر مسلمان ہوں ، ہمارے ساتھ اللہ ، آرمی اور امریکہ ہے انکے ساتھ اسامہ ، آدمی اور ابا ہے ۔ ۔ ۔
- اس آپریشن سے ملک میں روشن خیالی کو ایک نئی زندگی ملے گی ، اب کوئی بھی ملا سے نہیں ڈرے گا ۔ ۔ ۔ اور برقعے کو تو اب “جانا“ ہی ہو گا ۔۔ ۔ ہم پاکستان کو یورپ بنا دیں گے تبھی تو یورپ پاکستان بنے گا ۔ ۔ ۔
- علماء کا کردار اس آپریشن میں بہت اچھا رہا انہوں نے ہماری بہت مدد کی ، ۔۔ ۔ ہم نے ایک تیر سے سیاسی اور غیر سیاسی مولاناؤں کا شکار کیا ۔ ۔ ۔ اب ملا کی عزت کوئی نہیں ہے ۔ ۔ ۔
- ہم اپنی اپوزیشن کے بھی بہت شکر گذار ہیں ۔ ۔ ۔جنہوں نے لندن میں ۔ ۔ ۔ ڈرامہ رچا کر ہمیں مزید تقویت دی ۔ ۔ ۔
- پیپلز پارٹی ۔ ۔۔ کو ہم نے اپنا مستقبل کا ساتھی چنا ہے ، مرشد بش کی منظوری کے بعد ۔ ۔ ۔ ق لیگ کو قائد اعظم بنا دیا جائے گا
- ایم ایم اے ۔ ۔ ۔ کے بھی ہم بہت شکر گزار ہیں ۔ ۔ ۔ اگر وہ نہ ہوتے تو میں نہ ہوتا ۔ ۔ ۔ اور اب میں ہوں وہ نہیں ہونگے
- ن لیگ ۔ ۔ ۔ نہیں نہیں ۔۔ ۔بس اور کچھ نہیں
آخر میں
میرا دل بھی خون کے آنسو رو رہا ہے ۔ ۔ ۔ آپ اسے مگر مچھ کے آنسو سمجھ لیں مگر مچھ بھی کوئی چھوٹی چیز نہیں ہوتی ۔۔ ۔
اور ہاں
میں تھا ، میں ہوں ۔ ۔۔ اور میں ہی رہوں گا ۔۔ ۔ ۔
 
سید ابرار

محفلین
آج رات کو شہنشاہ پاکستان ، عالی مرتبت ، جناب جنرل پرویز مشرف قوم سے خطاب فرمائیں گے ، انکی اسی تقریر کی کچھ جھلکیاں پیش ہیں ۔ ۔ ۔

- ہم دھشت گردوں کے آگے نہیں جھکیں گے ، وزیرستان سے اسلام آباد تک حکومت کی رِٹ کی رَٹ لگائیں گے ، کراچی کی بات کچھ اور ہے
۔[/b]

بہت زبردست اظہر الحق صاحب ”شاندار “ تقریر ہے ،
مگر ہاتھ دھیما رکھئے ، ملک پاکستان میں ”حق بیانی“ ایسا” جرم “ہے جس کی سزا موت ہے
 
اظہرالحق

محفلین
بہت زبردست اظہر الحق صاحب ”شاندار “ تقریر ہے ،
مگر ہاتھ دھیما رکھئے ، ملک پاکستان میں ”حق بیانی“ ایسا” جرم “ہے جس کی سزا موت ہے

وہ کیا کہتے ہیں ۔ ۔ ۔

ہم کو ہے موت اسلئے قبول
کہ وہ آتا نہیں آتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔:d
 
سید ابرار

محفلین
بہت دلچسپ عنوان ہے ، اظہر بھائی میرے خیال سے تو لگے ہاتھوں شہیشاہ وقت کے دور شاہی کے ”کارناموں “ پر بھی بحث آجائے تو بہت اچھا ہے ،
 
غازی عثمان

محفلین
ایک بات آپ کہنا بھول گئے ،
میں سب سے بڑا مسلمان ہوں، کیونکہ میں سید ہوں، خانہ کعبہ کے دروازے میرے لئے کھلیں ہیں، میں کعبہ کی چھت پر چڑھا ہوں ، اور کون مولوی ہے جو کعبہ پر چڑھا ہو؟؟؟؟
 
ایک بات آپ کہنا بھول گئے ،
میں سب سے بڑا مسلمان ہوں، کیونکہ میں سید ہوں، خانہ کعبہ کے دروازے میرے لئے کھلیں ہیں، میں کعبہ کی چھت پر چڑھا ہوں ، اور کون مولوی ہے جو کعبہ پر چڑھا ہو؟؟؟؟
:p ہاہاہا
یہ بھی کیا ہی کمال کی بات تھی۔۔۔۔
 
اظہرالحق

محفلین
ایک بات آپ کہنا بھول گئے ،
میں سب سے بڑا مسلمان ہوں، کیونکہ میں سید ہوں، خانہ کعبہ کے دروازے میرے لئے کھلیں ہیں، میں کعبہ کی چھت پر چڑھا ہوں ، اور کون مولوی ہے جو کعبہ پر چڑھا ہو؟؟؟؟

نہیں دوست یہ میں نہیں شہنشاہ سلامت بھول گئے ۔ ۔ ۔ ورنہ وہ وہی کہتے کہ

ہم تابعبد صحیح و تغیر کے ولی ہے ۔ ۔ ۔۔
 
اظہرالحق

محفلین
بہت دلچسپ عنوان ہے ، اظہر بھائی میرے خیال سے تو لگے ہاتھوں شہیشاہ وقت کے دور شاہی کے ”کارناموں “ پر بھی بحث آجائے تو بہت اچھا ہے ،

دیکھیے کارناموں پر بحث نہیں ہوتی ۔ ۔ ۔ کارنامے تو بیان کئیے جاتے ہیں ۔ ۔ ۔ اور موجودہ دور کے کارنامے ۔ ۔ ۔ صدیوں پر محیط ہیں ۔۔ ۔

رفتہ رفتہ بھولے ہیں مدتوں میں اسے ہم ۔ ۔ ۔
قسطوں میں خود کَشی کا مزہ ہم سے پوچھیے ۔ ۔ ۔
 
اظہرالحق

محفلین
معزرت ۔۔

میرے عزیز ہم وطنو، میں آپ سے معزرت چاہتا ہوں کہ ابھی تک آپ سے خطاب نہیں کر پایا ، اصل میں ۔ ۔ ۔ جامعہ حفصہ ۔۔ ۔ کے اندر سے اتنا کچھ نکلا ہے کہ ۔ ۔ اسکو "کمپائیل" کرنے کے لئے ایک اور آپریشن سیلنس کی ضرورت ہے ۔ ۔ جو جاری ہے ۔۔

مزید یہ کہ ۔ ۔ ۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ، تمام پاکستان کو جامعہ حفصہ کی طرح "ٹریٹ" کیا جائے ۔ ۔ ۔ کیونکہ اگر ایک فیصد طبقہ ۔ ۔۔ ملک کے وسائیل پر قابض ہو سکتا ہے تو یہ دس فیصد ۔ ۔ ۔ "مذہبی دھشت گرد" تو ساری دنیا پر قابض ہو سکتے ہیں ۔ ۔ انکا تدارک ضروری ہے ۔۔ ۔ ورنہ یہ ہمارا "دھڑن تختہ" کر دیں گے

ایک اور معذرت کہ ابھی تک ہم جامعہ حفصہ میں ۔ ۔۔ "کام آنے" والے افراد کی گنتی نہیں کر پائے ۔ ۔ اصل میں ۔ ۔ ۔ہمارے فوجی گنتی کو پہلے مارشل لا کے زمانے سے بھول چکے ہیں ۔ ۔ ۔ وہ ایک طرف سے گنتی شروع کرتے ہیں دوسری طرف تک پہنچتے ہی بھول جاتے ہیں ۔ ۔ اسلئے دوبارہ ۔ ۔ ۔ اور پھر دوبارہ اور پھر دوبارہ کرتے ہیں ۔ ۔ ابھی ہم نے مُرشد بُش مسلم کُش سے سپر کمپیوٹر مانگا ہے ۔۔ ۔ ۔ ادھار ۔ ۔ ۔ تا کہ جامعہ حفصہ کے "شہیدوں" کی گنتی کی جا سکے اور وہاں موجود "ساز و سامان" کا حساب لگایا جا سکے

آخر میں آپکو ایک شعر سناتا چلوں ۔۔ پنجابی میں ہے اپنے سلیم بھائی کامیری پنجابی کچھ چنگی نئیں ہے مگر فئیر بھی ۔ ۔ ۔۔ سنیں

ایس عمرے وی چَن ویکھن "بلکہ چڑاھن" دا چاہ نئیں لتھا
ایس عمرے وی تارے گنن توں ویل نئیں لبدی
پچھلی راتے دی گنتی ، مینوں اگلی راتے بھُل جاندی ہے ۔ ۔ ۔
 
خوب

بہت اچھے اظہر بھائی، آپ نے تقریر پہلے ہی "لیک" کر دی ۔ ۔ ۔ اب مجھے شام کو ٹی وی پر سننے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔
 
فرضی

محفلین
سپر کمپیوٹر تو پتہ نہیں ملے یا نہیں لیکن 2 ایف 16 مل چکے ہیں اور ساتھ میں شاباشی بھی۔
بش کو تو چاہیے مشرف کے لیے اسرائیل کی طرح سب خزانے کھول دے۔ دونوں کا مقصد ایک ہی تو ہے دنیا سے دہشت گردی ختم کرنا
 
Top