شہیدوں کو سلام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

Champion_Pakistani

محفلین
السلام علیکم دوستو!
آج یوم دفاع قومی جوش و جذبے کے ساتھ شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔
6 ستمبر کا دن ہمیں ان مجاہدوں اور جانثاروں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے وطن عزیز کی
خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے، وہ عظیم مجاہد تھے جنہوں نے مملکت خداداد
کی سرحدوں پر رات کی تاریکی میں حملہ آور ہونے والوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں
ملا دیا۔ ان شہداء کو سلام پیش اور فاتحہ خوانی کرنے کے لئے ٹھرید بنایا ہے۔۔۔۔۔
دشمن کو ناکوں چنے چبوانے، جرات، عزم و استقلال اور اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنے
والے شہیدوں کو سلام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ اس ملک کی خوش قسمتی ہے کہ اسے شہیدوں کا خون میسر ہے اور جس سرحد کو شہیدوں کا خون میسر ہو وہ کبھی مٹ نہیں سکتا۔
پاکستان زندہ باد
 
فاروقی

معطل
کچھ "سیانے" کہتے ہیں کہ کفار کے خلاف خود کش حملے جائز نہیں . . . .بلکہ صریح خود کشی ہے جو کہ حرام ہے. . . کیا وہ وضاحت کریں گے کہ 65کی جنگ میں پاک فوج کے جوان اپنے جسموں سےبم باندھ کردشمن کے ٹینکوں کے نیچے جا لیٹے تھےکیا وہ بھی حرام موت مرے تھے. . . ؟ حالانکہ حکومت پاکستان انہیں "شہید" کہتی ہے. . . .اور سچ ہی کہتی ہے. . . . تو "سیانے" ذرا ان کی خود کشی کی وضاحت کریں گے؟
 
ظفری

اسلامی جہموریہ پاکستان میں رہتے ہو ۔ اور وضاحتیں دوسرے سے مانگ رہے ہو ۔ باقی خود کش حملے تو چھوڑو، آج کا پشاور والا خود کش حملہ دیکھو ۔ اس میں کفار ہی مارے گئے ہیں اور جنہیں نے خود کش حملہ کیا ہے انکو نشان ِ حیدر کا اعزاز پہناؤ ۔ ۔۔۔۔۔ان شہیدوں کو کن جہنمیوں سے ملا رہے ہو ۔۔۔ لاحول ولا قوۃ الاباللہ ۔ :rolleyes:
 
ارے ارے پیارے بھائی . . . .میرا سوال آپ نے شاید عینک کے بغیر پڑھا ہے. . . میں نے کافروں پر خودکش حملے کی بات کی ہے ناکہ اپنے مسلمان بھائیوں پر. . . . . میں تو یہ کہتا ہوں کہ اپنے کسی مسلمان بھائی کو ارادی طور پر سوئی چھبونا بھی حرام ہے چہ جائے کہ میں مسلمانوں پر خود کش حملوں کی طرف داری کروں . . . توبہ توبہ. . . .
آپ سے گزارش ہے کہ میرے پیچھلے سوال کو غور سے عینک لگا کر پڑھیں . . ناکہ کسی دوسری پوسٹ کا غصہ یہاں اتاریں. . . . ناراض نہ ہو جائیے گا بلکہ غصہ پی لیجیے گا. . .:grin:
 
Top