شہید راہِ حق کاشفی کی یاد میں

شاہ حسین

محفلین
شہید راہِ حق کاشفی کی یاد میں جو حق پرستی کی پاداش میں‌ مارا گیا :star:


اے مرے دل کسی سے بھی شکوہ نہ کر اب بلندی پہ ترا ستارہ نہیں
غیر کا ذکر کیا غیر پھر غیر ہے جو ہمارا تھا وہ بھی ہمارا نہیں

اے مرے ہمنشیں چل کہیں اور چل اس چمن میں اب اپنا گزرا نہیں
بات ہوتی گلوں تک تو سہہ لیتے ہم اب تو کانٹوں پہ بھی حق ہمارا نہیں

دی صدا دار پر اور کبھی طور پر کس جگہ میں نے تم کو پکارا نہیں
ٹھوکریں یوں لگانے سے کیا فائدہ صاف کہدو کہ ملنا گورا نہیں

آج آئے ہو تم کل چلے جاؤ گے یہ محبت کو اپنی گورا نہیں
عمر بھر کا سہارا بنو تو بنو دو گھڑی کا سہارا سہارا نہیں

باغباں کو لہوکی ضرورت پڑی سب سے پہلے یہ گردن ہماری کٹی
پھر بھی کہتے ہیں ہم سے یہ اہلِ چمن یہ چمن ہے ہمارا تمہارا نہیں

ظالموں اپنی قسمت پہ نازاں نہ ہو دور بدلے گا یہ وقت کی بات ہے
وہ یقینا سُنیں گا صدائیں مری کیا تمہارا خدا ہے ہمارا نہیں


برائے مہربانی اس موضوع کو متنازع نہ سمجھا اور بنایا نہ جائے ۔
موضوع شروع کرنے کا مقصد صرف کاشفی سے اظہار عقیدت کرنا ٹھرا ۔
 

فاتح

لائبریرین
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا
:rollingonthefloor:
معذرت خواہ ہوں لیکن "شہید راہِ حق کاشفی کی یاد میں جو حق پرستی کی پاداش میں‌ مارا گیا" جیسے جملے پر بے اختیار ہنسی کا دورہ پڑ گیا ہے مجھے۔
دو ہی با ذوق آدمی ہیں عدم۔۔۔ ایک مولانا غازی شہید اور دوسرے مولانا کاشفی شہید :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

شاہ حسین

محفلین
بس جناب اسی مقصد کے لئے یہ دھاگہ کھولا ہے کہ تھوڑا سا مزاح کا پہلو بھی ہو اور ساتھ ایک پیغام بھی پہچ جائے ۔ یقین کریں لکھتے وقت میں بھی ہنس رہا تھا ۔

ایک مقصد یہ بھی تھا کہ جو بھی رکن ہے اردو محفل کا چاہے نظریاتی اختلاف ہوں اسُ سے پر رہتا تو دل میں ہی ہے ۔ اور اسی بات کا احساس کاشفی صاحب کو بھی دلانا تھا کہ وہ ہمارے دلوں میں ہیں ۔
 

فاتح

لائبریرین
بالکل درست کہا آپ نے شاہ صاحب۔
مجھے ہنسی اس لیے آ رہی ہے کہ ہمارے علاقے کے قبرستان میں (جس میں میرے اپنے عزیز و اقارب کی قبریں بھی ہیں اور اسی سے ملحقہ میدان میں ہم فٹبال کھیلنے بھی جایا کرتے تھے) حضرت مولانا نعیم شری کی قبر پر بھی اس سے ملتے جلتے جملے درج ہیں۔:)
 

تیشہ

محفلین
بس جناب اسی مقصد کے لئے یہ دھاگہ کھولا ہے کہ تھوڑا سا مزاح کا پہلو بھی ہو اور ساتھ ایک پیغام بھی پہچ جائے ۔ یقین کریں لکھتے وقت میں بھی ہنس رہا تھا ۔

ایک مقصد یہ بھی تھا کہ جو بھی رکن ہے اردو محفل کا چاہے نظریاتی اختلاف ہوں اسُ سے پر رہتا تو دل میں ہی ہے ۔ اور اسی بات کا احساس کاشفی صاحب کو بھی دلانا تھا کہ وہ ہمارے دلوں میں ہیں ۔


مزے کا ہے ۔ ۔۔
اچھا بھی ہے ۔ ۔۔






3d-animated-emoticons-smileys22.gif
 

گرائیں

محفلین
لگتا ہے کاشفی کے محفل بدر ہونے کا دکھ کافی زیادہ ہے ان صاحبان کو۔ ہم نےتو صدیق بھائی کی محفل بدری کو بھی اتنہ سنجیدگی سے نہیں لیا تھا، کیونکہ ہمیں یقین تھا وہ دوبارہ آجائیں گے۔ انھوں نے تو شہید ہی کر ڈالا۔

ایسا نہ ہو اب ایک دلیحدہ سیکشن کا مطالبہ ہونے لگے، ژہدا راہ حق کے نام سے۔

:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

اشتیاق علی

لائبریرین
جو لوگ کاشفی کے دوست ہیں وہ تو انہیں یاد کر رہے ہیں ۔ چلو دوستوں اب تھوڑا انتظار کرو ایک مہینے بعد آ ہی رہے ہیں ناں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
عمدہ انداز میں اپنا مطمحِ نظر پیش کردینا ہی اصل کمال ہے چاہے آپ کا مقصد کچھ بھی ہو۔

خوش رہیے شاہ صاحب، کاشفی بھائی کو بھی سلام کہیے گا اگر رابطہ ہو تو۔ ساتھ ساتھ میری آپ سب سے درخواست ہے کہ بحث چاہے کتنی ہی تلخ کیوں نہ ہو جائے معیارِ گفتگو پر سمجھوتہ کبھی نہ کیا جائے پھر انشاءاللہ کسی دوست کو اس قسم کی پابندیوں کا سامنا نہیں‌کرنا پڑے گا۔
 

arifkarim

معطل
جو لوگ کاشفی کے دوست ہیں وہ تو انہیں یاد کر رہے ہیں ۔ چلو دوستوں اب تھوڑا انتظار کرو ایک مہینے بعد آ ہی رہے ہیں ناں۔

محفل کی دفعہ 420 کے تحت ملزم کاشفی آف ایم کیو ایم کی سزا محفل کے اسپریم جج حضرت شمشاد صاحب نے ایک ماہ سے کم کرکے ایک ہفتہ کر دی ہے! :grin:
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاہ صاحب، مجھے بھی کاشفی کے بین ہونے کا افسوس ہے۔ لیکن زیادہ افسوس اس بات کا ہے کہ آپ اور کاشفی جیسی علمی اور ادبی شخصیات سیاسی مباحث میں اپنی عمر اور رتبے کا خیال نہیں رکھ رہی ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
امام حسین (ع) کے الفاظ یاد آ گئے کہ بیعت کے مطالبے پر جو انہوں نے کہے تھے کہ اگر یہ اسلام ہے تو پھر اس اسلام کو میرا سلام۔

لہذا کاشفی صاحب اگر 'شہید' ہیں، تو پھر رہِ حق کے مسافروں کا اللہ حافظ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
وہ نہیں ملتا مجھے، اس کا گلہ اپنی جگہ


اس کے میرے درمیاں کا فاصلہ اپنی جگہ


دین و دنیا ہیں مرے، میں ہوں 'جدیدی' حق پرست
"بھائی" ہے اپنی جگہ اور کربلا اپنی جگہ

جدید کی جگہ 'جدیدی' کا استعمال بحر کی مجبوری سمجھا جائے، نہ کہ عربی لفظ کا ہندی تلفظ ;)
 

فرخ منظور

لائبریرین
بھائی لوگو اردو محفل میں سڑک تو ہے نہیں ورنہ میں ضرور مطالبہ کرتا کہ ایک سڑک کو کاشفی شہید کے نام سے موسوم کر دیا جائے۔ خدا کاشفی شہید کے درجات کو بلند فرمائے۔:rolleyes:
 
Top