شہید ماں کی بیٹی بسمہ امجد کی تقریر

قیصرانی

لائبریرین
معذرت خواہ ہوں، لیکن شہادت اللہ کی راہ میں جان دینے کو کہتے ہیں، کسی رہنما یا عالم کی رہائش گاہ پر موجود بیریئرز کو ہٹوانے کے خلاف جدوجہد کرنے کے دوران جان دینے کو شہادت نہیں کہنا چاہئے۔ اگرچہ میری بات سخت ہے لیکن امید ہے کہ آپ علمی لحاظ سے اتفاق کریں گے۔ میرا مقصد آپ کی دل آزاری یا ان کی جان کی بے قدری کرنا نہیں، ایک بنیادی مسئلے کی طرف توجہ مبذول کرانا ہے
 
دراصل یہ ویڈیو دیکھ کر میں یہی رائے دینا چاہ رہا تھا مگر چونکہ بے چاری کی ماں شھید ہوئی ہے لہذا نہیں لکھا۔
افسوسناک بات ہے کہ سیاست دان کیسے اپنے فائدے کے لیے لوگوں کو استعمال کرتے ہیں بلکہ ایک طرح کی برین واشنگ بھی کرتے ہیں
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ہمارا مسئلہ عظیم یہ ہے کہ سیاست کے معاملے میں بهی ہماری اپنی کوئی سوچ نہیں ہوتی بلکہ سیاست دانوں کی سوچ کے تسلط کی وجہ سے ہم ان کے پیچهے چلتے ہیں.
 

الف نظامی

لائبریرین
تیری بندوق کی گولی
میرے سینے میں اُتری ہے
مگر میں پھر بھی زندہ ہوں
مگر وہ خون کا دھارا
جو میرے جسم سے نکلا
تجھے ایسی سزا دے گا
-----------
 
Top