شیخ رشید احمد مشکلات سے دو چار ہو گئے ، پارٹی ٹکٹ مصیبت کا پھندا ہے صدر نے تنہا چھوڑد

ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55 اور این اے 56 سے سابق حکومتی جماعت مسلم لیگ(ق) کے امیدوار شیخ رشید احمد دونوں حلقوں میں انتہائی مشکلات سے دو چار ہیں۔ دن بدن مقبولیت میں کمی پر سابق وفاقی وزیر ریلوے محفوظ راستہ تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں

این اے 55 میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار مخدوم جاوید ہاشمی اور پیپلزپارٹی کے امیدوار عامر فدا پراچہ جبکہ این اے 56 سے حنیف عباسی انتہائی مضبوط امیدوار ابھر کر سامنے آئے ہیں حنیف عباسی کی پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت نے ان کی پوزیشن کو مزید مضبوط کردیا ہے۔


مکمل رپورٹ پڑھئے

آپ کیا کہتے ہیںِ شیخ‌صاحب کے بارے میں‌
 

خرم

محفلین
شیدے کو راولپنڈی میں‌شکست دینا ان امیدواروں کے ساتھ تقریباً ناممکن ہے۔ اور اس کے مقابلے میں جو بھی لوگ ہیں ان کی سیاسی حیثیت اس سے زیادہ نہیں ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس میں کوئی شک نہیں کہ شیخ رشید کو پنڈی میں شکست دینا بہت مشکل ہے، لیکن یہ سیاست ہے، اس میں کس وقت کس کا تختہ ہو جائے کچھ کہہ بھی نہیں سکتے۔
 
Top