یوٹیوب پر اسلامی وڈیوز دیکھنے کے دوران یہ وڈیوز ملی ہیں۔ دیکھ کر شدید حیرت ہوئی کہ آج سے پہلے اس بارے میں کہیں سے نہیں سنا۔ یہ ڈاکیومنٹری اردو زبان میں موجود ہے۔ جس میں دکھایا گیا ہے کہ تنزانیہ کے ایک غیر مسلم گھرانے میں ایک بچے ﴿شیخ شرف الدین الخلیفہ﴾ نے جنم لیا جس نے ڈیڑھ سال کی عمر سے پانچ وقت کی باقاعدہ نماز ادا کرنا شروع کر دی۔ ساڑھے چار سال کی عمر میں اس نے لوگوں کو اسلام کی دعوت دینا شروع کر دی اور ہزاروں کے مجمعوں سے خطاب کیا اور ہزاروں غیر مسلموں کو مسلمان کیا۔ اس بچے کو چھ زبانیں بولنا آتیں۔ بنا پڑھے لکھے یہ عربی اور انگلش میں لوگوں کے سامنے بیان کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بچہ پیدائشی حافظ قرآن ہے۔ آپ بھی دیکھیے اور اس بارے میں اپنی رائے سے آگاہ کریں اگر آپ کے پاس اس حوالے سے مزید معلومات ہوں‘ شکریہ۔
[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=IN695peGAx8[/youtube]
[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=-1OEEtHB0NI[/youtube]
[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=5ASEFJZOvyI[/youtube]
[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=IN695peGAx8[/youtube]
[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=-1OEEtHB0NI[/youtube]
[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=5ASEFJZOvyI[/youtube]