جی چاند بابو یہ لے اگر بجلی نا چلی گی تو
الیکشن کے دن تھے میں اور میرے باقی سب دوست پرشان حال تھے ایک سیاسی لیڈر کا جلسہ کروانا تھا لیکن ہمیںکوئی اسٹیج سیکٹری نہیں مل رہا تھا ۔ ویسے تو میں کچھ نا کچھ بول لیتا تھا لیکن سیاسی جلسے میں کبھی نہیںبولا تھا اس لے پرشان تھا کہی غلط ملط نا کر دوں اتنے میں شیخ صاحب تشریف لے آئے ۔ارے بھائی کیا مسئلہ ہے آپ لوگوںکے ساتھ ۔میں نے اپنے سر پر ہاتھ مارا ۔کیوں کے میرے بہت سے دوست شیخ صاحب کے بارے میں اچھی طرح نہیں جانتے تھے۔ اس لے وہ شیخ صاحب کو مسئلہ بتانا شروع کر دیا۔ شیخ صاحب نے وہی اپنے انداز سے کہا یہ تو کوئی مسئلہ ہی نہیں میں کس لے ہوں اچھا خاصا بول لیتا ہوں۔ آپ یہ کام مجھ پر چھوڑ دے باقی کام آپ خود کر لے۔ میں اب شیخ صاحب کے سامنے بول نہیںسکتا تھا۔ دوستوں کو اشاروں سے بتاتا بھی رہا لیکن افسوس ان کو سمجھ نہیں آئی اور شیخ صاحب اسٹیج پر چلے گے اور پھر اپنے جوہر دیکھانے لگے۔ کیا کہنے تھے شیخ صاحب کے صرف پانچ منٹ ہی اسٹیج پر بولے ہونگے بس پھر پتہ نہیںکہا کہا سے کیسے کیسے جملے اور بہت محتلف قسم کی بارش شروع ہو گی جس کے ہاتھ میں جو کچھ آیا وہ شیخ صاحب کے سر پر دے مارا ہم سب دوست شیخ صاحب کے پاس آئے اور پوچھا کیا ہو گیا جناب ۔ کہتے ہیں یہ جاہل لوگ کہاں سے لے آئے ہو میں نے کچھ کہا بھی نہیںتو یہ لوگ مجھے مارنے پر اتر آئے۔ میں جانتا تھا کچھ نا کچھ ہوا ہو گا اس لے پوچھا جناب ہوا کیا ہے ۔کہنے لگے ارے میاں بس میں نے نمبر بڑھانے کے لیے اتنا ہی کہا تھا ۔ واہ واہ حال میںتو بہت سارے لوگ موجود ہیں کل ہم نے دوسری پالٹی کا جلسہ کروایا تھا اس میں تو بہت کم لوگ آئے تھے ۔