تعارف شیرافضل خان

[align=justify:98cbc8b3ad]میرانام شیرافضل خان ہے ، راولاکوٹ آزادکشمیر سے تعلق ہے اور فی الحال سکونت گزشتہ نو برس سے بسلسلہ ملازمت ابوظہبی میں ہے ۔ مزید شناسائی انشاءاللہ وقت کے ساتھ ہوتی رہے گی ۔[/align:98cbc8b3ad]
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید جناب خان صاحب

امید ہے آپ آتے رہیں گے اور اس محفل کو رونق بخشتے رہیں گے۔

لگے ہاتھوں یہ بھی بتا دیں کہ غمِ روزگار کیا ہے؟
 
شمشاد صاحب شاید آپ کے علم میں ہو کہ متحدہ عرب امارات کے مرحوم شیخ زاہد بن سلطان نے بہت محنت اور پیار سے اس صحرا کو ہرا بھرا کر رکھا تھا ، اسی سلسلہ روزگار سے میں بھی وابستہ ہوں اور Irrigation Network کی تعمیر کے سلسلے میں ایک کنسلٹنٹ فرم میں کام کر رہا ہوں ۔
 
مجھے خوش آمدید کہنے پر ضبط،شمشاد،قیصرانی اور سندباد آپ سب دوستوں کا بہت شکر گزار ہوں ، امید ہے اس محفل میں مجھے بہت اچھے دوست ملیں گے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
لگے ہاتھوں تھوڑا بہت انٹرویو ہو ہی جائے :

تعلیمی قابلیت
بھائی بہنوں کی تعداد اور آپ کا نمبر
ازدواجی حثیت
۔۔۔ شادی کب کی، اگر نہیں کی تو ابھی تک کیوں نہیں کی؟

باقی اگلی قسط میں :wink:
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم شیر افضل خان اور محفل فورم پر خوش آمدید۔ اب شمشاد بھائی کے سوالات کے جواب دے دیں۔۔
 
شمشاد نے کہا:
لگے ہاتھوں تھوڑا بہت انٹرویو ہو ہی جائے :

تعلیمی قابلیت
بھائی بہنوں کی تعداد اور آپ کا نمبر
ازدواجی حثیت
۔۔۔ شادی کب کی، اگر نہیں کی تو ابھی تک کیوں نہیں کی؟

باقی اگلی قسط میں :wink:

تعلیمی قابلیت: ایم ایس سی
بھائی بہنوں کی تعداد: پانچ اور میرا چوتھا نمبر
ازدواجی حثیت: شادی شدہ
شادی 2001 میں کی ۔
 

شمشاد

لائبریرین
بچوں کی تعداد خود ہی لکھ دینی تھی :wink:

پیار میں آپ کو کس نام سے پکارا جاتا ہے؟

غصے میں کس نام سے یاد کیئے جاتے ہیں؟

کچھ خود سے اپنے متعلق بتانا پسند کریں گے؟
 

بدتمیز

محفلین
:welcome: آپ کا ری ایکٹ دیکھ کر ایسے لگا جیسے کوئی ای میل کے ذریعے دولت والے فراڈ کا ڈسا ہوا ہو جو معلومات کے تبادلے پر بدک جاتا ہو۔
 
بدتمیز نے کہا:
:welcome: آپ کا ری ایکٹ دیکھ کر ایسے لگا جیسے کوئی ای میل کے ذریعے دولت والے فراڈ کا ڈسا ہوا ہو جو معلومات کے تبادلے پر بدک جاتا ہو۔

آپ جیسے دوستوں سے دولت بڑھ کر تو نہیں ۔ میں تو اپنی معلومات کے لئے پوچھ رہا تھا ۔ہاں اگر ان باکس میں بچوں کی تعداد کے حساب سے سٹوریج ملتی ہو تو پھر کچھ جھوٹ سچ ملا کر بولا جائے کیونکہ جنک میل سے بہت تنگ ہوں ہر روز بہت سی میل آتی ہے کہ ملین ڈالر یا پؤنڈ جیت چکا ہوں ۔ سو ان سب کو اردو محفل کے ان باکس پر منتقل کرنے کا طریقہ معلوم کیا جائے ۔
 
Top