شیر اور ببر شیر، ایک غلط فہمی کا ازالہ

آصف اثر

معطل
جناب آصف صاحب! آپ نے درج ذیل الفاظ کا ذکر کیا ہے:
1. بور: یہ لفظ میرے لیے بمعنی (ببر) شیر یعنی Lion بالکل نیا ہے۔ یہ آپ کا کوئی علاقائی لفظ ہے یا آپ کسی کتاب کا حوالہ دینا پسند فرمائیں گے؟
2. یوز: یہ تو فارسی لفظ ہے اور بمعنی چیتا Cheeta ہے جس کو عربی میں فہد کہتے ہیں۔ (ملاحظہ فرمائیں غیاث اللغات در بحث یوز و پلنگ)
ویسے بھائی آصف! آپ کہاں کے ہیں جو پشتو میں یوز کو Use کرتے ہیں؟؟!!
بَوَرْ۔ را ساکن کو، ہم ٹائیگر یا مادہ ببر شیر (ببر شیر سے مراد بالوں والا جنگل کا بادشاہ) کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ لیکن مادہ کے لیے بورہ بھی استعمال ہوتا ہے۔
ایک اور لفظ - شَرْمَخْ، بسکون دوم و آخر - جو پشتو میں ببر شیر (بالوں والے شیر) کے لیے مستعمل ہے، بھول گیا تھا۔ آپ کیا کہتے ہیں؟
- یوز افغانیوں سے سنا تھا۔
 
آخری تدوین:
اچھا جی اچھا، اب سمجھ آگئی جب آپ نے تلفظ واضح کر دیا!
"بَوَر" ہمارے گھر کی بعض عمر رسیدہ عورتیں مخصوص تراکیب میں استعمال کیا کرتی ہیں لیکن مجھے معنی کی تحقیق نہیں تھی، اس لیے آپ کی بات کو درست تسلیم کرتے ہوئے آپ کی تائید میں ایک "دلیل" پیش کرتا ہوں جس کی تقریر حسب ذیل ہے:
فارسی بَبْر کو بعض نے بفتحتین بھی نقل کیا ہے، اگر چہ فارسی میں وہ معروف نہیں، اور "ب" اور "و" کی باہم صوتی تبدیلی تقریبا ہر زبان میں ایک مسلم حقیقت ہے۔ اس لیے بَوَر کو بَبَر کی مغیرہ صورت ماننے میں کوئی حرج و مانع نہیں۔ متبادل طور پر آپ اس پر صَبْر سے صَبَر پڑھنے کا قاعدہ منطبق مان کر بَبْر سے بَبَر اور پھر بَوَر پڑھ سکتے ہیں (میری پریشان خیالی: "صبر کرتےگزارا ہے۔۔۔" کی طرف اشارہ ہے!).
اور شرمخ تو ہمارے ہاں کافی زیادہ مستعمل ہے لیکن ہم شیر کے قبیل کے ہر درندے بلکہ کبھی کبھار اس کو لېوهٔ یعنی بھیڑیا کے مترادف بھی استعمال کرتے ہیں اور غالبا یہ لفظ بھی در اصل "شیر مخ" تھا یعنی شیر جیسے چہرے والا جو ہر "شیر نما" درندے کے لیے درست ہو سکتا ہے۔
یہاں ایک نکتے کی وضاحت بھی ہو جائے کہ ان الفاظ کے معانی مخصوص علاقوں کے لوگ اکثر اپنے مذاق، "اجتہاد" اور لہجے کے مطابق بیان کرتے ہیں اور غالبا کوئی مستند لغت ان کا مستدل نہیں ہوتی، لہذا اس میں کسی ایک جانب کو ترجیح نہیں دی جا سکتی۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
یہاں ایک نکتے کی وضاحت بھی ہو جائے کہ ان الفاظ کے معانی مخصوص علاقوں کے لوگ اکثر اپنے مذاق، "اجتہاد" اور لہجے کے مطابق بیان کرتے ہیں اور غالبا کوئی مستند لغت ان کا مستدل نہیں ہوتی، لہذا اس میں کسی ایک جانب کو ترجیح نہیں دی جا سکتی۔
یہ نکتہ کافی اہمیت کا حامل ہے اس دھاگے کی مناسبت سے اسے سب سے پہلے ذکر کیا جانا چاہیے تھا۔ ۔مثلا۔
شمالی پاکستان میں لیپرڈ کی انتہائی نایاب قسم سنو لیپرڈ پائی جاتی ہے لیکن اسے بھی علاقائی لوگ برفانی چیتا کہتے ہیں ۔ جب کہ وہ چیتا نہیں ہوتا۔ بلکہ چیتا تو کسی بھی قسم کا پاکستان میں مدت سے شاید پایا ہی نہیں جاتا۔
عربی میں بھی نمر اور فہد وغیرہ کو عموما خلط ملط کردیا جاتاہے۔
 
یا مادہ ببر شیر (ببر شیر سے مراد بالوں والا جنگل کا بادشاہ) کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
مادہ شیر کے ساتھ ببر (بور) کی کچھ صوری مشابہت کی وجہ سے کہ اس کی بھی ایال نہیں ہوتی، تو یوں کہہ سکتے ہیں مگر خیال رہے کہ وہ ببر سے ایک الگ جنس ہے۔
 
یہ نکتہ کافی اہمیت کا حامل ہے اس دھاگے کی مناسبت سے اسے سب سے پہلے ذکر کیا جانا چاہیے تھا۔ ۔مثلا۔
شمالی پاکستان میں لیپرڈ کی انتہائی نایاب قسم سنو لیپرڈ پائی جاتی ہے لیکن اسے بھی علاقائی لوگ برفانی چیتا کہتے ہیں ۔ جب کہ وہ چیتا نہیں ہوتا۔ بلکہ چیتا تو کسی بھی قسم کا پاکستان میں مدت سے شاید پایا ہی نہیں جاتا۔
"دیر آید درست آید" کا دامن بڑا وسیع ہے! باقی رہا "برفانی چیتا" تو لفظ چیتا کو ویسے بھی ہم ایک لفظ مشترک کے طور پر پہلے ہی مان چکے ہیں جو لیپرڈ، ٹایگر اور “Cheetah” سب کو شامل ہے، البتہ "تعلیم یافتہ" لوگ برفانی تیندوا ہی کہتے ہیں۔
 
بہتر ہوگا کہ ان جانوروں کے ناموں کے سامنے ان کی تصویریں بھی چسپاں کر دی جائیں تاکہ رہی سہی غلط فہمی بھی ختم ہو جائے۔ :)
 

جاسم محمد

محفلین
بہتر ہوگا کہ ان جانوروں کے ناموں کے سامنے ان کی تصویریں بھی چسپاں کر دی جائیں تاکہ رہی سہی غلط فہمی بھی ختم ہو جائے۔ :)
Lion
animals_hero_lions_0.jpg

Tiger
aHR0cDovL3d3dy5saXZlc2NpZW5jZS5jb20vaW1hZ2VzL2kvMDAwLzEwMC8zNDkvb3JpZ2luYWwvc2liZXJpYW4tdGlnZXIuanBn

Leopard
Namibie_Etosha_Leopard_01edit.jpg

Cheetah
standard_gepard_i_fart.jpg

Jaguar
478819163.jpg

Cougar
1200px-Mountain_Lion_in_Glacier_National_Park.jpg

Cat
edfsaf.jpg


 
آخری تدوین:
محمد ابراہیم خان افغان بھائی۔۔۔
شیر اور ببر شیر سے متعلق ساری غلط فہمیاں دور ہوگئیں۔۔۔
اب ذرا یہاں جاکر اپنا تعارف کرادیں تاکہ آپ کے متعلق کچھ خوش فہمیاں شروع ہوجائیں!!!
:):):)
شاہ صاحب! آپ کی جانب سے اس "خوش فہمی" پر بے حد مسرور ہوں، خدا کرے کہ یہ صرف خوش فہمی نہ رہے اور ہم علمی معیارات پر پورے اترتے رہیں! ان شاء اللہ، تعارف بھی ہو جائے گا لیکن فی الحال اس موضوع کی اگلی قسط مکمل ہو جائے تو پھر کوئی جسارت ہو۔ میں نے کچھ حوالے پیش کرنے کا وعدہ کیا تھا جو ابھی تک بوجوہ مرتب نہیں کرسکا۔ علم کی دنیا چونکہ دعووں سے بڑھ کر دلیل و برہان پر چلتی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ آیندہ ہمارے قارئین اس موضوع سے متعلق کہیں لب کشائی کریں تو انہیں اپنے دعوی کے حق میں کچھ دلائل بھی دیکھنے کو ملیں۔
 
(دوسری قسط)
ذیل میں کچھ حوالے دئیے جا رہے ہیں جو سر دست میسر ہو سکے ہیں۔ ایفائے عہد کرتے ہوئے پیش خدمت ہیں:
(فارسی)
1. غیاث للغات:
o اَسَد بفتحتین: شیر درندہ و نام برج پنجم از بروج فلک۔
ترجمہ: اَسَد بفتحتین، چیر پھاڑ کرنے والا شیر (یہ قید شِیر بمعنی دودھ سے امتیاز کے لیے لگادی ہے ورنہ شیر تو ہوتا ہی درندہ ہے!) اور بروج فلک میں سے پانچویں برج کا نام۔
تشریح: سمجھنے والے سمجھ گئے ہوں گے کہ آسمان کا پانچواں برج چیتے Tiger کے نام سے موسوم ہوتا ہے یا شیر Lion کے نام سے!؟
اگر کسی کو پھر بھی شک ہو تو "یہ ہفتہ کیسے رہے گا؟" پر ایک نظر ضرور ڈالیے گا۔
o بَبْر بروزن صَبْر: درندۂ است کہ دشمن شیر باشد، از مدار۔
ترجمہ: بَبْر بروزن صَبْر ایک درندہ ہے جو شیر کا دشمن ہوتا ہے۔ (از مدار الافاضل)
o شیر خدا: ترجمۂ اسدُ اللہ، یکے از القاب حضرت علی كَرَّمَ اللهُ وَجْهَهُ۔
2. فرہنگ عمید:
o شیر: حیوانے است قوئ جثہ و درندہ از راستۂ گوشتخواران، دارائے بازوہا و چنگالہائے قوی، نر آن یال دارد۔ در بیشہا و نیزارہا بسر می برد۔
ترجمہ: شیر، ایک قوی الجثہ (مضبوط بدن والا: Muscular) اور چیر پھاڑ کرنے والا حیوان جو گوشت خوروں (Carnivora) کے رتبے (Order) سے تعلق رکھتا ہے، مضبوط اعضا اور پنجوں کا حامل ہوتا ہے اور نر کے اَیال ہوتا ہے۔ جنگلوں اور گھاس پوس والے مقامات (نیزار: بانس یا نرکل والی جگہ) میں بسر کرتا ہے۔
o بَبْر (بَ بْ): حیوانے است قوئ جثہ، گوشت خوار و درندہ، پوست بدنش زرد رنگ و دارائے خطہائے سیاہ۔ از شیر خطرناک تر است۔ چہار پایان بزرگ و گاہے انسان را طعمۂ خود می سازد۔
ترجمہ: بَبْر، (پہلی ب پر زبر، دوسری پر سکون)، ایک قوی الجثہ حیوان، گوشت خور و چیر پھاڑ کرنے والا حیوان ہے جس کی کھال زرد رنگ اور اس پر کالی دھاریاں ہوتی ہیں۔ شیر سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ بڑے چوپایوں اور بعض أوقات انسان کو بھی اپنا نوالہ بنا لیتا ہے۔
o اسد: شیر، شیر درندہ۔۔۔
و یکے از صورتہائے فلکی، مرکب از ستارگان بسیار کہ آن را بہ صورت شیرے توھم کردہ اند۔۔۔
ترجمہ: اسد، شیر، چیر پھاڑ کرنے والا شیر۔۔۔
نیز صورتہائے فلکی میں سے ایک صورت جو کئی ستاروں کا مجموعہ ہے جس کو شیر کی صورت میں خیال کرتے ہیں۔
o اسد اللہ: شیر خدا، لقب حمزہ بن عبد المطلب عم پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم) و لقب امیر المؤمنین علی بن ابی طالب (رضی اللہ تعالی عنہ).
ترجمہ: اسد اللہ، شیر خدا، آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم) کے چچا حمزہ بن عبد المطلب (رضی اللہ تعالی عنہ) اور امیر المؤمنین علی بن ابی طالب (رضی اللہ تعالی عنہ) کا لقب۔
 

جاسم محمد

محفلین
شکریہ لیکن ساتھ میں اردو نام بھی درج کرتے تو افادیت دو چند ہو جاتی۔
َ
Lion یعنی شیر یا ببر شیر
animals_hero_lions_0.jpg

Tiger یعنی باگھ
aHR0cDovL3d3dy5saXZlc2NpZW5jZS5jb20vaW1hZ2VzL2kvMDAwLzEwMC8zNDkvb3JpZ2luYWwvc2liZXJpYW4tdGlnZXIuanBn

Leopard یعنی تیندوا
Namibie_Etosha_Leopard_01edit.jpg

Cheetah یعنی چیتا
standard_gepard_i_fart.jpg

Jaguar یعنی امریکی تیندوا
478819163.jpg

Cougar / Puma یعنی امریکی چیتا یا پہاڑی شیر
1200px-Mountain_Lion_in_Glacier_National_Park.jpg

اس سے چھوٹی نسلیں عموما بلیاں ہی کہلاتی ہیں
Catیعنی بلی
edfsaf.jpg


بلیوں کا شجرہ
felid-fig2.jpg


 
Top