شیر پنجاپ قائد تحریک جناب الطاف حسین ان ایکشن

ماظق

محفلین
ایک پنجاب لسانی تعصب سے بچا ھوا تھا،اب پنجابی سیکھ کر یا پنجابی میں تقریر کر کے کس چیز کو اچھالا جائے گا - اہل پنجاب نہ صرف اردو بلکہ باقی صوبائی زبانوں کو بھی اپنی زبانیں سمجھتے ھیں اس لیے بہتر ھے کہ وہ اردو میں ھی تقریر کر لیں ۔

تازہ خبر یہ ہے کہ ’’شیرِ پنجاب‘‘ نے لندن میں ایم کیو ایم کے رہنماء حفیظ رندھاوا سے پنجابی اور سرائیکی زبانیں سیکھنا شروع کردی ہیں۔ ’’شیر پنجاب‘‘ لاہور میں ‌ایم کیو ایم کے کنونش میں پنجابی میں تقریر کریں گے،

بحوالہ
1100730318-1.gif
 

شمشاد

لائبریرین
مزہ تو جب ہے کہ ٹیلیفونک خطاب کی بجائے خود آ کر تقریر کرے۔ تبھی اس کو شیر مانا جائے گا نہیں تو گیدڑ۔
 

آفت

محفلین
کہنا تو یوں چاہیے کہ بانیان پاکستان کی اولاد سے انڈیا اور فرنگیوں کا ایجنٹ پاکستان بنانے کا بدلہ لے رہا ہے ۔
 

غازی عثمان

محفلین
اوپر چھپے ہوئے پوسٹر کا ایک پوسٹ مارٹم،

کہتے ہیں بھیڑیا بھیڑ کی کھال میں بھی بھیڑیا ہوتا ، گیدڑ شیر کی کھال پہن بھی لے تو دھاڑ نہیں سکتا، سو اعلی کردار لوگوں میں کھڑا ایک بدکردار آدمی صاف ان سب سے الگ دکھائی دیتا ہے ، ذرا اوپر دیے گئے پوسٹر کو غور سے دیکھیں کون ہے جو مخمل میں ٹاٹ کا پیوند لگ رہا ہے ،،، ارے نہیں پہچانا ؟؟؟؟ جبکہ اس نے خود کو انلارج بھی کررکھا ہے کہ اوڈ ون آؤٹ نظر آئے۔۔۔۔

یہ پوسٹر متحدہ کے پروفیشنل ریک ونگ نے جاری کیا ہے ، ہمارے ہا‫‫ں پروفیشنل سے مراد اعلی شعبوں سے تعلق رکھنے والوں سے لی جاتی ہے ،، لیکن معلوم نہیں متحدہ میں اس سے کیا مراد لی جاتی ہے ،،، شاید ،، کون بوری کی سلائی اچھی کرسکتا ہے ، کسے بھتہ لینے میں کمال حاصل ہے ، یاپھر وہ جن کی خواتین اور دس بارہ سال کی بچیاں پریس کلب پر واہیات گالیاں عمران خان کو دے رہی ہوں،

کیونکہ ان پروفشنلز سے ذہنی سطح کا اندارہ پوسٹر کے ڈیزائن سے لگایا جاسکتا ہے، ذرا پوسٹر پر موجود واحد انگریزی جملے کے فونٹ پر دھیان دیں ،، اگر متحدہ کے پروفیشنلز کو متحدہ کے جھنڈے کو جوتوں تلے روندنا تھا تو روندتے ، بلکہ اپنے قائد کے منہ پر بھی اسی فونٹ کا استعمال کرتے ، لیکن خدارا ہمارے اکابرین کے ساتھ تو یہ بدسلوکی نا کرتے،
 

شمشاد

لائبریرین
شرم آنی چاہیے یہ اشتہار بنانے والوں کو کہ چار محبان اسلام کو نکال کر ایک غنڈے کی تصویر چسپاں کر دی اور اپنے آپ کو پروفیشنل کہتے ہیں۔
 
Top