طارق شاہ
محفلین
An Other Manipulator
He manipulates public opinion in his favor, with his skillful writing
۔۔۔۔ love to lace his words with comic flavors not
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دنیا میں تین قسم کے عاشق ہیں !
ایک وہ جو خود کو عاشق کہتے ہیں
دوسرے وہ جنھیں لوگ عاشق کہتے ہیں۔
اور تیسرے وہ جو عاشق ہوتے ہیں۔
میرا دوست " ف " کہتا ہے عاشق در اصل " آ شک " ہے کہ وہ اتنا محبوب سے پیار نہیں کرتا جتنا شک کرتا ہے۔
ہمارے ہاں جتنے بھی اچھے عاشق ملتے ہیں وہ کتابوں میں ہیں یا قبرستانوں میں۔
کامیاب عاشق وہ ہوتا ہے جو عشق میں ناکام ہو ، کیونکہ جو کامیاب ہو جائے وہ عاشق نہیں خاوند کہلاتا ہے۔
کہتے ہیں عاشق خوبصورت نہیں ہوتے ،
اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ جو خوبصورت ہوتے ہیں وہ عاشق نہیں ہوتے ، لوگ ان پر عاشق ہوتے ہیں۔
عاشق ، شاعر اور پاگل ان تینوں پر اعتبار نہیں کرنا چاہیے ،
کیونکہ یہ خود کسی پر اعتبار نہیں کرتے۔ اس دنیا میں جس شخص کی بدولت عاشق کی تھوڑی بہت عزت ہے
وہ رقیب ہے جب رقیب نہیں رہتا تو اچھے خاصے عاشق اور محبوب میاں بیوی بن جاتے ہیں۔
از: شیطانیاں --- ڈاکٹر یونس بٹ

آخری تدوین: