شین وارن کا نعم البدل کوئٹہ کا 6 سالہ کرکٹر ایلی میکال

شاہد شاہ

محفلین
شین وارن کا نعم البدل کوئٹہ کا 6 سالہ کرکٹر ایلی میکال

راشد سعید
MARCH 26, 2018



469067_7095374_updates.jpg

کوئٹہ میں شین وارن کا نعم البدل چھ سالہ کرکٹر ایلی میکال بیک وقت پانچ مختلف اقسام کی لیگ اسپن بولنگ کی صلاحیت رکھتا ہےایلی میکال کی حیران کن صلاحیت کی کرکٹ لیجنڈز شین وارن، ویرات کوہلی اور وسیم اکرم تعریف کرچکے ہیں ۔

کہتے ہیں کہ ٹیلنٹ کسی کی میراث نہیں،یہ کہیں بھی کسی میں بھی پایاجاسکتاہے،یہ ثابت کیا ہے کوئٹہ سےتعلق رکھنےوالےایک چھ سالہ بچےنے جو حیران کن طور پر بیک وقت پانچ مختلف اقسام کی لیگ اسپن بولنگ کرواسکتاہے۔

469067_6329103_updates.jpg

آج کل اس بچے کےسوشل میڈیا پرخوب چرچےبھی ہیں،شین وارن ،وسیم اکرم اور ویرات کوہلی نے بھی اس بچے کے ٹیلنٹ کو خوب سراہاہے۔

ایلی میکال کی عمرچھ سال پانچ ماہ ہےلیکن خداداد صلاحیت ایسی کہ دیکھنےوالے دنگ رہ جائیں،جی ہاں،یہ بچہ اتنی کم عمری میں بلےبازوں کو تگنی کانانچ نچادینے والی لیگ اسپن بولنگ کی پانچ مختلف اقسام لیگ بریک ، گگلی ،فیلپر،اسکریمبل اور شین وارن کی اپنی ایجادکردہ سلائیڈرکرانے کی صلاحیت رکھتاہے۔

469067_1818090_updates.jpg

کوئٹہ کےنواحی علاقے سے تعلق رکھنےوالے اس بچے ایلی میکال کو کرکٹ کاشوق تو کم عمری سے ہی ہےلیکن بولنگ کےاس حیرت انگیز فن کی باقاعدہ پریکٹس اس نے چند ماہ پہلے اپنے والدعبداللہ خان کی رہنمائی میں شروع کی،جو خود تو کمپیوٹرانجینئر اور ایک بزنس مین ہیں مگر وہ شوق کےاعتبارسےباقاعدہ کرکٹ کوچ بھی ہیں۔

عبداللہ خان جسےپورا کرنے کےلئے اپنی ہی بنائی ہوئی اکیڈمی میں کھلاڑیوں کےعلاوہ اپنے بچے کو بھی پریکٹس کراتےہیں،بچے میں بولنگ کارجحان دیکھ کرانہوں نے اس پر محنت کی اور اب بچہ اپنے جادوئی بولنگ سے دنیائےکرکٹ کو حیران کرنےکی پوزیشن میں ہے۔



ایلی میکال کی صلاحیت کااعتراف اورتوصیف اسی مخصوص شعبےمیںکمال کی منزل پانےوالےاسٹار کرکٹر شین وارن، وسیم اکرم اور ویرات کوہلی بھی کرچکے ہیں ، بلکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ایک علیحدہ پیغام میں تو شین وان نے میکال کو بولنگ میں مزید بہتری لانے کے لئے ایک مشورہ بھی دیا ہے۔

دوسری جانب ایلی میکال کےوالدکو اپنےبچے کی خداداد صلاحیت کےحامل ٹیلنٹ پرخوشی ہے،مگر ان کا کہنا ہےکہ اسے مستقبل میں آگے بڑھنےکیلئے پیشہ ورانہ کوچنگ کی ضرورت ہوگی ۔عبداللہ خان کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ کرکٹ کے حوالے سے کوئٹہ میں کوئی خاص سہولت میسر نہیں ، وہ اپنے بیٹے کی جتنی خود سے کوچنگ کرسکتے تھے کرچکے اب آگے حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا تعاون درکار ہوگا۔

469067_6230777_updates.jpg

کرکٹ کا جنون کی حدتک شوق اور بولنگ کی کمال صلاحیت اپنی جگہ مگر تیسری جماعت کےطالب علم ایلی میکال کاتعلیمی رکارڈ بھی شاندار ہے،اس کےوالد کی اس سے یہی کمٹمنٹ ہے کہ وہ تعلیم میں بہتررزلٹ دےگا اور وہ بھی اسے کرکٹ میں آگے بڑھنے کےلئے بھرپورساتھ اور سپورٹ فراہم کریں گے کیونکہ بہرحال تعلیم پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ۔
 

شاہد شاہ

محفلین
ابھی یہ طے ہونا باقی ہے کہ کس عمر میں جا کر شوخا ہو جائے گا۔
میرے خیال میں ابھی تک اسے جو “بڑے” ملے ہیں اس سے اسکا ٹیلنٹ بڑھا ہی ہے کم نہیں ہوا۔ اگر ان سے رہنمائی ملتی رہی تو کوئی بعید نہیں یہ ۱۰ سال بعد پروفیشنل کرکٹ شروع کر دے۔ شین وارن، کوہلی وغیرہ کی سفارش ساتھ لگا دیں گے۔
 
Top