شیوسینا کی توڑ پھوڑ

کیا ویلنٹائن ڈے پاکستان کی ثقافتی روایات کے مطابق ہے

  • ہاں جی

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    143

راج

محفلین
الف نظامی نے کہا:
ماں ڈے اور باپ ڈے کیوں نہیں


بہت خوب سہی کہا آپ نے کہ ماں ڈے اور باپ ڈے کیوں نہیں- مگر آپ کی نولیج میں ایک بات لانا چاہوں گا کہ ماں ڈے اور باپ ڈے بھی منایا جاتا ہے-
میں تو صرف یہ کہوں گا کہ ویلین ٹائن ڈے سے منا کرنا ہے شیوسینا کو تو وہ ماں ڈے اور باپ ڈے بھی منا کرے،نا گاندھی ڈے اور نا نیشنیل ڈے-
کوئی ڈے نہ منایا جائے - بے غیرتی اور بھونڈا پن اور اس دن کی بی عزتی تو عموما کی ہی جاتی ہے تو اسے بھی بند ہونا چاہئے-
یہ کیا بات ہوئی کہ جو آپ کو پسند نہیں وہ ہی برا ہے- اور سب کو برا سمجھنا چاہئے-
 

الف نظامی

لائبریرین
راج نے کہا:

بہت خوب سہی کہا آپ نے کہ ماں ڈے اور باپ ڈے کیوں نہیں- مگر آپ کی نولیج میں ایک بات لانا چاہوں گا کہ ماں ڈے اور باپ ڈے بھی منایا جاتا ہے-

میرے علم [s:b30cfff6e8](نولیج )[/s:b30cfff6e8]میں یہ بات موجود ہے اور یہ بھی کہ ان دنوں کی ذرائع ابلاغ ویسی تشہیر نہیں کی جاتی جیسی ویلنٹائن ڈے کو دی جاتی ہے۔
راج نے کہا:
میں تو صرف یہ کہوں گا کہ ویلین ٹائن ڈے سے منع[s:b30cfff6e8](منا)[/s:b30cfff6e8] کرنا ہے شیوسینا کو تو وہ ماں ڈے اور باپ ڈے بھی منع کرے،نہ گاندھی ڈے اور نہ نیشنیل ڈے-
گاندھی ان کا راہنما [s:b30cfff6e8](لیڈر) [/s:b30cfff6e8]تھا ، ہندوستان ان کا ملک ہے لہذا وہ یوم گاندھی اور قومی دن منانے میں حق بجانب ہیں , ویلنٹائن ان کا کیا لگتا ہے۔ اسی طرح پاکستانی یوم آزادی ، یوم قائد و اقبال منانے میں حق بجانب ہیں.
ویلنٹائن ڈے کے مخالف اپنی ثقافت کا فروغ چاہتے ہیں جو ان کی روایات کے مطابق ہواور وہ یہ نہیں چاہتے کہ مغربی تہذیب ان پر مسلط کی جائے۔
 

راج

محفلین
جی ہاں ویلین ٹائن یہاں پر کسی کا کوئی نہیں لگتا-
مگر آپ دھیان دیں کہ کوئی بھی شخص ویلین ٹائن ڈے کو چرچ یا قبرستان جاکر اسے خراج عقیدت نہیں پیش کر رہا ہے- ویلین ٹائن تو صرف ایک بہانہ ہے اس دن کو منانے کا - جس طرح قوم کے لیڈر کے لیے ایک دن ہوتا تو اسے خراج عقیدت پیش کے جاتی ہے- ناکہ اس کے نام پر ایک دوسرے کو مبارکباد یا پھول پیش کرنے کی رسم تو نہیں نبھائی جاتی-
ہم خود ان سب کو روک روک کر ویلین ٹائن کے نام کو اونچا کر رہے ہیں ورنہ وہ لوگ جو یہ دن مناتے ہیں ان میں سے کتنے فی صدی لوگ ویلین ٹائن کو جانتے ہیں- اور اس کے نقش قدم پر چلنے کی قسمیں کھاتیں ہیں-
ارے ان سب کو روکنے کی بجائیں ہم اپنی فلموں کی عریانی ، فہاشی کو روکیں تو بہتر ہیں- پاکستان میں کھلے عام پیش ہونے والے وھیات اسٹیج ڈراموں کو روکیں تو بہتر ہے ہیں یہ معاشرے کے آئینہ دار ہیں تہذیب اور ثقافت کو نقصان ان سے ہے ناکہ محبت کرنے والوں سے-
 

الف نظامی

لائبریرین
راج نے کہا:
ارے ان سب کو روکنے کی بجائیں ہم اپنی فلموں کی عریانی ، فحاشی کو روکیں تو بہتر ہیں- پاکستان میں کھلے عام پیش ہونے والے واہیات اسٹیج ڈراموں کو روکیں تو بہتر ہے یہ معاشرے کے آئینہ دار ہیں تہذیب اور ثقافت کو نقصان ان سے ہے ‌‌اکہ محبت کرنے والوں سے-
میں آپ کی بات سے متفق ہوں کہ واہیات سٹیج ڈراموں کو بند ہونا چاہیے۔ ان کے واہیات ہونے کی بنیادی وجہ ان پڑھ اداکاروں کی سٹیج پہ موجودگی ہے جن کی ذہنیت کی معراج پھکڑبازی ہی ہے۔ یہاں میں وہ کلمات نہیں لکھ سکتا جو ان ڈرامہ میں بولے جاتے ہیں۔
ویسے سٹیج ڈراموں کی اصلاح کے لیے پیمرا ہے نا پاکستان میں۔
یوفون اور ٹیلی نور کے ٹی وی پر آنے والے اشتہارات کے بارے میں کیا خیال ہے؟
 

راج

محفلین
الف نظامی نے کہا:
یوفون اور ٹیلی نور کے ٹی وی پر آنے والے اشتہارات کے بارے میں کیا خیال ہے؟

معاف کیجئے گا جناب، میں نے کبھی پاکستانی ٹی وی کے اشتہار نہیں دیکھے - صرف اسٹیج ڈرامے دیکھے ہیں وہ بھی عمر شریف کی وجہ سے- اور کچھ ایک واہیات اسٹیج پروگرام دوستوں کی عنایت پر نظر سے گزرے ہیں- تکلیف تو ہوئی دیکھ کر مگر کیا کریں یہی حال ہندوستان کا بھی ہے- یہاں کیا کم واہیات فلمیں بنتیں ہیں- واہیات ٹی وی ڈرامیں بنتے ہیں- بے ہودہ اسٹیج شوز ہوتے ہیں - لیکن ہاں واہیات اسٹیج ڈرامے نہیں ہوتے- بلکہ یہاں تو اسٹیج ڈراموں کی بڑی عزت ہوتی ہے-
 
Top