مجھے معلوم ہوتا کہ ایک لطیف پیرائے میں کیا گیا دیوان والا کمنٹ کسی بھی قسم کی حوصلہ شکنی کا سبب بن سکتا ہے تو ہرگز نہ کرتا، اور تفصیلی بات رکھ دیتا۔
اس ایکشن کا دور دور تک حوصلہ شکنی سے تعلق نہیں۔
دراصل سالگرہ کے موقع پر مختلف کھیل، سلسلے یا نشستیں ہوتی رہتی ہیں، اب جیسے سالگرہ کے موقع پر کی جانے والی اردو شاعری کو ہی لے لیں، تو آپ دیکھ سکتی ہیں کہ مختلف لڑیوں میں ہی احباب اپنا کلام پوسٹ کرتے ہیں، کسی کا کلام الگ الگ لڑی میں یہاں نظر نہیں آئے گا۔ اسی طرح مشاعرہ کا سارا کلام ایک ہی لڑی میں ہوتا ہے۔ بلکہ مزید کوشش یہ کی جاتی ہے کہ ایک شاعر کا سارا کلام لڑی میں بھی ایک ہی پوسٹ پر ہو۔
اس ایکشن سے تو آپ کا کلام یکجا ہی ہوا ہے، جس سے دوسروں تک پہنچنے میں بھی آسان، اور ان کے لیے پڑھنے میں بھی آسانی۔
کہیں نہیں کہا گیا کہ ان میں سالگرہ کا لفظ ہونا ضروری تھا، اگر ایسا ہوتا تو انگریزی سیکشن میں منتقل کر دی جاتیں۔ اگر سب سالگرہ کے عنوان پر بھی ہوتیں تو یکجا کر دی جاتیں۔ اس ایکشن میں کوئی منفی رنگ مجھے تو سمجھ نہیں آتا۔ آپ کا کوئی کام حذف نہیں کیا گیا۔
ایک حل یہ تھا کہ ان لڑیوں کو انگریزی سیکشن میں بھیج دیا جاتا، لیکن چونکہ آپ نے خاص سالگرہ کے موقع پر انھیں پیش کرنا چاہا ہے، تو اس لیے انھیں اسی زمرہ میں رکھا گیا اور یکجا کر دیا گیا۔
کسوٹی شاعری کی طرح ایک، ایک مراسلہ پر مشتمل لڑی نہیں ہے، بلکہ ہر کسوٹی الگ لڑی ہی کی متقاضی ہوتی ہے۔ ہر طرح کے مواد کو یکجا نہیں کیا جا سکتا۔ آپ خود سوچیں کہ اگر تمام کسوٹی کی لڑیوں کو یکجا کر دیا جائے تو بعد میں پڑھنے والوں کے لیے کسی ایک کسوٹی تک پہنچنا کتنا دشوار ہو گا۔ جبکہ شاعری کو یکجا کرنے میں یہ مسئلہ نہیں ہے، بلکہ آسانی ہے۔ کہ سالگرہ کے موقع پر صابرہ امین بہن یا نور بہن نے جتنی شاعری پیش کی وہ ایک ہی جگہ پڑھے کو مل جائے گی۔
امید ہے کہ یہ وضاحت کافی ہو گی۔