سیما علی

لائبریرین
السلام و علیکم
صبح بخیر

”إنَ اللہَ تَعَالیٰ جَعَلَ الذِّکْرَ جَلَاءً لِلْقُلُوْبِ“۔(2)

امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ ”خدا نے ذکر یعنی عبادت کو دلوں کی روشنی قرار دیا ہے۔ بہرے دل اسی روشنی سے قوة سماعت اور سننے کی قوة حاصل کرتے ہیں اور نابینا دل بینا ہوجاتے ہیں“
 
بسم اللہ الالرحمن الرحیم
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ و برکاتہ

صبح بخیر

سخی آدمی کو دنیا میں بھی عزت اور محبت ملتی ہے آخرت میں بھی اس کے لئے بڑا درجہ ہے
سخی آدمی کو دولت کی فکر تک نہیں ہوتی ہے۔ وہ جتنا اللہ کے لٸے خرچ کرتا ہے۔ اللہ اس کو بے حساب عطا کرتا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
السلام و علیکم
صبح بخیر
امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ:
صدقہ سے اپنے ایمان کی نگہداشت کرو اور زکوٰۃ سے اپنے مال کی حفاظت کرو اور دعا سے مصیبت و ابتلاء کی لہروں کو دور کرو۔
آنکھ والے کے لئے صبح روشن ہو چکی ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
السلام و علیکم
صبح بخیر
فرمان مبارک امیر المومنین مولا علی علیہ السلام
عالم” جاہل کو پہچانتا ہے کیونکہ وہ پہلے جاہل تھا۔ ۔
جاہل عالم کو نہیں پہچانتا کیونکہ وہ پہلے “عالم” نہ تھا ۔ ۔
 
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ و برکاتہ

صبح بخیر

ضروری نہیں ہے کہ ہر ہنسی میں خوشی پوشیدہ ہو
کچھ قہقہے اس لئے بھی اونچے لگانے پڑتے ہیں کہ غم کا شور کسی کو سنائی نہ دے
 

سیما علی

لائبریرین
السلام و علیکم
صبح بخیر
بعض اکابر صحابہ کرام رضوان للہ علیہم اجمعین نے شہادت دی کہ مولیٰ علی علیہ السلام علمِ ظاہر و باطن دونوں کے امین تھے۔ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا:

اِنَّ عَلِیًا بْنَ ابی طَالِبٍ عِنْدَهٗ عِلْمُ الظَاهِرِ والبَاطِنِ.

’’بے شک علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے پاس قرآن کا علمِ ظاہر بھی ہے اور باطن بھی۔‘‘

(حلیة الاولیاء، ج:1، ص:105)
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ و برکاتہ

صبح بخیر

تین چیزیں محبت بڑھانے والی ہیں

1۔۔۔ سلام کرنا
2۔۔۔ دوسروں کے لئے مجلس میں جگہ خالی کرنہ
3۔۔۔ مخاطب کو بہترین نام سے پکارنا
 

سیما علی

لائبریرین
السلام و علیکم
صبح بخیر
جس طرح زیادہ گہرائی سے پانی نکالنے پر پانی زیادہ میٹھا اور ٹھندا نکلتا ہے اُسی طرح زیادہ سوچ سمجھ کر بولنے سے الفاظ زیادہ میٹھے اور نرم نکلتے ہیں۔
 
Top