سیما علی

لائبریرین
اَلسَلامُ عَلَيْكُم ‎
صبح بخیر!


امیرالمومنین حضرت علی علیہ السّلام سے شام کی جانب روانہ ہو تے وقت مقام انبار کے زمینداروں کا سامنا ہوا ,تو وہ آپ کو دیکھ کر پیادہ ہو گئے اور آپ کے سامنے دوڑنے لگے .آپ نے فرمایا یہ تم نے کیا کیا ؟انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا عام طریقہ ہے .جس سے ہم اپنے حکمرانوں کی تعظیم بجالا تے ہیں .آپ نے فرمایا .خدا کی قسم اس سے تمہارے حکمرانوں کو کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچتا البتہ تم اس دنیا میں اپنے کو زحمت و مشقت میں ڈالتے ہو ,اور آخرت میں اس کی وجہ سے بدبختی مول لیتے ہو ,وہ مشقت کتنی گھاٹے والی ہے جس کا نتیجہ سزائے اخروی ہو , اور وہ راحت کتنی فائدہ مند ہے جس کا نتیجہ دوزخ سے امان ہو .۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم
صبح بخیر
حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا۔۔۔۔ شریف کی پہچان یہ ہے کہ جب کوئی اس کیساتھ سختی کرتا ہے تو وہ سخت ہوجاتا ہے اور جب کوئی اس کے ساتھ نرمی سے بات کرے تو وہ نرمی سے جواب دیتا ہے، اور کمینے کی پہچان یہ ہے کہ جب کوئی اُس کے ساتھ نرمی سے بات کرے تو اُس کا جواب سختی سے دیتا ہے اور سختی سے بات کرنے والے کے سامنے ڈھیلا پڑ جاتا ہے۔
بقول ڈاکٹر اقبال رح
ہو حلقہ یاراں تو بریشم کی طرح نرم۔۔۔
بزم حق و باطل ہو تو فولاد ہے مومن)۔۔
 

شمشاد

لائبریرین

سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم
صبح بخیر

حیدر کرار نے فرمایا۔۔۔کبھی اچانک تمام کام درست ہو جاتے ہیں اور کبھی طلبگار ناکام رہتا ہے اور میں نے اللہ کو اپنے ارادوں میں ناکامی سے پہچانا۔
 
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر!
ایسا بھی ہوتا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں پھولوں سے بھرا ٹوکرا عطا کرنے کے موڈ میں ہوتا ہے اور ہم صرف ایک پھول کی ضد لگا کر بیٹھے ہوتے ہیں۔ ( اشفاق احمد)
اللہ نگہبان
 
السلام علیکم
صبح بخیر

حیدر کرار نے فرمایا۔۔۔کبھی اچانک تمام کام درست ہو جاتے ہیں اور کبھی طلبگار ناکام رہتا ہے اور میں نے اللہ کو اپنے ارادوں میں ناکامی سے پہچانا۔

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
 
السلام علیکم
صبح بخیر

حیدر کرار نے فرمایا۔۔۔کبھی اچانک تمام کام درست ہو جاتے ہیں اور کبھی طلبگار ناکام رہتا ہے اور میں نے اللہ کو اپنے ارادوں میں ناکامی سے پہچانا۔
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
 
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر!
وہ دین کسی کو کیا نقصان پہنچاٸے گا جس میں راستے سے پتھر ہٹانے پر بھی ثواب ملتا ہو۔ ( اشفاق احمد)
اللہ نگہبان
 

سیما علی

لائبریرین
اَلسَلامُ عَلَيْكُم ‎
صبح بخیر!


میرے معبود
میری عزت کیلئے یہی کافی ہے کہ میں تیرابندہ ہوں اورمیرے فخر کےلئے یہی کافی ہےکہ تومیرا پروردگار ہے
پس مجھے ویسا بنادے جیسا کہ تو چاہتاہے
آمین ثم آمین
 
اَلسَلامُ عَلَيْكُم ‎
صبح بخیر!


میرے معبود
میری عزت کیلئے یہی کافی ہے کہ میں تیرابندہ ہوں اورمیرے فخر کےلئے یہی کافی ہےکہ تومیرا پروردگار ہے
پس مجھے ویسا بنادے جیسا کہ تو چاہتاہے
آمین ثم آمین
آمین
 

سیما علی

لائبریرین
اَلسَلامُ عَلَيْكُم ‎
صبح بخیر!

فرمانِ مولا علی علیہ السلام

“تسلیم و رضا بہترین مصاحب اور علم شریف ترین میراث ہے اور علمی و عملی اوصاف خلعت ہیں اور فکر صاف شفاف آئینہ ہے”

ایسا معاشرہ جو معاشی بدحالی اور بدامنی کا شکار ہو، جہاں رشتوں میں بے وفائی کے باعث بچے، جوان اور بوڑھے ذہنی دباؤ کا شکار ہوں۔ وہاں امام علیؑ کا یہ قول ذہن اور روح کو تازگی بخشتا ہے۔ آنے والے حالات سے مقابلہ کرنا اور مشکلات میں صبر سے کام لینا ہر ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے سے دور رکھتا ہے۔ جب کبھی دوستوں سے کج روی کا سامنا ہوا، رویوں کی تبدیلی دیکھی، ظلم دیکھا اور ظلم سہا، ایسے میں اپنے آپ کو حصول علم میں مشغول کر لینا اور اپنی ذہنی اور علمی وسعت پر وقت صرف کرنا بہتر ثابت ہوتا ہے۔۔۔
 
آخری تدوین:
Top