سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم
صبح بخیر!
کل میں نے ایک بہت پیاری بات پڑھی!
اللہ پاک بند روازے کھولنے پر بھی قادر ہے اور آپ کے لئیے نئے دروازے بھی بنا سکتے ہیں۔۔۔۔
بس دعا کا اہتمام کیجیے۔۔۔۔ اور دعا کو تھامے رکھیے۔۔۔۔ دعا سے سب ممکن ہے:)
وعلیکمُ السلام
صبح بخیر بٹیا جیتی رہیے ۔۔
بے شک دعا سے سب کچھ ممکن ہے :):):):):)
 
Muhammad Asim

محفلین
مفہوم حدیث شریف!

السَّلآمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ الله وبَرَكآتُه.

حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا : نبی کریم ﷺ کے سامنے ایک شخص کا تذکرہ ہوا جو صبح تک سویا رہا اور نماز کے لیے بھی نہیں اٹھا- آپﷺ نے فرمایا :’’ شیطان نے اس کے کان میں پیشاب کر دیا ہے ۔‘‘
Bukhari Sharif.
Hadees # 1144.
Do Good Have Good
 
بسْمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

124970554_183614860056482_1976649708950111836_n.jpg

صبح بخیر
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہم مدرسے سے بھاگے ہوئے بچے بہت اعلیٰ طریقے سے پکڑ لاتے ہیں:p:p:p:p:p
استاد ذوق کی معروف غزل کا مقطع ہے۔۔۔

ذوقؔ جو مدرسے کے بگڑے ہوئے ہیں ملا
ان کو مے خانے میں لے آؤ سنور جائیں گے

لیکن ذوق نے بھی یہ نہیں کہا کہ پکڑ کر لے آؤ۔۔۔۔ :noxxx:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
امریکا میں صبح ہوتی ہے۔ ہو سکتا ہے ظہیراحمدظہیر یا ابن سعید بھائی میں سے کوئی ہوتا۔۔۔
مجھے تو آج تک یہ سمجھ میں نہیں آیا کہ محفل کون سا ٹائم زون استعمال کرتی ہے ۔
( آج چیک کرتا ہوں ۔ یہ مراسلہ منگل کی رات نو بج کر پندرہ منٹ (سنٹرل ٹائم زون) پر لکھا ہے ۔ اب دیکھیں اس پر کیا اسٹیمپ لگتی ہے ۔ :))
 
سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم
صبح بخیر!!!!!!
اللہ اور اس کے رسولﷺ کی اطاعت انفرادی خودی کی تربیت کا پہلا مرحلہ ہے۔ خدا نے نفس کی مختلف قوتوں کی تگ و دو کے لیے کچھ حدود مقرر کی ہیں، ان حدود کو شریعت یا قانونِ الٰہی کہتے ہیں۔ شریعت کی پابندی خدا کا قرب حاصل کرنے کا واحد ذریعہ ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
مجھے تو آج تک یہ سمجھ میں نہیں آیا کہ محفل کون سا ٹائم زون استعمال کرتی ہے ۔
( آج چیک کرتا ہوں ۔ یہ مراسلہ منگل کی رات نو بج کر پندرہ منٹ (سنٹرل ٹائم زون) پر لکھا ہے ۔ اب دیکھیں اس پر کیا اسٹیمپ لگتی ہے ۔ :))
کس نتیجے پر پہنچے ظہیر بھائی
 
معاملہ تو مزید الجھ گیا ۔ کل رات سونے سے پہلے چیک کیا تھا تو میرے مراسلے کے نیچے "بوقت 3:16صبح" لکھ کر آرہا تھا لیکن اب دیکھا تو " بوقت 9:16 شام" لکھا ہے یعنی اب میرا ہی ٹائم زون دکھارہا ہے ۔

پس نوشت: اب شام کو دیکھ رہا ہوں تو پھر "بوقت 3:16صبح" لکھا ہوا نظر آرہا ہے ۔ یہ کیا چکر ہے؟ کیا ٹائم اسٹیمپ بدلتی رہتی ہے ؟!
 
آخری تدوین:

شام کو جب بھی دیکھیں صبح ہی نظر آتی ہے چاہے کوئی معاملہ ہو۔۔۔ اس لیے مرشد شفیق الرحمن نے تزک نادری میں عشق کا بھوت اتارنے کا نسخہ لڑکی کو صبح دیکھنا بتایا ہے۔
 
شام کو جب بھی دیکھیں صبح ہی نظر آتی ہے چاہے کوئی معاملہ ہو۔۔۔ اس لیے مرشد شفیق الرحمن نے تزک نادری میں عشق کا بھوت اتارنے کا نسخہ لڑکی کو صبح دیکھنا بتایا ہے۔
عنوان صبح بخیر تبدیل کرنے سے قاصر ہیں کیوں کہ کچھ قارئین بلا ناغہ پیغام صبح بھیجتے ہیں. باقی قارئین کو جب بھی وقت ملا، پڑھتے ہیں... تبصرہ کرتے ہیں... لہذا صرف عنوان پر نہ جائیں. آپ کی دل چسپی کا شکریہ.
 
سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم
صبح بخیر!
بہترین لوگ بہترین نیت رکھتے ہیں جس کی وجہ سے الله رب کائنات ان کے تمام کاموں کو خود سنوار دیتا ہے اور جب جس کام کو الله رب العزت سنوار دے تو اسے بهلا کوئی اس کا بندہ کیسے بگاڑ سکتا ہے۔ صحت و سلامتی کی ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ الله عزوجل آپ اور آپ کے خاندان کا ہمیشہ حامی و ناصر رہے۔
 
Top