سیما علی

لائبریرین
وَکُنِ اَللّٰھُمَّ بِعِزَّتِکَ لِی فِی کُلِّ الْاَحْوالِ رَؤُوفاً
‏ اور اے میرے اللہ تجھے اپنی عزت کا واسطہ میرے لیے ہر حال میں مہربان رہ اور تمام امور میں مجھ پر عنایت فرما۔
📗 دعائے کمیل

RMezv1C.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
السلامُ علیکم
صبح بخیر
اپنے تمام کاموں میں اللہ کی اطاعت کرو۔ کیونکہ اللہ کی اطاعت دوسری چیزوں پر مقدم ہے۔ اپنے نفس کو بہانے کر کر کے عبادت کی راہ پر لاؤ اور اس کے ساتھ نرم رویہ رکھو، دباؤ سے کام نہ لو..
‏حضرت علی علیہ السلام
نہج ابلاغہ مکتوب نمبر 69
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم۔
صبح بخیر
ڈرو..! ڈرو..! اس لیے کہ بخدا اس نے اس حد تک تمہاری پردہ پوشی کی ہے ،کہ گویا تمہیں بخش دیا ہے۔
‏✍🏻 کلام امیرالمؤمنینؑ حضرت علی علیہ السلام
‏📗 نہج البلاغہ۔حکمت 29
 

سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم🌺🌿🌺
‏صبح بخیر 🌺🌿
امیر المؤمنینؑ حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں:
‏’’(اھلِ ذکر)بُرائیوں سے روکتے ہیں اور خود بھی اس سے باز رہتے ہیں‘‘
‏(نہج البلاغہ:خطبہ۲۱۹)
 

سیما علی

لائبریرین
السلام عليكم
‏صبح بخیر

🌹''مولا امام علی علیہ السّلام نے فرمایا''🌹
‏''ایمان کی نشانیاں یہ ہیں کہ سچ بولو اگرچہ نقصان پہنچائے،جھوٹ مت بولو اگرچہ فائدہ پہنچائے اور باتیں عمل سے زیادہ نہ ہوں۔اور دوسروں کے بارے میں باتیں کرتے ہوئے خُدا سے ڈرو۔۔۔
‏(نہج البلاغہ حکمت نمبر 45
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم
صبح بخیر 🌿🌺🌿🌺🌿
میرے لیے اتنی عزت کافی ہے کہ میں تیرا بندہ ہوں
‏اور فخر کرنے کو اس سے بڑھ کر میرے پاس کچھ نہیں کہ آپ میرے پروردگار ہیں
‏اے رب ذوالجلال! آپ تو ویسے ہی ہیں ، جیسی میری پسند ہے!!!‏مجھے بھی ویسا بنا لیجئے، جیسے آپ کو پسند ہے۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
السلام علیکم
صبح بخیر

امیر المؤمنین علی ابن ابی طالبؑ فرماتے ہیں
‏🗯️ سخت ترین گناہ وہ ہے جسے انسان ہلکا تصور کرلے۔
‏📚 نہج البلاغہ۔کلمات قصار 477
 
Top