سلام
بہت دیر سے داد دینے کی معزرت
لیکن غزل اتنی خوبصورت ہے کہ داد دئے بغیر رہ نہ سکھا
اتنی شاندار غزل میں نے پڑھی ہوگی؟۔ کم از مجھے یاد نہیں
سادگی اور پرکاری
روانی اور سلاست
جزبہ اور منظر کشی
احساسات اور بےبسی
الغرض کیا کچھ نہیں ہے اس غزل میں
ایک نادرِروزگار اور نایاب غزل
مقطع کے متعلق احباب سے معزرت کے ساتھ لفظ نظم اتنا خوبصورت لگ رہا ہے کہ شعر دل کی گہرائیوں تک کو چھوتا ہوا محسوس ہوتا ہے،اگر چہ کہ اس میں نفظ غزل بہت آسانی سے لایا جا سکتا ہے، اس میں کسی مہارت اور چابکسدتی کی بھی ضرورت نہیں،
جیساکہ ،
کوئی غزل ہوجائے احمد، کچھ تو وقت کٹے
یا
احمد غزل ہو جائے کوئی ، کچھ تو وقت کٹے
وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔ لیکن اس کی کوئی ضرورت نہیں
کیونکہ مقطع اس کے باوجود ایک حسین ترین شعر ہے
میں محفل میں بہت ہی نیا ہوں، کوئی جسارت ہو گئ ہو تو معزرت