قیصرانی نے کہا:
جی میں نے وہ لنک دیکھ لیا ہے۔ ہدایات بھی پڑھ لی ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ میرے پاس یہاں سوائے کتب کے باقی ہر چیز موجود ہے
پاکستان میں سب دوستوںکے پاس بہت ہی سلو سپیڈ انٹرنیٹ ہے۔ اگر کتب مل جائیں تو میں انہیں بہت ہی کم عرصے میں سکین کرکے مہیا کر دوں گا انشاء اللہ تعالٰی۔ میری نزدیکی لائبریری تمپرے لائبریری ہے، اور ان کے PIKI لائبریری کے پورے Pirkkanmaa نامی سرکل (جو کہ ایک بڑے ایریا کو کور کرتا ہے) میںیہ موجود نہیں ہے
اگر کتابیں آپ کے پاس نہیں ہیں، تو کوئی مسئلہ نہیں۔
آپ ایسے ہی بہت خدمت انجام دے رہے ہیں۔ اگر آپ کا تعاون مجھے پہلے ملا ہوتا تو یقینا ابتک ہماری لائیبریری پروجیکٹ بہت ترقی کر چکا ہوتا۔
کتابوں کے بعد دوسرے ہدف پر آتے ہیں۔۔۔۔ اور وہ ہے ایسے فری ویب سائیٹ پر سپیس حاصل کرنا، کہ جہاں ہم سکین شدہ صفحات کو اپلوڈ کر سکیں۔
اور یقین مانیں کتابیں نہ ہونا مسئلہ نہیں ہے، بلکہ اصل مسئلہ ہے دوسرے مسلمان برادران کو دعوت دے کر اس پراجیکٹ سے منسلک کرنا ہے۔ اگر یہ کام ہو جائے تو باقی کام خود بخود ہو جائیں گے۔
اس سلسلے میں لیکن ابھی کچھ اہم کام کرنا باقی ہے، جس کی تفصیل کچھ یوں ہے:
1۔ پہلی ترجیحی بنیاد پر "جملہ" کے ذریعے ایک دیدہ زیب لائیبریری پریزنٹیشن کا اجراء۔
2۔ لائیبریری کی یہ شکل ابھرتے ہیں ہم ای میل لسٹ کے ذریعے لوگوں کو اچھے اور بھرپور طریقے سے دعوت دے سکیں گے اور اسکا اثر بھی بہترین ہو گا۔
مجھے علم نہیں کہ جملہ پروجیکٹ کہاں تک پہنچا ہے۔ اس موقع پر میں نبیل بھائی کو بہت مس کر رہی ہوں۔ امید ہے کہ وہ جلد آ کر اس کام میں ہمارا ہاتھ بٹائیں گے۔