صحیح جمیل نوری نستعلیق فاؤنٹ آئی او ایس کے لیے

عامر فاروق

محفلین
دوستوں میں ایپل کمپنی کا آئی فون موبائل استعمال کر رہا ہوں اس کے سب سے نئے 1۔9 ورزن کے ساتھ، ایپل نے اپنے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں اردو کی بورڈ تو دے دیا ہے پر اردو کا صحیح فاؤنٹ جمیل نوری نستعلیق نہیں دیا، جس کی وجہ سے کوئی بھی فوٹو ایڈیٹنگ ایپلیکیشن استعمال کرو تو اس میں مزہ نہیں آتا، جب کبھی انھیں فیڈ بیک پر لکھو تو ان کا جواب موصول ہوتا ہے کہ ہم چاہتے ہیں آپ ہماری مدد کریں اس سسٹم کو مزید یوزر فرینڈلی بنانے میں، پر کیسے کیوں کہ میں کوئی ڈویلپر نہیں ہوں،ایک مدثر عظیمی بھائی ہیں جن سے ٹیوٹر پر بات ہوئی تھی انھوں نے اردو کا پتہ نہیں کون سا نستعلیق فاؤنٹ بھیجا جس میں بہت ساری خرابیاں تھی تو اس لیے اپڈیٹ کے بعد پھر سے ویسا ہی فاؤنٹ آ گیا، اگر کوئی بھائی اردو زبان کا صحیح صحیح جمیل نوری نستعلیق فاؤنٹ بنا سکتا ہے تو پلیز بنا کر اس کا لنک یہاں پوسٹ کر دے یا پھر انھیں فیڈ بیک میں بھیج دے۔

جمیل نوری نستعلیق اسکرپٹ کی ایک ایک خامی دور کر کے پھر ہی لنک سینڈ کرے

خامیاں

1 جب کبھی کچھ لکھو تو لکھتے لکھتے لفظ آپس میں مکس، عجیب سے گُھل جاتے ہیں سمجھ میں نہیں آتا کیا لکھا گیا ہے،

2 خرابی نمبر دو الفاظ لکھو تو کچھ حروف اوپر کچھ بہت نیچے ہو جاتے ہیں ایک لائن میں نظر نہیں آتے،

3 جب آپ کوئی جملہ لکھتے ہیں تو دوسرا جملہ بھی اسی کے ساتھ جوڑا نظر آتا ہے بیچ میں کوئی فاصلہ ہی نہیں ہوتا،

4 اور سب سے اہم الفاظ چھوٹے بڑے کرو تو لفظوں کی کوالٹی اتنی خراب نظر آتی ہے لفظ بَھدے اور دھندلے نمایا ہوتے ہیں، انھیں ایچ ڈی ریزولوشن دیا جائے صاف اور نمایا،

5 اور کچھ جملے لکھو تو وہ ٹکڑوں میں نظر آتے ہیں وہ نہ ہوں بس
 
عامر فاروق

محفلین
مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ مسئلہ ان کے خود آپریٹنگ سسٹم میں ہے، بہرحال اگر آپ کے پاس ایک صحیح اور مکمل جمیل نوری نستعلیق فاؤنٹ ہے تو پلیز اس کا لنک یہاں مجھے دے دیجئے، میں فیڈ بیک میں انھیں یہ بھیج دوں گا اور وقتی طور پر کمپیوٹر پر آئی ٹیونز کے ذریعے یہ فاؤنٹ موبائل کی فوٹو ایڈیٹنگ ایپلیکیشن میں انسٹال کو لوں گا
 
arifkarim

معطل
دوستوں میں ایپل کمپنی کا آئی فون موبائل استعمال کر رہا ہوں اس کے سب سے نئے 1۔9 ورزن کے ساتھ، ایپل نے اپنے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں اردو کی بورڈ تو دے دیا ہے پر اردو کا صحیح فاؤنٹ جمیل نوری نستعلیق نہیں دیا، جس کی وجہ سے کوئی بھی فوٹو ایڈیٹنگ ایپلیکیشن استعمال کرو تو اس میں مزہ نہیں آتا، جب کبھی انھیں فیڈ بیک پر لکھو تو ان کا جواب موصول ہوتا ہے کہ ہم چاہتے ہیں آپ ہماری مدد کریں اس سسٹم کو مزید یوزر فرینڈلی بنانے میں، پر کیسے کیوں کہ میں کوئی ڈویلپر نہیں ہوں،ایک مدثر عظیمی بھائی ہیں جن سے ٹیوٹر پر بات ہوئی تھی انھوں نے اردو کا پتہ نہیں کون سا نستعلیق فاؤنٹ بھیجا جس میں بہت ساری خرابیاں تھی تو اس لیے اپڈیٹ کے بعد پھر سے ویسا ہی فاؤنٹ آ گیا، اگر کوئی بھائی اردو زبان کا صحیح صحیح جمیل نوری نستعلیق فاؤنٹ بنا سکتا ہے تو پلیز بنا کر اس کا لنک یہاں پوسٹ کر دے یا پھر انھیں فیڈ بیک میں بھیج دے۔

جمیل نوری نستعلیق اسکرپٹ کی ایک ایک خامی دور کر کے پھر ہی لنک سینڈ کرے

خامیاں

1 جب کبھی کچھ لکھو تو لکھتے لکھتے لفظ آپس میں مکس، عجیب سے گُھل جاتے ہیں سمجھ میں نہیں آتا کیا لکھا گیا ہے،

2 خرابی نمبر دو الفاظ لکھو تو کچھ حروف اوپر کچھ بہت نیچے ہو جاتے ہیں ایک لائن میں نظر نہیں آتے،

3 جب آپ کوئی جملہ لکھتے ہیں تو دوسرا جملہ بھی اسی کے ساتھ جوڑا نظر آتا ہے بیچ میں کوئی فاصلہ ہی نہیں ہوتا،

4 اور سب سے اہم الفاظ چھوٹے بڑے کرو تو لفظوں کی کوالٹی اتنی خراب نظر آتی ہے لفظ بَھدے اور دھندلے نمایا ہوتے ہیں، انھیں ایچ ڈی ریزولوشن دیا جائے صاف اور نمایا،

5 اور کچھ جملے لکھو تو وہ ٹکڑوں میں نظر آتے ہیں وہ نہ ہوں بس

ایپل والوں نے آئی او ایس 9 کیلئے اردو فانٹ ڈالنے کا عندیہ تھا۔ جب یہ ریلیز ہوا تو اسمیں کوئی اردو فانٹ موجود نہیں تھا۔ آپ چاہیں تو آئی فون کو جیل بریک کر کے اپنی مرضی کا فانٹ انسٹال کر سکتے ہیں۔
 
عامر فاروق

محفلین
جیل بریک جب بھی کیا ہے موبائل میں کافی خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں جیسے ایپلیکیشن چلتے چلتے کریش ہونا، موبائل ہینگ ہو جانا بہت سی وجوہات ہیں جس وجہ سے نہیں کرتا، میں تو ہر روز کوشش کر رہا ہوں کے اردو زبان کو بہتر سے بہتر تر بنایا جایا، اس کے لیے سب سے زیادہ ضروری ہے کہ اردو زبان کا فاؤنٹ ٹھیک کیا جائے، اس کے لیے جب تک اردو فاؤنٹ کے ڈویلیپر اکھٹا ہو کر ٹیم بن کر کام نہیں کریں گے اور وہ فاؤنٹ ایپل کمپنی کے آپریٹنگ سسٹم ٹیم کو نہیں بھیجیں گے تب تک بس ایک دو ویب سائٹ پر اردو جمیل نوری نستعلیق دیکھتے رہو
 
میں نے اپنا آئی فون 6 ایس جیل بریک کیا ہوا ہے۔ الحمدللہ کبھی کچھ مسئلہ نہیں ہے۔
باقی جہاں تک جمیل نوری نستعلیق فانٹ کا سوال ہے تو یہ کاپی رائٹ سے آزاد نہ ہونے کی وجہ سے ایپل پراڈکٹس میں استعمال نہیں ہو سکتا۔
 
عامر فاروق

محفلین
میرے پاس جب آئی فون فائیو تھا بہت دفعہ جیل بریک کیا تھا کبھی کچھ مسئلہ کبھی کچھ مسئلہ اور جیسے ہی اپڈیٹ آتی پھر کوئی نیا ورزن تلاش کرو جیل بریک کا، مجھے صحیح سے یاد نہیں پر ایک چائنیز ویب سائٹ تھی جس کس کو میں کروم براؤزر سے کھول کر پیج ٹرانسلیٹ کر لیا کرتا تھا تا کہ سمجھ آ سکے کیا لکھا ہے اور وہاں ساری ایپلیکشن جیل بریک کا نیا ورزن اور تو اور آئی ٹیونز کی طرح کا سوفٹ وئیر بھی تھا، جس سے پیسے والی ایپلیکیشن مفت میں انسٹال کر لو، پر جب موبائل میں اپڈیٹ آتی تو وہ جیل بریک کرپٹ ہو جاتا، خیر پھر آئی فون سکس آیا اس کے بعد سے جیل بریک نہیں کیا اب آئی فون سکس ایس پلس یوز کر رہا ہوں موبائل میں ڈیٹا بہت اکھٹا ہو گیا ہے اس سے چھیڑ چھاڑ نہیں کرنا چاہتا
 
دوست

محفلین
لگیچر نہ ہو تو کیریکٹر فانٹ چلتا ہے لیکن اس کی درست رینڈرنگ کا انحصار رینڈرنگ انجن پر ہے۔ کرننگ کوئی مسئلہ نہیں یہ تو الفاظ کے درمیان فاصلہ ہے جو پرنٹ میں زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ سکرین پر نہ بھی ہو تو آج تک تو کام چلتا رہا ہے۔
 
Top