سیدہ شگفتہ
لائبریرین
صدائیں دیتی ہیں زہرا میرے غریب حسین
ستم ہوا ہے یہ کیسا ، میرے غریب حسین
نبی کی گود میں ہر دم حسین ملتا تھا
اسے تو پشت نبی پر ہی چین ملتا تھا
ادھر ہے تیروں پر لاشہ
میرے غریب حسین
جو وقت عصر جھکایا جبیں کو پیش خدا
تو خود نہ اٹھا ، اٹھایا گیا تھا سر تیرا
عجب تھا تیرا یہ سجدہ
میرے غریب حسین
صدائیں دیتی ہیں زہرا میرے غریب حسین
ستم ہوا ہے یہ کیسا ، میرے غریب حسین
(صاحب کلام: نامعلوم)