صدائے مولا علی::: منقبت بحضور مولائے کائنات::: یوم شہادت مولا علی کے موقع پر

"صدائے مولا علی"
ہر ایک سمت فضا میں صدا ہے مولا علی

جہاں میں دیکھو پکارے ہیں سارے مولا علی

دکھوں کے بحر میں ڈوبی ہے اپنی نائو اگر
تو پھر بلند کرو بادبان مولا علی

خدا کے شیر کے ہاتھوں میں ذوالفقار آئی
بچے گا کون کہ اٹھا ہے وار مولا علی

وہ باب حکمت و علم و شعور و عرفاں ہیں
نبی کا فیض ہے بٹتا ہے در مولا علی

یہ باب ایسا کھلا ہے کہ لا تناہی ہے
بڑا ہی خوب ہے فیضان علم مولا علی

وہ مثل ان کا کوئی ہو بھی کہاں نور العین
وہ جن پہ چادر تطہیر ڈلی مولا علی

وہ جن کے دیکھنے کے دنیا گلیاں گھومی ہے
وہ "مجتبی" کہ پسر ہیں شبیہ ہیں مولا علی

نسب میں نام علی کا نہ کٹتے کیسے حسین
یہ نام رقم ہے تیغوں پہ نعرہ مولا علی

کہ دشمنوں پہ فقط نام بہت بھاری ہے
کبھی جو دیکھو تو ان کو پکارو مولا علی

یہ ان کی ذات تو آگے بہت ہی آگے ہے
ابھی تو نام ہی کافی ہے بولو مولا علی

بیان ایسا ہے منکر پہ جو کڑا ہے بہت
بلا نیام ہے یہ سیف جلی مولا علی

میزان خوب صحابہ نے یہ بنایا ہے
کہ رقص مومن بسمل بذکر مولا علی

نماز عصر قضا ہے بنام نوم نبی
پلٹ کے ابھرا ہے سورج بنام مولا علی

صفیں تو اور بھی ہر سمت دیکھو پھیلی ہیں
مگر میں جس میں ہوں وہ ہے "جماعت" مولا علی

عمر کی داد و مبارک غدیر خم میں ہوئی
وہ اولوں میں تھے جس نے پکارا مولا علی

علی کے چہرے کو تکنا بھی عین عبادت ہے
ہے یار غار نے یہ بات کہی، مولا علی

یہ جب سے میں نے پڑھی ہے حدیث من کنت
تبھی سے من ہے اٹھتی "صدائے مولا علی"

نہ میری ذات تھی نہ لفظ میرے تھے قابل
حسن عطائے نبی ہے بفیض مولا علی

یہ مر کے بھی نہ کبھی ٹوٹے ان سے ناطہ مرا
حسن کفن پہ بھی لکھنا غلام مولا علی

غزل کچھ ایسی لکھی ہے کہ دیکھو ہر سو میں
فضا میں گونج پڑی ہے "صدائے مولا علی"
حسن محمود جماعتی
سننے کیلئے کلک کریں
 
آخری تدوین:
دکھوں کے بحر میں ڈوبی ہے اپنی نائو اگرتو پھر بلند کرو بادبان مولا علی
اللہ آپ کی محبت قبول کرے۔
مگر۔۔
اتنا غلو بھی درست نہیں بھائی جان۔
حالی نے کہا تھا۔۔۔
کرے غیر گربت کی پوجا تو کافر

جو ٹھرائے بیٹا خدا کا تو کافر

جھکے آگ پر بہر سجدہ تو کافر

کواکب میں مانے کرشمہ تو کافر

مگر مومنوں پر کشادہ ہیں راہیں

پرستش کریں شوق سے جسکی چاہتیہیں

نبی کو جو چاہیں خدا کر دکھائیں

اور اماموں کا رتبہ نبی سے بڑھائیں

نہ توحید میں کچھ فرق اس سے آئے

نہ اسلام بگڑے اور نہ ایمان جائے

اللہ ہمیں صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اسوہ پر چلنے کی توفیق دے۔ آمین۔
 
صاحب! آپ اپنی جگہ درست ہیں، اگر ہمیں اپنی جگہ رہنے دیں تو۔۔۔۔ گزارش ہے یقینا آپ برا نہ منائیں گے۔۔۔۔
 
پسندیدگی کے لئے شکریہ سر۔
ضرور سر۔ امید ہے اساتذہ نظر عنایت فرمائیں گے۔
اس کا زمرہ اصلاحِ سخن کروا لیں۔ ورنہ اساتذہ کا رخ شاید نہ ہو پائے۔
کچھ جگہ اوزان کے مسائل ہیں اور قافیہ میں بھی مسائل نظر آ رہے ہیں۔ اساتذہ تفصیلاً رہنمائی کر سکتے ہیں۔ :)
 
اس کا زمرہ اصلاحِ سخن کروا لیں۔ ورنہ اساتذہ کا رخ شاید نہ ہو پائے۔
کچھ جگہ اوزان کے مسائل ہیں اور قافیہ میں بھی مسائل نظر آ رہے ہیں۔ اساتذہ تفصیلاً رہنمائی کر سکتے ہیں۔ :)
سر اس زمرہ میں الگ سے پوسٹ کروں؟؟ اور قافیہ تو اس میں رکھا ہی نہیں گیا۔۔۔ اوزان پر اپنی دسترس نہیں ہے وہ آپ درست فرما رہے ہیں۔ یہ قریبا تین چار سال پرانا کلام ہے۔
 
سر اس زمرہ میں الگ سے پوسٹ کروں؟؟ اور قافیہ تو اس میں رکھا ہی نہیں گیا۔۔۔ اوزان پر اپنی دسترس نہیں ہے وہ آپ درست فرما رہے ہیں۔ یہ قریبا تین چار سال پرانا کلام ہے۔
آپ پہلے مراسلے کو رپورٹ کر کے اس میں زمرہ تبدیل کرنے کا کہہ دیں، منتظمین کر دیں گے۔
 
اکمل زیدی

محفلین
کیا ہی کہنے . .. حسن بھائی ..خوب کلام کہا آپ نے ...مولا اپنی بارگاہ میں قبول کریں ...

وہ باب حکمت و علم و شعور و عرفاں ہیںنبی کا فیض ہے بٹتا ہے در مولا علی
بیشک ... کیا بات ہے اب جو اس باب حکمت سے وابستہ ہوگا تو ہی شعور و عرفان کا فیض ملے گا نآ ورنہ تو ہر فضائل میں اسے غلو ہی نظر آئے گا ... بہت خوب
کہ دشمنوں پہ فقط نام بہت بھاری ہےکبھی جو دیکھو تو ان کو پکارو مولا علی
حق ہے . .
بیان ایسا ہے منکر پہ جو کڑا ہے بہتبلا نیام ہے یہ سیف جلی مولا علی
بجا ہے منکر فضائل علی پر بڑا ہی کڑ ا ہے یہ بیان
عمر کی داد و مبارک غدیر خم میں ہوئیوہ اولوں میں تھے جس نے پکارا مولا علیعلی کے چہرے کو تکنا بھی عین عبادت ہےیہ یار غار نے ہے بات کہی مولا علی

اللہ ہمیں صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اسوہ پر چلنے کی توفیق دے۔ آمین۔
صفیں تو اور بھی ہر سمت دیکھو پھیلی ہیںمگر میں جس میں ہوں وہ ہے "جماعت" مولا علی
خوب تعارف دیا آپ نے .. یہ تو مقطع ہونا چاہئے تھے
حسن میں ہوں وہ جماعتی جسکی ہے "جماعت" مولا علی :)
نہ میری ذات تھی نہ لفظ میرے تھے قابلحسن عطائے نبی ہے بفیض مولا علی
سبحان الله
غزل کچھ ایسی لکھی ہے کہ دیکھو ہر سو میںفضا میں گونج پڑی ہے "صدائے مولا علی"
خوب ہے ..اگر غزل کو مدح کردیں تو کیسا ہے ... :)
 
کیا ہی کہنے . .. حسن بھائی ..خوب کلام کہا آپ نے ...مولا اپنی بارگاہ میں قبول کریں ...

بیشک ... کیا بات ہے اب جو اس باب حکمت سے وابستہ ہوگا تو ہی شعور و عرفان کا فیض ملے گا نآ ورنہ تو ہر فضائل میں اسے غلو ہی نظر آئے گا ... بہت خوب

حق ہے . .

بجا ہے منکر فضائل علی پر بڑا ہی کڑ ا ہے یہ بیان

اللہ ہمیں صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اسوہ پر چلنے کی توفیق دے۔ آمین۔

خوب تعارف دیا آپ نے .. یہ تو مقطع ہونا چاہئے تھے
حسن میں ہوں وہ جماعتی جسکی ہے "جماعت" مولا علی :)

سبحان الله

خوب ہے ..اگر غزل کو مدح کردیں تو کیسا ہے ... :)
اکمل بھائی پسندیدگی، دعاؤں اور رہنمائی کے لیے بہت بہت شکریہ۔ دراصل آخری شعر کلام مکمل ہونے کے بعد کلام کی نظر تھا اس اعتبار سے اسے غزل کہا گیا ہے۔ آخر میں ایک لنک ہے سنیے گا ضرور۔ تحت اللفظ کے انداز میں۔ دعاؤں کا طلب گار۔
 
کچھ اشعار جو بعد میں داخل کلام ہوئے۔۔۔۔

علی کو نسبت ہارون و موسی ہے مجھ سے
نبی ہے جس کا ولی اس کا ہوگا مولا علی

یہ پنجتن ہیں کملی میں میرے آقا کی
نبی و فاطمہ حسن و حسین مولا علی

گرج ہے آج بھی خیبر میں اسم حیدر کی
تھی ایک بار ہی اٹھی صدائے مولا علی

اکمل زیدی
 
اکمل زیدی

محفلین
۔
کچھ اشعار جو بعد میں داخل کلام ہوئے۔۔۔۔

علی کو نسبت ہارون و موسی ہے مجھ سے
نبی ہے جس کا ولی اس کا ہوگا مولا علی

یہ پنجتن ہیں کملی میں میرے آقا کی
نبی و فاطمہ حسن و حسین مولا علی

گرج ہے آج بھی خیبر میں اسم حیدر کی
تھی ایک بار ہی اٹھی صدائے مولا علی

اکمل زیدی
ماشا الله ....الله کرے زور قلم اور زیادہ ...
 
Top