صدارتی انتخاب کے دوران ٹرمپ، روس گٹھ جوڑ کا ثبوت نہیں ملا

شاہد شاہ

محفلین
صدارتی انتخاب کے دوران ٹرمپ، روس گٹھ جوڑ کا ثبوت نہیں ملا: ری پبلکن رہنما
مارچ 12, 2018
FC6D9987-6D1D-476F-A5C5-C893D41D4BAC_w640_h360_s.jpg


وائٹ ہاؤس (فائل فوٹو)

تبصرے دیکھیں

ایک سال کی تفتیش کے بعد، ٹیکساس سے ری پبلیکن پارٹی کے رُکن، مائیک کوناوے نے پیر کے روز اعلان کیا کہ کمیٹی نے عینی شاہدین کے انٹرویو کا سلسلہ بند کر دیا ہے، اور یہ کہ یہ رپورٹ منگل کے روز ڈیموکریٹس کو دی جائے گی
ہاؤس انٹیلی جنس کمیٹی نے ایک رپورٹ کا مسودہ مکمل کرلیا ہے جس میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ صدارتی مہم کے دوران ڈونالڈ ٹرمپ اور روس کے درمیان کسی قسم کا گٹھ جوڑ یا رابطہ نہیں تھا، جس نتیجے پر وائٹ ہاؤس تو خوش ہوگا لیکن ڈیموکریٹس برہم ہوں گے۔

ایک سال کی تفتیش کے بعد، ٹیکساس سے ری پبلیکن پارٹی کے رُکن، مائیک کوناوے نے پیر کے روز اعلان کیا کہ کمیٹی نے عینی شاہدین کے انٹرویو کا سلسلہ بند کر دیا ہے، اور یہ کہ یہ رپورٹ منگل کے روز ڈیموکریٹس کو دی جائے گی۔

کوناوے کا تعلق ری پبلیکن پارٹی سے ہے اور وہ ایوانِ نمائندگان کی چھان بین کمیٹی کے سرکردہ رکن ہیں، جب کہ 2016ء کے انتخابات میں روسی مداخلت کے معاملے پر متعدد کمیٹیاں تفتیش کر رہی ہیں۔

کوناوے نے رپورٹ کے اخذ کردہ کئی نتائج کا جائزہ پیش کیا۔ کوناوے نے پیر کے روز اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ’’ہمیں کسی گٹھ جوڑ کا کوئی ثبوت نہیں ملا‘‘۔ اس کا یہ مطلب ہوا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ایسا نہیں ہے وہ بہت زیادہ جاسوسی ناول پڑھتے ہیں۔

جب تک ڈیموکریٹ اس رپورٹ کا جائزہ نہیں لیتےاور انٹیلی جنس کمیٹی یہ فیصلہ نہیں کرتی کہ کون سی اطلاعات عام کی جائیں، تب تک یہ عام لوگوں کو میسر نہیں ہوگی۔ اس عمل میں ہفتے لگ سکتے ہیں۔ متوقع طور پر ڈیموکریٹ ایک علیحدہ رپورٹ جاری کریں گے، جس کے نتائج بہت ہی مختلف ہو سکتے ہیں
صدارتی انتخاب کے دوران ٹرمپ، روس گٹھ جوڑ کا ثبوت نہیں ملا: ری پبلکن رہنما
 

شاہد شاہ

محفلین
آپ میری بات نہیں سمجھے، مٹی پاؤ، محفل کے ماحول سے مطابقت نہیں رکھتے ٹرمپ کے تذکرے
نجی تعلقات اب امریکی سیاست میں وہ حیثیت نہیں رکھتے جو کبھی کلنٹن کے زمانہ میں ہوا کرتے تھے۔ باقی امریکی صدارت کے دوران ہونے والے معاملات کو ترجیح دیتے ہیں۔ ماضی میں ٹرمپ جو کرتا رہا ہے وہ صدارت کا حصہ نہیں ہے
 
اب بھی وہی حرکتیں کی تو بیوی تو ہاتھ سے جائے گی
کیا یہ ٹرمپ کے لئے بڑی بات ہو سکتی ہے؟
ویسے کرسی کیلئے عمران خان بھی تائب ہوکر پیرنی تک گئے ہیں
کیا واقعی تائب ہوکر پیرنی کے پاس گئے ہیں؟
کہیں ایسا نہ ہو کہ کچھ عرصہ بعد کپتان توبہ توبہ کر اٹھے
 

شاہد شاہ

محفلین
کیا یہ ٹرمپ کے لئے بڑی بات ہو سکتی ہے؟
بات ٹرمپ کی نہیں، عہدہ صدارت کے تقدس کی ہے۔ اور ویسے بھی عام میڈیا ٹرمپ کا اتنا مخالف ہے کہ وہ بلا سوچے سمجھے بھی ایسی کوئی حرکت نہیں کرنے والے۔ اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے
 

زیک

مسافر
مرزا شاہد کریم شاہ کونسی دنیا میں رہتے ہیں؟

نام بدل لیا ملک تبدیل کر لیا لیکن ٹرمپ کی حمایت نہیں چھوڑی
 
Top