صدرِپاکستان کا انتخاب

محمداحمد

لائبریرین
شنید ہے کہ آج صدرِ پاکستان کا انتخاب ہو رہا ہے۔

ہم یہ پوچھنا چاہے رہے تھے کہ صدرِ پاکستان کے اختیارات اور ذمہ داریاں کیا کیا ہیں؟
 

جاسم محمد

محفلین
ہم یہ پوچھنا چاہے رہے تھے کہ صدرِ پاکستان کے اختیارات اور ذمہ داریاں کیا کیا ہیں؟
صدر پاکستان کے آئینی اختیارات اور ذمہ داریاں
  • بطورِ آئینی سربراہ صدرِ پاکستان کی چند موقعوں پر اہمیت دو چند ہو جاتی ہے۔ جب قومی اسمبلی تحلیل ہو جائے یا اپنی آئینی مدت مکمل کر لے تو صدر ہی اپنی نگرانی میں عام انتخابات منعقد کراتا ہے۔
  • صدر کسی بھی ایسے پورے کے پورے قانون کو یا اُس کی چند شقوں کو نظرِ ثانی کے لیے واپس پارلیمنٹ کو بھیج سکتا ہے جو اُس کے پاس پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد دستخط کے لیے آیا ہو۔
  • تمام وفاقی جامعات کے چانسلر صدرِ مملکت ہی ہوتے ہیں۔
  • صدرِ پاکستان پارلیمان کے آئینی سال کے آغاز پر اُس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہیں اور ریاست کے رہنما اصول کی یادہانی کرائی جاتی ہے۔
  • صدرِ پاکستان کے پاس سزا یافتہ مجرمان کو معاف کرنے یا سزاؤں کو کم اور منسوخ کرنے کا اختیار ہے۔
  • مختلف ممالک کو بھیجے جانے والے سفرا کو حقوق تفویض کرنا اور ملک میں آنے والے مختلف سربراہانِ ریاست کی میزبانی کرنا بھی صدر کا اختیار ہے۔
صدر کے عہدے سے متعلق چند غلط تاثرات
  • ایک عام تاثر ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد صدر قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا حق کھو چکے ہیں جبکہ یہ حق اب بھی اُن ہی کے پاس ہے البتہ اب وہ یہ کام ازخود نہیں بلکہ وزیرِ اعظم کی درخواست پر ہی کر سکتے ہیں۔ اب بھی اسمبلی صدرِ پاکستان کے حکم سے ہی تحلیل ہوتی ہے۔
  • ایک اور عام تاثر یہ ہے کہ صدرِ پاکستان مسلح افواج کے سپہ سالارِ اعلیٰ ہیں جبکہ اب ایسا نہیں ہے۔ 18ویں ترمیم کے بعد صدر مسلح افواج کے سپہ سالارِ اعلیٰ نہیں رہے اور یہ اختیار وزیراعظم کے پاس چلا گیا ہے۔ مسلح افواج کے سربراہان کی تقرری بھی وزیرِ اعظم کرتے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
صدر پاکستان کے انتخاب کیلئے پارٹی پوزیشن جاری کر دی گئی ہے۔ 251 ووٹوں کے ساتھ تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی سب سے آگے ہیں۔
5b8b0700bf654.jpg


اپوزیشن جماعتوں میں سے ن لیگ مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی اعتزاز احسن کو ووٹ ڈال رہی ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
زرداری کو کیسے راضی کیا گیا۔
زرداری راضی کب ہوا؟ کل رات گئے تک لیگیوں کی اعلیٰ قیادت نے زرداری کو اعتزاز احسن کا نام مولانا فضل الرحمان کے حق میں دستبردار کر وانے کیلئے اجلاس میں دباؤ ڈالا۔ مگر بے سود۔ یوں تحریک انصاف کے امیدوار کی جیت ووٹ کم ہونے کے باوجود یقینی ہو گئی۔ اللہ الحق ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
زرداری راضی کب ہوا؟ کل رات گئے تک لیگیوں کی اعلیٰ قیادت نے زرداری کو اعتزاز احسن کا نام مولانا فضل الرحمان کے حق میں دستبردار کر وانے کیلئے اجلاس میں دباؤ ڈالا۔ مگر بے سود۔ یوں تحریک انصاف کے امیدوار کی جیت ووٹ کم ہونے کے باوجود یقینی ہو گئی۔ اللہ الحق ہے۔

تو یہ بھی تو مولانا کے حق میں دستبردار نہیں ہوئے؟

یہی تو راضی ہونا ہے؛ ووٹ تقسیم کرنا۔
 

جاسم محمد

محفلین
تو یہ بھی تو مولانا کے حق میں دستبردار نہیں ہوئے؟
کیونکہ اعتزاز احسن کسی صورت بطور صدر پاکستان نواز شریف کو سزا سے ریلیف دینے کیلئے تیار نہیں تھے۔ جبکہ مولانا فضل الرحمان کے دین ایمان و اقدار اعمال کا سب کو پتا ہی ہے۔۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
کیونکہ اعتزاز احسن کسی صورت بطور صدر پاکستان نواز شریف کو سزا سے ریلیف دینے کیلئے تیار نہیں تھے۔ جبکہ مولانا فضل الرحمان کے دین ایمان و اقدار اعمال کا سب کو پتا ہی ہے۔۔۔

خیر ان دونوں کے مقابلے میں عارف علوی لاکھ درجے بہتر ہیں۔

اللہ اُنہیں توفیق دے کہ وہ اپنے عہدے سے انصاف کر سکیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
ویسے عارف علوی اچھے انسان ہے اور نظریاتی پی ٹی آئی کی آخری یادگار ہیں۔ :)
یہ تاثر غلط ہے کہ تحریک انصاف اپنے نظریہ سے ہٹ گئی ہے۔ حکومتی جوڑ توڑ اکثریت حاصل کرنے کیلئے اتحادیوں کی مجبوری ہوتی ہے۔ تحریک انصاف نے اپنی خوشی سے لوٹے، اور مخالف جماعتوں کے اتحادی حکومت میں شامل نہیں کئے۔ اگر تحریک کو الیکشن میں سادہ اکثریت اپنے بل بوتے پر مل جاتی تو پھر سب نے یہ اعتراض نہیں کرنا تھا۔
 

محمداحمد

لائبریرین

انہیں باتوں کی وجہ سے لوگ آپ کو فواد صاحب سے ملاتے ہیں۔ :)

ارے بھائی ہم تاثر قائم کرنے میں آزاد ہیں۔ معاملات پرانی روش پر لوٹ جائیں گے تو یہ تاثر خود بخود زائل ہو جائے گا۔

آپ بلا وجہ ہلکان ہو رہے ہیں۔ :)
 
Top