صدر اوبامہ کی جانب سے ماہ رمضان کے موقع پر پيغام

Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

رمضان کے آغاز پر مشل اور ميں، امريکہ اور دنيا بھر ميں مسلمان آباديوں کو اپنی نيک خواہشات بھيجتے ہیں۔ رمضان ايک پرمسرت موقع ہے جس کا ہر جگہ مسلمان مہينوں انتظار کرتے ہيں۔ خاندان اور کميونٹی کے لوگ افطار اور عبادات کے موقع پر ميل ملاقات کے ذريعے خوشياں بانٹتے ہيں۔ رباط اور جکارتہ تک کئ شہروں ميں بازاروں کی رونق دوبالا ہو جاتی ہے۔ اور يہاں امريکہ ميں، امريکی مسلمان اپنے ہمسايوں، ساتھی طالب علموں اور کام کرنے والے ساتھيوں کے ساتھ رمضان کی روايات بانٹتے ہيں۔

دنيا بھر ميں بہت سے مسلمانوں کے ليے رمضان قربانی اور گہرے تجزيے کا وقت بھی ہوتا ہے۔ ديگر مذاہب کی طرح، روزہ روحانيت، نظم اور خدا کی رحمت کے شعور ميں اضافے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ يہ مستحقين کی مدد کی اہميت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ صوماليہ ميں خاندانوں اور بچوں کے مناظر، زندگيوں کے ضياع کی دلخراش داستانيں اور شمال مشرقی افريقہ ميں بقا کی جدوجہد ہماری مشترکہ انسانيت کی ياد دہانی اور کچھ کرنے کی ترغيب ديتی ہے۔

يہ وقت ہے کہ اقوام اور افراد مزيد تباہکاری کو روکنے کے ليے مل جل کر مدد فراہم کريں اور بحالی کے لیے جاری کاوشوں کے ضمن ميں تعاون کريں۔

ايسے مواقعے ہميں اسلام سميت تمام مذاہب کے اس درس کی ياد دہانی کراتے ہیں کہ ہم دوسروں کے ساتھ وہی حسن سلوک روا رکھيں جيسا کہ ہم خود ان سے توقع رکھتے ہيں۔ اسی جذبے کے تحت ميں دنيا بھر میں مسلمانوں کو رمضان کے بابرکت مہينے کی مبارک باد ديتا ہوں اور ميں ايک بار پھر وائٹ ہاؤس میں افطار کھانے کی ميزبانی کا متنظر ہوں۔

رمضان کريم

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall
 

Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

سيکرٹری کلنٹن کی جانب سے ماہ رمضان کے موقع پر پيغام

ميں رياست ہائے متحدہ امريکہ کے عوام کی جانب سے دنيا بھر کے تمام مسلمانوں کو رمضان کے موقع پر مبارک باد پيش کرتی ہوں۔ رمضان خود احتسابی، اشتراک اور تجدید کا وقت ہوتا ہے امریکی مسلمان ہر روز ہمارے ملک کی ترقی ميں نماياں کردار کرتے ہیں اور دنیا بھر کے لاکھوں مسلمان اس مہینے میں اپنی کميونيٹز کی خدمات اور رضاکارانہ جذبے کے ساتھ منائیں گے۔

ہمارے درجنوں سفارت خانوں کے ساتھ ساتھ، میں واشنگٹن ميں مسلمانوں اور غير مسلمانوں کو اکھٹا کر کے گزشتہ سال کی طرح مشترکہ اقدار، عقيدے اور گزرے برس کے تحائف کو اجاگر کرنے کے لیے عید کی تقريب کی ميزبانی کروں گی۔

اس امن اور انسانیت کے مہينے کے موقع پر دنیا بھر کے 1.6 بیلن مسلمانوں کو رمضان کريم۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall
 
Top