فخرنوید
محفلین
صدر آصف علی زرداری کی 54 ویں سالگرہ اتوار کو ملک بھر میں سادگی سے منائی گئی، اس موقع پر ملک بھر میں پیپلز پارٹی کی مختلف تنظیموں نے خصوصی تقریبات منعقد کیں جن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے استحکام جمہوریت کیلئے صدر مملکت کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ صدر آصف زرداری نے عہدہ سنبھالنے کے بعد ملک میں نئے سیاسی کلچر کو فروغ دے کر پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل تابناک بنا دیا ہے۔ صدر مملکت کی سالگرہ کے حوالے سے راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، کراچی، حیدرآباد، فیصل آباد، پشاور، ملتان، گوجرانوالہ اور ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں سادگی سے تقریبات منعقد کی گئیں اور صدر کی درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ پیپلز پارٹی راولپنڈی نے اس سلسلہ میں پریس کلب راولپنڈی جبکہ اسلام آباد پریس کلب میں پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کے زیر اہتمام سیمینار منعقد کیا گیا۔ کراچی میں بلاول ہاؤس میں صدر کی سالگرہ کی سادہ تقریب ہوئی، اس موقع پر 20 بکروں کا صدقہ کیا گیا۔ کراچی میں صدر زرداری کی 54ویں سالگرہ پر ان کی درازی عمر کیلئے بلاول ہاؤس پر بلاول ہاؤس کے ترجمان اعجاز درانی اور اکرم بلوچ کی جانب سے 20بکروں کا صدقہ کیا گیا ۔ اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما غلام قادر سولنگی ‘ طارق خان‘ مشتاق کلوٹا‘ سعید جمسا ‘ امیر خان چانڈیو، خالق جان، نور جہاں بلوچ، محمد عمر، گل فراز، جاوید ناگوری، عامر شہنشاہی، ابراہیم شیخ اور سیکڑوں کارکن موجود تھے۔ بکروں کے صدقے کے بعد صدر مملکت آصف علی زررداری کی درازی عمر اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔ بعد ازیں بلاول ہاؤس کے ترجمان اعجاز درانی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے مختلف مدارس اور یتیم خانوں میں زیر تعلیم اور زیر کفالت غریب بچوں میں لنگر تقسیم کیا گیا ۔ دریں اثناء پی پی ضلع شرقی کے زیر اہتمام بھی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر زرداری اور بلاول بھٹو کی درازی عمر کیلئے دعا مانگی گئی اور بینظیر بھٹو کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر راشد حسین ربانی، معاون خصوصی وقار مہدی، ارشد نقوی، عابد ستی، راجہ رزاق، قاسم بلوچ، اعجاز بلوچ اور دیگر نے شرکت کی۔
ہائے میں قربان اس سادگی پر