مبارکباد صد شکر! دس ہزار مراسلات مکمل ہو گئے!

بہت مبارک ہو بھیا آپکو۔ اللہ عافیت و رحمت کی بارش آپ پر جاری و ساری کرنے کے اسباب بنائے۔ آمین۔
 

آوازِ دوست

محفلین
جیسے تیسے دس ہزار مراسلات مکمل ہو ہی گئے اور ہم بھی بالآخر محفل کے دس ہزاری کلب میں شامل ہوگئے۔ یہ ہماری خوش بختی ہے کہ اس خوبصورت اردو محفل میں شریک ہو کر دیگر محفلین سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ آپ سبھی احباب کا بہت شکریہ۔ امید ہے کہ یہ سفر یوں ہی جاری و ساری رہے گا اور محفلین ہمیں برداشت کرتے رہیں گے۔

دعا ہے کہ اردو محفل اسی طرح آباد رہے اور آپ سبھی محفلین یوں ہی یہ بزم سجائے رکھیں، آمین!

نوٹ: ہمارا اگلا ہدف پچاس ہزار مراسلات کی تکمیل ہے۔ دیکھیے، کتنا عرصہ لگتا ہے! زندگی تو شاید وفا کر ہی جائے!
فرقان صاحب بہت بہت مبارک ہو جناب۔ سمجھئے آپ پچاس ہزاری بھی ہو گئے ہیں۔ ہماری حسرت دیکھئے کہ محض دس ہزاری ہونا بھی اس ایک زندگی میں ممکن نظر نہیں آتا۔
 
ہماری حسرت دیکھئے کہ محض دس ہزاری ہونا بھی اس ایک زندگی میں ممکن نظر نہیں آتا۔

برا نا مانیے گا ایک تجویز ہے۔ اپنے اکاؤنٹ کو دو تین ماہ کے لیے جاسم پائین، شمشاد خان پائین یا پھر محترمہ لاریب اخلاص کے حوالے کر دیجیے۔

حسرت رہ گئی تے دسیو۔:p
 
Top