صرف دو باتیں پوچھنی ہیں؟

پپو

محفلین
پیاری بہنوں اور سوہینے بھائیوں صرف دو باتیں بتا دیں 1 آپ زندگی کی وہ بات بتا دیں جس کی تلافی آج تک نہیں کر سکے؟ 2 اور دوسری وہ جس کی وجہ سے آج آپ اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتے ہیں؟
 
چاند بابو

1۔ ایک شخص تھا جس کو میری وجہ سے کسی معاملے میں بہت پریشانی اٹھانی پڑی ۔اور اس سے معافی مانگنے سے پہلے ہی وہ اس دنیا سے گزر گئے۔ (دعا کیجئے گا اللہ تعالٰی معاف فرما دیں)
2۔ اپنی ماں کی دعائیں ہمیشہ ساتھ رہتی ہیں۔
 
فرخ منظور

لائبریرین

بھائی آپ تو پہلے اپنی وہ باتیں بتائیں - لگتا ہے آپ کو دوسروں کے راز جاننے کا کافی شوق ہے - ;)
 
فرخ منظور

لائبریرین
1۔ ایک شخص تھا جس کو میری وجہ سے کسی معاملے میں بہت پریشانی اٹھانی پڑی ۔اور اس سے معافی مانگنے سے پہلے ہی وہ اس دنیا سے گزر گئے۔ (دعا کیجئے گا اللہ تعالٰی معاف فرما دیں)
2۔ اپنی ماں کی دعائیں ہمیشہ ساتھ رہتی ہیں۔

کسے معاف کردیں اللہ تعالیٰ، انہیں‌جو گزر گئے -
 
تعبیر

محفلین
پیاری بہنوں اور سوہینے بھائیوں صرف دو باتیں بتا دیں 1 آپ زندگی کی وہ بات بتا دیں جس کی تلافی آج تک نہیں کر سکے؟ 2 اور دوسری وہ جس کی وجہ سے آج آپ اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتے ہیں؟

مجھے بھی آپ سے دو باتیں پوچھنی ہیں کہ آپ کے سوال اتنے مشکل کیوں ہو تے ہیں:confused:
 
شمشاد

لائبریرین
1۔ ایک شخص تھا جس کو میری وجہ سے کسی معاملے میں بہت پریشانی اٹھانی پڑی ۔اور اس سے معافی مانگنے سے پہلے ہی وہ اس دنیا سے گزر گئے۔ (دعا کیجئے گا اللہ تعالٰی معاف فرما دیں)
2۔ اپنی ماں کی دعائیں ہمیشہ ساتھ رہتی ہیں۔

چاند بابو اللہ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو معاف فرمائے اور مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔
 
damsel

معطل
:grin: :grin: :grin:
اف میری ہنسی نہیں رک رہی یہ پڑہنے کے بعد ۔لگتا ہے کہ یہاں اپنے بارے میں بولنے کا کسی کو بھی شوق نہیں

تعبیر اب سب لوگ میری اور آپ کی طرح تھوڑی نہ ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہمیں دوسروں کے بارے میں بھی جاننے کا شوق ہے اور اپنی سنانے کا بھی:grin:
 
damsel

معطل
پیاری بہنوں اور سوہینے بھائیوں صرف دو باتیں بتا دیں 1 آپ زندگی کی وہ بات بتا دیں جس کی تلافی آج تک نہیں کر سکے؟ 2 اور دوسری وہ جس کی وجہ سے آج آپ اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتے ہیں؟

1 میری نانی کے انتقال سے کچھ ماہ پہلے سب گھر والے ان سے ملنے گئے تھے میں کچھ فضول وجوہات کی بناء پر نہ جا سکی اور اس کے بعد کبھی ان سے ملاقات نہ ہو سکی۔ ان کے اچانک انتقال نے ایک عجیب سی پشیمانی مین اور کسک میں مبتلا کردیا ہے۔

2 میں نے عربی سیکھنے کے شوق مین ایک ادارے میں داخلہ لیا تھا ایسے ہی چلتے پھرتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن وہاں جاکر میں نے پورا قرآن فہمی کا کورس کیا (الحمد اللہ) اور اس کے بعد زندگی کے راستے کافی بدل گئے ہیں۔ میں اس کو اپنی خوش قسمتی مانتی ہوں کہ بن مانگے اللہ نے مجھے بہت بڑی نعمت عطا کی۔ الحمدللہ
 
آپ کا بہت شکریہ آپ نے اس تھریڈ کا حق ادا کر دیا میرا مقصد اس کو شروع کرنے کا بھی کچھ اسی طرح کا تھا مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہر حال امید ہے اب یہ دوبارہ اسی طرح چلے گا اور اس سے ہم لوگ ایسے غلطیوں سے بچ جائیں گے جن کا کوئی مداوا نہ ہو اور بہت سے ایسے کام بھی ہم نظر انداز نہ کر سکیں جن کو ہم معمولی خیال کرتے ہیں
 
Top