صرف مصرعے

کچھ اشعار ایسے ہیں جن کا ایک مصرع اتنا مشہور ہوا کہ ضرب المثل کی حیثیت اختیار کر گیا لیکن ان کا دوسرا مصرع کبھی نظر سے نہیں گزرا
جیسے کہ)
؏ ہم تو ڈوبے ہیں صنم، تم کو بھی لے ڈوبیں گے

آپکی نظر میں بھی کوئی ایسا مصرع ہے تو پیش کریں اور اساتذہ کرام سے درخواست ہے کہ ان کا دوسرا مصرع عنایت فرمائیں
شکریہ
 
عرفان سعید

محفلین
جناب میں نے گرہ لگانے کو نہیں بولا
اصل مصرع عنایت فرمائیں اگر نہیں معلوم تو براہِ کرم خاموش رہیں
یہ تو معلوم ہے کہ آپ نے گرہ لگانے کے لیے نہیں کہا۔
ازراہِ تفنن ہی گرہ لگائی تھی۔ آپ کی طبعیت پر گراں گزری۔اس لیے اب نہیں لگائیں گے اس لڑی میں۔
 
علی وقار

محفلین
صاحبِ لڑی کا حق ہے کہ وہ لڑی کے رُخ کا تعین کرے۔ مثال کے طور پر، میرا یہ مراسلہ اضافی ہے۔ اسے یہاں نہیں ہونا چاہیے تھا۔ پس، احباب خیال کیا کریں۔
 
آخری تدوین:
؏ پھرنہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی

براہِ کرم دوسرا مصرع عنایت کریں
کافی تحقیق کے باوجود بھی نہ مل سکا۔ بلکہ ایک صاحب نے ایسے تمام مصرعوں پر تحقیق کی ہے، انھوں نے بھی اسے ان مصارع میں لکھا ہے، جن کا دوسرا مصرع نہ مل سکا اور نہ ہی شاعر کا نام۔
اور ہو سکتا ہے کہ واقعی اس کا کوئی دوسرا مصرع نہ ہو۔ بعض اوقات بول چال میں ایسے جملے سرزد ہو جاتے ہیں، جو موزوں ہوتے ہیں، یہ بھی ایسا ہو سکتا ہے۔
 
عرفان سعید

محفلین
کافی تحقیق کے باوجود بھی نہ مل سکا۔ بلہ ایک صاحب نے ایسے تمام مصرعوں پر تحقیق کی ہے، انھوں نے بھی اسے ان مصارع میں لکھا ہے، جن کا دوسرا مصرع نہ مل سکا اور نہ ہی شاعر کا نام۔
اور ہو سکتا ہے کہ واقعی اس کا کوئی دوسرا مصرع نہ ہو۔ بعض اوقات بول چال میں ایسے جملے سرزد ہو جاتے ہیں، جو موزوں ہوتے ہیں، یہ بھی ایسا ہو سکتا ہے۔
میں نے بھی کافی دیکھا لیکن دوسرا مصرع نہ مل سکا۔
پھر میں نے سوچا کہ کنوارے سے اس مصرعے کو شعر بنانے کا خود ہی بندوبست کریں، لیکن صاحبِ لڑی ایک نہیں چلنے دے رہے!
:)
 
محمداحمد

لائبریرین
کافی تحقیق کے باوجود بھی نہ مل سکا۔ بلکہ ایک صاحب نے ایسے تمام مصرعوں پر تحقیق کی ہے، انھوں نے بھی اسے ان مصارع میں لکھا ہے، جن کا دوسرا مصرع نہ مل سکا اور نہ ہی شاعر کا نام۔
اور ہو سکتا ہے کہ واقعی اس کا کوئی دوسرا مصرع نہ ہو۔ بعض اوقات بول چال میں ایسے جملے سرزد ہو جاتے ہیں، جو موزوں ہوتے ہیں، یہ بھی ایسا ہو سکتا ہے۔

محفل میں بھی ایک لڑی ایسی تھی کہ جس میں معروف اور ضرب المثل مصرعوں والے اشعار پیش کیے گئے تھے۔ لیکن وہ بھی مجھے نہیں مل سکی۔
 
Top