عبدالقدوس راشد
محفلین
احمد مرسل ٍفخر دو عالم
صلی اللہ علیہ وسلم
ماہ نبوت مرسل خاتم
صلی اللہ علیہ وسلم
کفر کی ظلمت جس نے مٹائی
دین کی دولت جس نے لٹائی
لہرایا توحید کا پرچم
صلی اللہ علیہ وسلم
وہم کی ہر زنجیر کو توڑا
رشتہ اک اللہ سے جوڑا
شرک کی محفل کردی برہم
صلی اللہ علیہ وسلم
بچھڑے ہوئے کو گلے لگایا
نسل و وطن کا فرق مٹایا
رہ نہ گیا کچھ تفرقہ باہم
صلی اللہ علیہ وسلم
ارض وسماء میں آیاہےرحمت
روز جزا میں سایہ رحمت
جس کی دعوت اسلم تسلم
صلی اللہ علیہ وسلم
راہ پہ جس نےکانٹےبچھائے
گالیاں دیں پتھر برسائے
اس پہ چھڑکی پیار کی شبنم
صلی اللہ علیہ وسلم
ماہ نبوت مرسل خاتم
کفر کی ظلمت جس نے مٹائی
دین کی دولت جس نے لٹائی
لہرایا توحید کا پرچم
وہم کی ہر زنجیر کو توڑا
رشتہ اک اللہ سے جوڑا
شرک کی محفل کردی برہم
بچھڑے ہوئے کو گلے لگایا
نسل و وطن کا فرق مٹایا
رہ نہ گیا کچھ تفرقہ باہم
ارض وسماء میں آیاہےرحمت
روز جزا میں سایہ رحمت
جس کی دعوت اسلم تسلم
راہ پہ جس نےکانٹےبچھائے
گالیاں دیں پتھر برسائے
اس پہ چھڑکی پیار کی شبنم