صمد خرم: قابل فخر اور با ضمیر پاکستانی !

کاشف رفیق

محفلین
السلام علیکم

مہمندنیشنل آرٹ کالج میں منعقد نجی ایوارڈ تقریب کے دوران ہال اس وقت تالیوں سے گونج اٹھا جب ہاورڈ یونیورسیٹی سے اسکالر شپ لینے والے پاکستانی طالبعلم صمد خرم سرٹیفکٹ لینے اسٹیج پر آئے تو صمد خرم نے مہمند ایجنسی پر امریکی فورسز کے حملے کے خلاف احتجاجاً پاکستان میں متعین امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹر سن سے سرٹیفکٹ لینے سے انکار کردیا اور واپس اپنی سیٹ پر جاکر بیٹھ گئے جس پر امریکی سفیر حواس باختہ ہوگئیں اور اس طالبعلم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اس حملے پر افسوس ہے ،یہ واقعہ غلط فہمی کی بنیاد پرہوا

اس بارے میں مختلف آراء و رپورٹس ملاحظہ فرمایئے:

یوٹیوب پر موجود ایک ویڈیو:
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=H5xigXSluLo[/ame]

جنگ بلاگ:
http://blog.jang.com.pk/view_comments.asp?id=2864

بی بی سی اردو بلاگ۔
http://www.bbc.co.uk/blogs/urdu/2008/06/post_321.html

روزنامہ جنگ میں شائع ہونے والی ایک خبر:
http://search.jang.com.pk/search_details.asp?nid=284783
 

زیک

مسافر
خبروں سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ صمد خرم نے سکالرشپ سے انکار کیا مگر یہ صحیح نہیں ہے۔ صمد نے صرف اپنے سکول یا کالج کی طرف سے اعلٰی کارکردگی کا سرٹیفکیٹ لینے سے انکار کیا جو اس تقریب میں دیا جا رہا تھا۔ صمد ہارورڈ کا سٹوڈنٹ ہے اور وہاں سٹوڈنٹ اخبار میں لکھتا ہے۔
 

arifkarim

معطل
ہا ہا ہا، بہت زبردست ویڈیو ہے۔ اگر ہر پاکستانی اس طرح امریکیوں سے منہ موڑ لیں تو کیا پاکستانیوں کو ہدایت نہ ہو جائے؟
آخر میں سفیر کا چہرہ دیکھنے والا تھا!
 

گرو جی

محفلین
چلیں کوئی تو ہے جس نے یہ کام کیا
ورنہ یہاں تو لوگ گھر بار بیچ کر جانے کی کوشش کرتے ہیں
 

محسن حجازی

محفلین
جناب نئی نسل بہت مختلف ہے۔ وہ پنجابی میں کیا کہتے ہیں کہ 'رجی' ہوئی ہے۔ وگرنہ اس سے پہلی نسل تو لالٹینوں میں پڑھتی دیہاتوں سے اٹھ کر آئی اور شہروں میں آ کر وہ لوٹ مار مچائی کہ الامان الحفیظ!
بہرطور، یہ میری ذاتی رائے ہے جس کے ناقص ہونے کا قوی امکان ہے، آپ کا اتفاق ضروری نہیں۔
 

گرو جی

محفلین
خیر اپنی اپنی سوچ ہے۔ کوئی اسے قومی غیرت سے تعبیر کرتا ہے اور کوئی اپنے پیٹ پر لات مارنے سے ۔
 
اگر یہ کہا جائے کہ بات نہ تو سرٹیفیکیٹ کی ہے اور نہ ہی ہارورڈ کی تو شاید بے جا نہ ہوگا کیونکہ اس نوجوان نے اصل میں نوجوان نسل کااس مبینہ حملے پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے جس پر اسے خراج تحسین پیش کرنا واجب ہے ۔

ہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ا ٹ ش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اٹ
 

گرو جی

محفلین
اگر یہ کہا جائے کہ بات نہ تو سرٹیفیکیٹ کی ہے اور نہ ہی ہارورڈ کی تو شاید بے جا نہ ہوگا کیونکہ اس نوجوان نے اصل میں نوجوان نسل کااس مبینہ حملے پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے جس پر اسے خراج تحسین پیش کرنا واجب ہے ۔

ہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ا ٹ ش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اٹ

یہی بات تو کچھ لوگ کہہ رہے ہیں مگر کچھ لوگ اسے کسی اور نظر سے دیکھ رہے ہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
وہی جواں ہے قبیلے کی آنکھ کا تارا
شباب جس کا ہے بے داغ ضرب ہے کاری
کیا ان امریکیوں نے پاکستان کو اپنی کالونی سمجھا ہوا ہے؟
 

باسم

محفلین
شاباش صمد خرم!
احتجاج کا یہ طریقہ بہت اچھا لگا
سبق ہے میری طرح ان لوگوں کیلیے جنہیں باتوں کے سوا کچھ آتا نہیں
اور ان لوگوں کیلیے جنہیں No سننے کی عادت نہیں
 

مسٹر گرزلی

محفلین
اللہ ہمارے قائدین کو بھی ایسی غیرت و حمیت والا بنادے ۔۔۔۔۔ آمین۔۔۔۔واقعتا صمد خرم نے بڑا جرات مندانہ قابل تحسین قدم اٹھایا ہے۔
 
Top