جاسم محمد
محفلین
صوابی: فائرنگ سےانسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج آفتاب آفریدی شہید
SAMAA | Amjad Ali
Posted: Apr 4, 2021 | Last Updated: 35 mins ago
انبار انٹرچینج کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی
صوابی میں فائرنگ سےانسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج آفتاب آفریدی شہید ہوگئے۔
اتوار کی شام صوابی میں انبار انٹرچینج کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ گاڑی میں اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی اپنے خاندان کے ہمراہ جا رہے تھے۔ واقعے میں آفتاب آفریدی کی بیوی اور2 بچے بھی شہید ہوگئے۔ آفتاب آفریدی کا ڈرائیور اور2 محافظ زخمی ہوئے۔ ڈی پی او صوابی محمد شعيب نےبتایا اے ٹی سی کے جج صوابی سے اسلام آباد جارہے تھے۔ اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اورعلاقے کو سيل کر کے سرچ آپريشن جاری ہے۔مقتولين کی لاشيں صوابی کے مقامی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
آفتاب آفریدی سوات میں اے ٹی سی کورٹ کے جج تھے۔ انھیں 2 ماہ قبل سوات میں تعینات کیا گیا تھا۔آفتاب آفریدی کے قتل پرسوات بار نے پیر 5 اپریل کو یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے بتایا کہ وزيراعلیٰ خود اس معاملے کو ديکھ رہے ہيں۔

آخری تدوین: