صوبہ بلوچستان میں شجر کاری مہم میں حصہ لیں

mfdarvesh

محفلین
نظامی صاحب، بلوچستان کا تو نام لینے سے ہی ڈر لگتا ہے، شجرکاری کیونکر ممکن ہو گی
 

الف نظامی

لائبریرین
شجر کاری مہم میں حصہ لینے والے افراد تحصیل اوتھل ضلع لسبیلہ ڈی ایف او آفس سے شجر کاری کے لیے پودے حاصل کر سکتے ہیں
براے رابطہ فون نمبر:
0853610373

بلوچستان کنزرویوشن سوسائٹی
http://www.bcs.org.pk/contact.html

Head Office
Address: F1, Farooq Plaza, Main Jinnah Town Avenue, Samanguli Road, Quetta, Balochistan, Pakistan.
Phone No: +92-81-4020689
Fax No: +92-81-4020689
Email ID: info@bcs.org.pk

Regional Office Panjgur
Address: PO Box No 16, Panjgur Post Office, Balochistan, Pakistan
Phone No: +92-855-631144
Fax No:+92-855-631144
Email ID: hafiz@bcs.org.pk

Regional Office Washuk
Address: Main Quetta Panjgur Road, Nag Rakshan, District Washuk, Balochistan. Pakistan
Phone : +92-333-7818907
Email ID: nemat@bcs.org.pk

درویش صاحب کیا آپ نے یہ تھریڈ ملاحظہ کیا ہے؟
 

میم نون

محفلین
بہت شکریہ نظامی بھائی، ہم تو یہاں بیٹھ کر صرف دعا ہی کر سکتے ہیں کہ اللہ تعالٰی اس مہم کو کامیاب بنائے اور ہم عام لوگوں کو اس چیز کا شعور دے کہ درخت ہمارے لیئے کتنی اہمیت رکھتے ہیں- آمین

صوبہ بلوچستان میں شجر کاری مہم میں حصہ لینے کے لیے بلوچستان کنزرویشن سوسائٹی سے رابطہ کیجیے۔

http://www.bcs.org.pk/
http://www.facebook.com/pages/Balochistan-Conservation-Society/167702046584081

ویسے ہمارے ہاں یہ ایک بڑی بیماری ہے، او اللہ کے بندو ویب سائٹ کو تو اردو میں بناؤ، اب بھلا ایک عام پاکستانی جو اردو مشکل سے پڑھ سکتا ہے وہ انگلش کہاں سے پڑھے، اور پھر باتیں بڑی بڑی کہ اس چیز کو عام انسانوں تک پھیلایا جائے، دوسرا یہ کہ ویب سائٹ تو بنا لی لیکن وہاں پر ہے کچھ بھی نہیں۔
 

mfdarvesh

محفلین
شکریہ، نظامی صاحب، دیکھ لیا ہے، میں تو جنگلات کا شوقین ہوں، اور پودے لگاتا رہتا ہوں، بلوچستان کی بات کررہا تھا کہ سچی بات ہے ڈر ہی لگتا ہے
 

الف نظامی

لائبریرین
smile.png


plant-tree.png


save.jpg


1.jpg


tree-plantation.jpg
 

الف نظامی

لائبریرین
پانچ مارچ 2011 کو بلوچستان کنزرویشن سوسائٹی کے زیر اہتمام شجر کاری مہم پنجگور میں ہوگی اور شجر کاری مہم میں حصہ لینے کے لیے اس پتے پر رابطہ کریں:
Bijjar Baloch, General Secretary BCS, BCS office Main Jinnah Town Quetta

15 Feb: 2011 BCS ney shajarkari mohim ka aghaz Nag District Washuk Balochistan say 500 poday laga ker ker dia hay!
...بشکریہ نعمت بلوچ ایگزیکٹو ڈائریکٹر بلوچستان کنزرویشن سوسائٹی
 

الف نظامی

لائبریرین
کوئٹہ :بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے پودا لگایا
کوئٹہ (پی این این آئی)بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالنبی اور پرووائس چانسلر ڈاکٹر مہراب خان بلوچ نے یونیورسٹی میں شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے پودا لگایا۔ اس موقع پر یونیورسٹی اساتذہ اور افسران بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ انسانی زندگی کی خوبصورتی اور بہتر ماحول کے لئے درخت لگانا انتہائی ضروری ہے۔ اور یہ صدقہ جاریہ ہے۔ جس سے صاف ماحول مہیا ہوتاہے۔ اور اس سلسلے میں یونیورسٹی میں تین ہزار سے زائد درخت اور پودے لگائے جائیں گے۔ تاکہ یونیورسٹی کی خوبصورتی میں اضافہ اور ماحول کو صاف رکھا جاسکے۔ اور ہم سب اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور زیادہ سے زیا دہ درخت لگائیں۔
بحوالہ:
http://urdu.pnninews.com.pk/regional_news.php?ID=4584
 

میم نون

محفلین
بہت شکریہ ان معلومات کو شئیر کرنے کا :)

آپ جیسے دوستوں کو (جو ماحولیات اور اس سے ریلیٹڈ اشیاء کو سیریسلی لیتے ہیں) دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے :)

ایک بار پھر سے شکریہ :)

والسلام
 
Top