مندرجہ بالا وسائل کے علاوہ اردو لغت بورڈ والوں کی آنلائن لغت میں اب مندرجات کا تلفظ بھی شامل کردیا گیا ہے ۔ ایک خاتون نے الفاظ کی ادائیگی کی ہے۔ ان کے تلفظ اور لہجے کی صحت کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا کہ چند الفاظ کے علاوہ جانچنے کا موقع نہیں ملا۔ لیکن لغت بورڈ والوں کی نگرانی میں کیا گیا کام ہے سو درست ہونا چاہیئے ۔صوتیات سے متعلق اچھی ویب سائٹس کونسی ہیں؟ اردو صوتیات سے متعلق کچھ مواد کے لیے اس طرح کی اچھی ویب سائٹس تک رسائی درکار ہے جن میں دیا گیا مواد بطورِ حوالہ پیش کیا جا سکے
علی وقار صاحب ! آپ بہت اچھے مراسلے لکھتے ہیں اور سب لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ یہ بہت اچھی بات ہے ۔ اللہ کریم آپ کو اس کا اجر عطا فرمائے ۔
شکریہسی ایل ای کی ویب سائٹ کا ہی معلوم تھا وہ لنک پہلے ہی مہیا ہو گیا ہے۔ باقی انگریزی پر ڈھیر سارے ریسرچ پیپرز موجود ہیں، اردو پر بھی ہو سکتے ہیں۔ گوگل سکالر سے پتہ لگ سکتا ہے۔
شکریہ سر، یہ محض ایک اتفاق ہے۔علی وقار صاحب ! آپ بہت اچھے مراسلے لکھتے ہیں اور سب لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ یہ بہت اچھی بات ہے ۔ اللہ کریم آپ کو اس کا اجر عطا فرمائے ۔
آپ کی دلچسپیاں اور عادتیں دیکھ کر مجھے ایک پرانے رکن فرقان احمد یاد آتے ہیں ۔ اللہ کریم انہیں اپنی امان میں رکھے ۔ جہاں کہیں ہوں خیر و عافیت سے ہوں اور خوش ہوں ۔
حوالہ تو صرف ریسرچ پیپرز کا ہی دیا جاتا ہے، کسی ویب گاہ کا تو مستند نہیں ہو سکتا۔سوال کا مقصد یہ تھا کہ کیا اس طرح کا مواد کسی مستند ویب سائٹ پر موجود ہے جس میں سے اپنی ضرورت کا مواد حاصل کیا جا سکے
ابو ہاشم بھائی، اگر تو حوالہ جات مقالہ کے لیے درکار ہیں تو ویب سائٹس پر مواد تلاش کرنے سے بہتر ہے کہ مستقل نوعیت کا مواد تلاش کیا جائے اور اس کے لیے ریسرچ پیپرز اور شائع شدہ مواد بہتر رہتا ہے۔ ہاں، اگر ریسرچ ہی آن لائن مواد سے متعلق کرنی ہے تو پھر الگ معاملہ ہے۔تمام احباب کا بہت شکریہ
شکریہ
وکی پیڈیا میں بہت زیادہ مواد موجود ہے لیکن اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ بطورِ حوالہ استعمال نہیں ہو سکتا کیونکہ جو شخص چاہے اس میں تبدیلی کر سکتا ہے۔
سوال کا مقصد یہ تھا کہ کیا اس طرح کا مواد کسی مستند ویب سائٹ پر موجود ہے جس میں سے اپنی ضرورت کا مواد حاصل کیا جا سکے