صوتی کلیدی تختہ نصب کرنے کے بعد؟؟

دوست

محفلین
میں نے اپنا سسٹم 98 سے اٹھا کر 2000 کرلیا ہے۔ اسی سلسلے میں اعجاز اختر صاحب کا صوتی تختہ نمبر 2 نصب بھی کیا۔
مگر اب بھی وہی حال ہے۔
یاد رہے ابھی میں نے اپنا سسٹم دوبارہ چلا کر نہیں‌ دیکھا۔
کیا ری سٹارٹ سے سب ٹھیک ہوجائے گا؟؟
اگر نہیں تو مجھے اس کی کنفگریشن بارے کچھ بتائیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، اردو کی بورڈ انسٹال کرنے سے قبل آپ کو سسٹم میں اردو سپورٹ انسٹال کرنا بھی ضروری ہے۔ آپ اس سلسلے میں اردو وکی میں windows 2000 میں اردو سپورٹ شامل کرنے کے بارے میں معلومات سے رجوع کریں۔
 

دوست

محفلین
جی سب ٹھیک ہوگیا تھا۔ مگر مجھے صوتی تختہ کہیں کہیں سے پسند نہیں‌ آیا۔ اصل میں مَیں اردو ویب کے تختے پر کام کرنے کا عادی ہوں کافی ساری کنجیاں آگے پیچھے ہیں صوتی 2 پر جس کیوجہ سے مسئلہ ہو رہا ہے۔اعجاز اختر صاحب سے درخواست ہے اگر وہ میرے لیے خصوصی طور پر کچھ وقت نکال کر ایک صوتی دو میں مندرجہ ذیل تبدیلیاں کر دیں۔
M دو زبر
E تشديد
F دو زير
W ہمزہ والا و
u ہزہ والي ي
U ء
O گول ت
shift + space ZWNJ
باقی میرے خیال میں ٹھیک ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
شاکر۔ زیادہ تر اردو میں ٹائپ کرنے وا؛لے ان پیج کے مشاق ہیں اور میرا کلیدی تختہ اسی کے صوتی کے مطابق اور کچھ اضافوں کے ساتھ ہے۔ نبیل کے اردو ویب پیڈ کا بھی محض کچھ مخصوص کنجیوں میں ان پیج والا ہے اور اسی لئے مجھے استعمال کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔ خاص کر جیسے ’ؤ‘ ان پیج میں برابر کے نشان کی کنجی پر ہے لیکن نبیل نے اسے اگرچہ زیادہ لاجیکل جگہ دی ہے یعنی شفٹ ڈبلیو پر۔ تو اب یہ کرنا ہوگا کہ ایک اور کی بورڈ ان کے لئے بنایا جائے جنھوں نے اردو ٹائپنگ کی شروعات ویب پیڈ سے کی ہے۔
بہر حال خوشی یہ ہوئی کہ تم ونڈوز 2000 میں اردو کانفیگیور کرنے میں کامیاب تو ہو گئے ورنہ سمجھ رہے تھے کہ بس کلیدی تختہ انسٹال کر دیا تو وہ اردو لنک کی طرح اپنے آپ کام کرنا شروع کر دے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، اس نکتے سے ایک مرتبہ پھر ایک اردو انسٹالر کی ضرورت اجاگر ہو جاتی ہے جو کہ سسٹم میں اردو سپورٹ کے ساتھ اردو کی بورڈ بھی انسٹال کر دے۔ کسی زمانے میں اس پر بات چلی تھی لیکن آگے نہیں بڑھی۔ اس موضوع پر آگے تحقیق کی ضرورت ہے۔
 

دوست

محفلین
جی شکریہ۔
مجھے انتظار رہے گا اس سلسلے میں آپ کی طرف سے کسی پیش رفت کا۔اصل میں کل میں نے پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی پر کام کیا تو ئ اور زونج کی کنجیاں دبا دبا کر مزہ آگیا۔اور ؤ کی تو سرے سے کنجی تھی ہی نہیں ہر بار نبیل بھائی کا ایڈیٹر چلا کر اس میں ٹائپ کی۔اب بھی میں کئی کنجیوں پر اٹک رہا ہوں۔
خیر یہ تو جملہ معترضہ تھا۔ویسے مجھے یہ تو بتائیے یہ تختے بنتے کس سافٹ وئیر میں ہیں۔جو سہولت ونڈوز کے لیے باآسانی دسیتایب ہے کیا لینکس کے لیے بھی ہوگی یا کسی ماہر کا بنایا ہوا تختہ ہی قبولنا ہوگا؟؟
 

الف عین

لائبریرین
ونڈوز کے لئے تو مائکروسافٹ کی سائٹ سے ہی کیبورڈ لے آؤٹ کرئیٹر ڈاؤنلوڈ کرنا پڑے گا، مگر اس کے لئے داٹ نیٹ فریم ورک بھی انسٹالڈ ہونا ضروری ہے۔ ۔ اس کے بعد یہ کسی بھی ونڈوز پروگرام کی طرح کام کر سکتا ہے۔ بس ضرورت ہے یونی کوڈ کیریکٹر سیٹ نمبرس کی۔ لینکس میں تو ہر کام آسکی فائلوں سے ہوتا ہے۔ کسی بھی زبان کے کی بورڈ کی فائل لو اور اسی طرح اپنا نقشہ ڈیفائن کر دو جیسا ضرورت ہے۔ اور جیسا نبیل نے تمھارے ہی ایک دوسرے تانے بانے میں کوڈ لکھا ہے، کچھ اسی قسم کا۔
 

دوست

محفلین
اچھی بات ہے۔ ڈاٹ نیٹ کنٹرولز ایکس پی پر ٹھیک چلتے ہیں میرے خیال میں یا 2000 پر بھی چلیں گے؟؟
میرا خیال ہے اپنے لیے ایک کی بورڈ لے آؤٹ تیار کر لوں۔
 

الف عین

لائبریرین
مگر شاکر کیا ’ؤ‘اب بھی نہیں ملا؟ یہ میرے کی بورڈ میں برار اور مثبت والی کنجی میں ہے۔
 

دوست

محفلین
اعجاز اختر صاحب سچ پوچھیں تو دو دو کی بورڈ استعمال کرکے میرا کباڑہ ہورہا ہے۔یہ ہی چند کیز ہیں جو زیادہ استعمال ہوتی ہیں اور انھیں ہی مختلف میپنگ پر استعمال کرنا پڑتا ہے۔براہ کرم مجھے آپ ایم ایس کا وہ پروگرام اور اس کے لوازمات کے روابط مہیا کردیں تاکہ خود سے کچھ کرسکوں۔
 

فرضی

محفلین
دوست کیا آپ اپنی پسند کا کے بورڈ بنانے میں کامیاب ہوئے؟ مجھے بھی کچھ اسی طرح کا شوق ہے اور میں اردو کی طرز کا پشتو فونیٹک کی بورڈ بنانے کا خواہشمند ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرضی، آپ نے اوپن پیڈ استعمال کرکے دیکھا ہے۔ اس میں پشتو کی بورڈ شامل ہے اور مجھے اس پر ابھی تک فیڈبیک کا انتظار ہے۔ ذرا یہاں کے ڈاؤنلوڈ سیکشن سے اسے ڈاؤنلوڈ کر کے استعمال کریں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں۔
 

فرضی

محفلین
واہ کیا بات ہے۔ یہ تو میرا کام بنتا دکھائ دے رہا ہے۔ میں چیک کر کاے مکمل فیڈ بیک دوں گا انشااُللہ۔
 

فرضی

محفلین
نبیل بھائ اردو پیڈ کے لیے ڈائیرکٹ لنک دے دیں۔ میں تو ڈاؤنلوڈ سیکشن پر گیا لیکن۔ اردو پیڈ نہیں دھونڈھ سکا۔
 

فرضی

محفلین
اوہ معذرت چاہتا ہوں۔ اردو پیڈ نہیں اوپن پیڈ ہے۔ کیا میں اپنی پوسٹس کو مدون کر سکتا ہوں؟ یا اس کے لیے مجھے اپنے خطوط کی تعداد بڑھانی ہوگی؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرضی کوئی بات نہیں۔ ویسے آپ کو اپنی پوسٹ کے اوپر ‌قطع و برید کا بٹن نظر آ رہا ہو گا۔ یہاں کلک کرکے آپ اپنی پوسٹ ایڈٹ کر سکتے ہیں۔
 

فرضی

محفلین
جی نظر آگیا ہے۔
میرے پچھلے خط کا جواب بھی دے دیں۔ کل آکر اوپن پیڈ ڈاؤنلوڈ کر کے آپ کو فیڈ بیک دوں گا۔
 

فرضی

محفلین
نبیل صاحب لنک کے لیے بہت شکریہ۔ لیکن پشتو کیلئے میری دلچسبی اردو طرز کی فونیٹک کی بورڈ میں تھی۔
کیا پشتو کا اردو طرز پر صوتی کلیدی تختہ بنایا جا سکتا ہے؟
 
Top