آپ غالبا صوتی کی بورڈ استعمال کرتے ہیں جبکہ ونڈوز میں مقتدرہ کا بنایا ہوا کی بورڈ ہے۔ آپ صوتی کی بورڈ ڈاؤنلوڈ سیکشن سے حاصل کریں۔مجھے کوئی بتائے کہ Office XPیا Office 2003 میں اردو لکھنے کے لئے فورمز والی صوتی ترتیب کیسے کریں گے مثلاً فورمز میں "ا" اور "ب" کے لئے a اور b ٹائپ کرتے ہیں جبکہ Office XPیا Office 2003 میں j اور i ٹائپ کرنا پڑتا ہے۔ اس کا کوئی حل ہے؟
آفس ایکس پی/2003؟ ابو کاشان شاید آپ ونڈوز ایکس پی کہنا چاہ رہے ہیں۔ اردو سپورٹ کے اضافے کے بعد تو آپ نوٹ پیڈ، ورڈ، ورڈ پیڈ۔۔ ہر جگہ اردو لکھ سکتے ہیں۔ ڈیفالٹ کی بورڈ کی جگہ صوتی انسٹال کریں، کوئی سا بھی۔۔ اردو دوست یا صوتی۔3 میرا والا، یا کرلپ کا فونیٹک۔ اور بھی دوسرے صوتی کی بورڈس ہیں جو ان پیج جیسی میپنگ دیتے ہیں۔