صوفیانہ عشق صوفیانہ

صلال یوسف

محفلین
السلام علیکم احبابِ محفل، بصد احترام آپ کی محفل میں میری ایک کوشش حاضر ہے ، جسے میں نے کچھ دن قبل ہی بنایا تھا، اور اک عجیب کیفیت سے گزر ہو۔۔۔۔۔۔آپ دیکھیں اور تنقیدی نظرسے مشورہ بھی دیں
بہت نیک دعاؤں کے ساتھ

  • صوفیانہ عشق صوفیانہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    2my995e.jpg
 
سبحان اللہ کیا کہنے جناب
رنگوں کا امتزاج خوب ہے فونٹ کے تو کیا کہنے تعریف کے لئے الفاظ نہیں بیک گراونڈ بھی کمال کا ہے نیچے جو لفظ صوفیانہ عشق لکھا ہے وہ تو ڈیزائین کی جان ہے۔
ایک چیز محسوس ہوئی !
فریم دبا دبا سا ہے میرے خیال میں اتنا خوبصورت ڈیزائین فریم کا محتاج نہیں
شاد و آباد رہیں :)
 
صلال یوسف

محفلین
شکریہ شہزاد بھائی، میرا فریم کا اب کوئی ارادہ ہی نہیں ہوتا یہ بھی صرف لگا دیا تھا
محبتیں اور دعائیں آپ کی جاگیر ہیں
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
خدا کرے زورِ قلم اور زِیادہ! کس کس چیز کی داد دی جائے؟
آپ کی خوب صورت کتابت کی؟ خوبصورت اردو تحریر میں حرفوں کی نشست و کرسی کی، کشش ودلکشی کی،
رنگوں کے انتخاب کی، فنکارانہ چابکدستی کی۔ یہ صحیح ہے کہ آرٹ اور جمالیات کے موضوع پر درجنوں کتابیں
پڑھنے کے با وجود آپ کے فن پارے کی مناسب تعریف کے لیے ہمارے پاس لفظوں کا ذخیرہ نہیں اور ہم
شدت سے اپنی بے مائیگی کا احساس کر رہے ہیں۔بس دِل سے دُعاء کررہے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا کثیرا
 
بہت محبت اور بہت عنائیت ہے آپ کی ورنہ میں کیا اور میرا کام کیا، صرف اک بات جو میں کہنا چاہوں گا، میری ملاقات ہے شہزاد بھائی سے وہ سمجھ سکتے ہیں اس کو، میں جب صوفیانہ کلام کو ہاتھ لگاتا ہوں تو روح میں اک پُرکیف کیفیت طاری ہو جاتی ہے اور جب تک کچھ لکیریں کھینچ نہ لوں چین نہیں آتا اور بس پھر جو ہو سو ہو والی بات ہے، ایک بار پھر سے بہت دعائیں
 
مہ جبین

محفلین
واقعی بہت ہی عمدہ اور اعلیٰ ڈیزائننگ ہے
جو کیفیت بنانے والے پر گزرتی ہے وہی کیفیت دیکھنے والے کو بھی اپنے حصار میں لے لیتی ہے
یعنی جو کام جس کیفیت میں ہو وہ دوسروں کو بھی ضرور متاثر کرتا ہے
بہت زبردست ابوحمزہ بھائی ۔ اللہ آپ کو صوفیانہ عشق کی بدولت اس فن کی بلندیاں عطا فرمائے
 
نایاب

لائبریرین
روح کی پیاس جھلک رہی ہے ہر نقطے میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بلاشبہ
بہت خوب منظر نگاری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت سی دعاؤں بھری داد
 
قیصرانی

لائبریرین
جزاک اللہ۔ بہت ہی خوب۔ نیچے ایک صوفی صاحب کا خاکہ سا جو ہے، اس سے تصویر اور پورے کلام میں جان سی پڑ گئی ہے :)
 
Top