تلمیذ
لائبریرین
جزاک اللہ۔ بہت ہی خوب۔ نیچے ایک صوفی صاحب کا خاکہ سا جو ہے، اس سے تصویر اور پورے کلام میں جان سی پڑ گئی ہے
منصور جی، جس خاکے کی آپ بات کررہے ہیں۔ یہ ایک درویش رقص کر رہا ہے۔ (شاید آپ جانتے ہوں، لیکن اگر آپ نہیں جانتے اور دیگر احباب جو نہیں جانتے، ان کے لئے)۔ یہ رقص درویش ترکی کی ثقافت کا اک حصہ ہے۔ اور مولانا روم سے منسوب کیا جاتاہے۔ کہتے ہیں کہ روحانی کتھارسس کے لئے یہ ایک دیکھنے کی چیز ہے۔ امیری بے شمار ناکام حسرتوں میں سےایک حسرت اس کو دیکھنے کی بھی ہے۔ اردو میں اس کے مختصر تعارف کے لئے اردوگوگل سے ایک ربط ڈھونڈا ہے ملاحظہ کریں۔
یہاں
اگر زندگی میں کبھی موقع ملے تو اس کا تجربہ ضرور کریں اور پھر تآثرات کو یہاں شئیر کریں۔